NeelumWay Tours &Travel

NeelumWay Tours &Travel

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from NeelumWay Tours &Travel, Muzaffarabad.

NeelumWay Tours &Travel 🇵🇰
FBR Registered | NTN Certified ✅
NTN No: 8250103882101
Ref No: I643527-0

📍 Explore Neelum • Hunza • Skardu • Naran ✨
Trusted & Professional Travel Services

📞 Call: 03408142096-
💬 WhatsApp: 03556368633_

31/05/2026

عطا آباد جھیل (Attabad Lake)

عطا آباد جھیل گلگت بلتستان کی خوبصورت وادی ہنزہ میں واقع ہے۔ یہ جھیل 4 جنوری 2010 کو ایک بڑے لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں وجود میں آئی، جس نے دریائے ہنزہ کا راستہ بند کر دیا اور پانی جمع ہو کر ایک دلکش جھیل کی شکل اختیار کر گیا۔

اس جھیل کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا شفاف فیروزی (نیلا سبز) پانی اور اردگرد موجود قراقرم کے بلند و بالا پہاڑ ہیں، جو اسے پاکستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں شامل کرتے ہیں۔

عطا آباد جھیل میں کی جانے والی سرگرمیاں:
• کشتی رانی (Boating)
• جیٹ اسکی
• فوٹوگرافی
• فشنگ (ماہی گیری)
• لیک ویو کیفیز سے خوبصورت مناظر کا لطف اٹھانا

مقام:
عطا آباد جھیل، کریم آباد سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال میں، ہنزہ ویلی، گلگت بلتستان میں واقع ہے۔

بہترین وقت برائے سیاحت:
اپریل سے اکتوبر تک، جب موسم خوشگوار اور سڑکیں مکمل طور پر کھلی ہوتی ہیں۔

عطا آباد جھیل ہنزہ آنے والے ہر سیاح کی پسندیدہ منزل ہے اور اس کے نیلگوں پانی کے دلکش مناظر ایک یادگار تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

31/05/2026

🚨 اہم سفری اطلاع
31 مئی سے 2 جون تک بابو سر ٹاپ روڈ لولوسر جھیل سے آگے صفائی اور برف ہٹانے کے کام کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ 🏔️🚧

31/05/2026

عید کی چھٹیاں ختم، واپسی کا سفر شروع!
سیر و تفریح سے زیادہ جلدی بازی دکھائی گئی ایک لائن کافی تھی مگر دو دو لائنیں بنا کر رش کو عذاب بنا دیا۔ گھنٹوں کی زلالت لمبی قطاریں اور آخرکار بابو سر ٹاپ کو بھی بند کرنا پڑا۔ اس ساری صورتحال میں انہی لوگوں کا سب سے بڑا ہاتھ رہا

31/05/2026

بابو سر ٹاپ بے پناہ ٹریفک، غیر معمولی ہجوم اور شدید رش کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے

31/05/2026

اسکردو کا سفر یادگار بنانے میں صرف خوبصورت مناظر ہی نہیں بلکہ خوبصورت لوگ بھی شامل ہوتے ہیں۔ ❤️

اسکردو ہوٹل میں قیام کے دوران ہمیں بے حد عزت، محبت اور بہترین مہمان نوازی ملی۔ خصوصی شکریہ محمد غیور صاحب جو مالک ہیں اس ہوٹل کے ، شکیل بھائی اور پوری ٹیم کا جنہوں نے ہمیں گھر جیسا ماحول فراہم کیا۔

بہترین سروس، صاف ستھرے کمرے، لذیذ کھانا اور ہر لمحے خلوص سے بھرپور رویہ — یہی چیزیں کسی سفر کو خاص بنا دیتی ہیں۔

محمد غیور صاحب اور ان کی پوری ٹیم کی محبت، خلوص اور مہمان نوازی ہمیشہ یاد رہے گی۔ اللہ تعالیٰ آپ کے کاروبار میں مزید برکت عطا فرمائے۔ 🌹

یہ تصویر اُن خوبصورت لوگوں کے نام جنہوں نے اسکردو میں ہمیں مہمان نہیں بلکہ اپنا سمجھا۔ ❤️

30/05/2026

🌅 ماجہ ساگر جھیل کی خوبصورت صبح 🌿

پرسکون پانی، ٹھنڈی ہوائیں اور فطرت کے دلکش رنگ — ماجہ ساگر جھیل کی صبح ایک ایسا منظر پیش کرتی ہے جو دل کو سکون اور روح کو تازگی بخشتا ہے۔ ✨

📍 Maja Sagar Lake 💙 فطرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوں اور ہر لمحے کو یادگار بنائیں۔

🌅🍃🏞️

30/05/2026

مہوڈنڈ روڈ 💕🇵🇰

Photos from NeelumWay Tours &Travel's post 30/05/2026

🏔️ ٹو لی پیر، آزاد کشمیر 🌿
بادلوں سے باتیں کرتی سرسبز پہاڑیاں، ٹھنڈی ہوائیں، دلکش وادیاں اور قدرت کے حسین نظارے — ٹو لی پیر آزاد کشمیر کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔ سطحِ سمندر سے تقریباً 8,500 فٹ کی بلندی پر واقع یہ مقام اپنے شاندار مناظر، سبز میدانوں اور پُرسکون ماحول کی وجہ سے سیاحوں کی اولین پسند ہے۔
✨ نمایاں خصوصیات: 📍 راولاکوٹ سے تقریباً 30 کلومیٹر فاصلے پر
🌲 سرسبز پہاڑیاں اور دل موہ لینے والے نظارے
🥾 ہائیکنگ، کیمپنگ اور فوٹوگرافی کے لیے بہترین مقام
☁️ بادلوں اور پہاڑوں کا دلکش امتزاج
❄️ گرمیوں میں ٹھنڈا اور خوشگوار موسم
📸 اگر آپ فطرت کے حسن سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو ٹو لی پیر کا سفر آپ کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوگا۔
"جہاں زمین ختم ہوتی محسوس ہو اور بادل آپ کے قدم چومتے ہوں، وہی ٹو لی پیر ہے۔" ❤️🏔️
🌿✨

30/05/2026

"چائے کی چسکی، پہاڑوں کا نظارہ، اور ا
آڑنگ کیل کا موسم... یہی تو اصل لگژری ہے۔" ❤️🏔️☕

30/05/2026

Kashmir Ki Jannat — Woh Wadi Jo Sapno Mein Aati Hai.












Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

http://Instagram.com/@neelumwaytoursandtravel

Address


Muzaffarabad