Khilji social Welfare Organization Registered-AJ&K

Khilji social Welfare Organization Registered-AJ&K

Share

social woks for community..

Photos from Khilji social Welfare Organization Registered-AJ&K's post 22/11/2024

سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ ضلع جہلم ویلی کے زیر انتظام "اغواء ، گمشدگی ، چائلڈ لیبر، جبر شادی " کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سردار شیراز خان صاحب کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
جس کا انتظام ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ظہیر عزیز صاحب نے کیا.
میٹنگ میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سجاول خان ، کونسلر یوسی سیناں دامن سید جواد ہمدانی ، اے ای او زنانہ چوہدری سفیر، سب انسپکٹر محمد بشیر ، اسسٹنٹ پاکستان بیت المال ضلع جہلم ویلی سید ماجد کاظمی ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہیلپنگ ہینڈ محمد امتیاز ، ریڈ فاؤنڈیشن ساجد اعوان ، جنرل سیکرٹری ایپسکا سید بلال ہمدانی ، ممبر کونسل ملین سمائلز فاؤنڈیشن مدیحہ فرمان، کوآ رڈینیٹر خلجی ویلفیئر آرگنائزیشن لطف الرحمن، صاحبزادہ عتیق نے شرکت کی اور اس اقدام کو سراہا کہ ہمیں پوررے ضلع میں آگاہی پروگرامز کا انعقاد کرنا چاہیے ، یہ ایسا مسئلہ ہے جس پر کبھی بات نہیں کی جاتی ویسے ہمارا ضلع پرامن ہے لیکن مستقبل کو دیکھتے ہوئے آگاہی ضروری ہے، میٹنگ میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دینے والوں کے خلاف بھی اقدامات کی سفارش کی گئی جس میں مختلف کیسز کا حوالہ بھی دیا گیا. اور آئندہ کے لئے مزید سیمینارز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔

Photos from Khilji social Welfare Organization Registered-AJ&K's post 29/08/2024

Khilji social Welfare Organization Registered-AJ&K
Al-Shifa Trust Eye Hospital .

20/08/2024

آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر
محکمہ سماجی بہبود ضلعی دفتر جہلم ویلی
رجسٹریشن سینٹر آزاد جموں و کشمیر سوشل پروٹیکشن پروگرام " "
برائے مستحق افراد ( بیوگان، یتیم ، معمر افراد ، خصوصی افراد، مطلقہ خواتین ، خواجہ سراء)
درخواست فارم دفتر ہذا جہلم ویلی اور دیگر ڈسٹرکٹ میں بلا معاوضه دستياب ہیں...

Photos from Khilji social Welfare Organization Registered-AJ&K's post 17/08/2024

الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفرآباد اور خلجی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن آزاد کشمیر (رجسٹرڈ )کے تعاون سے پیر سید میر جی عمر گیلانی گورنمنٹ مڈل سکول بانڈی چکاں ضلع جہلم ویلی میں مورخہ 15 اگست 2024بروز جمعرات ایک روزہ فری آئی چیک اپ کیمپ (آنکھوں کا فری معائنہ کیمپ) لگایا گیا۔
جس میں ماہر امراض چشم ہر عمر کے مرد وخواتین اور سکول کے بچوں کا آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔
اور مفت ادویات دی گٸیں۔۔ آنکھوں کے آپریشن کےمریضوں مفت اپریشن کیا جاۓ گا۔
عوام نے فری میڈیکل کیمپ لگانے پرالشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفرآباد اور خلجی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن آزاد کشمیر (رجسٹرڈ ) کا شکریہ ادا کیا۔۔۔

13/08/2024

پاکستانی قوم کو 77واں جشن آزادی مبارک۔
سب اچھا ہو جائے گا میرے وطن 💗🇵🇰
دل میں ہمیشہ تمہاری محبت رہے گی ۔
پاکستان ذندہ باد ❤
پاکستان پائندہ باد❤

13/08/2024

📢پبلک الرٹ📢
الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفرآباد اور خلجی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن آزاد کشمیر (رجسٹرڈ )کے تعاون سے پیر سید میر جی عمر گیلانی گورنمنٹ مڈل سکول بانڈی چکاں ضلع جہلم ویلی میں مورخہ 15 اگست 2024بروز جمعرات ایک روزہ فری آئی چیک اپ کیمپ (آنکھوں کا فری معائنہ کیمپ) کا انعقاد کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔
جس میں ماہر امراض چشم ہر عمر کے مرد وخواتین کی آنکھوں کا مفت معائنہ کریں گے۔
اور مفت ادویات مہیا کی جائیں گی۔مزید علاج معالجہ اور آنکھوں کے آپریشن میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔۔۔۔
آشوب چشم کے باعث بڑھتی ہوئی آنکھوں کی بیماریوں کے تدارک کے لیے اپنی آنکھوں کا چیک اپ لازمی کروائیں۔۔۔۔۔

Photos from Khilji social Welfare Organization Registered-AJ&K's post 28/06/2024


24/06/2024

جہلم ویلی.
ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر جہلم ویلی ظہیر عزیز کا خلجی سوشل ویلفیئر ارگنائزیشن کے KSWO سکل ڈویلپمنٹ سنٹر کی تقریب میں شرکت.ظہیر عزیز نے سنٹر میں سلائی کی تربیت حاصل کرنے والی خواتین اور بچیوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلجی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سلائی سینٹر کے قیام کا مقصد جہاں خواتین کو ہنرمند بنانا ہے وہیں یتیم مفلس اور نادار خواتین کو مفت سلائی کی تربیت دے کر انہیں معاشرے کا بامقصد اور مفید شہری بنانا ہے.ظہیر عزیز نے سنٹر میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین اور بچیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے غربت کی شرح کو کم کرنے کے لیئے خواتین کو ہنر مند بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نادار خواتین کو امداد کی منتظر رہنے کی بجائے انہیں ہنرمند بنا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے جب خواتین روزگار کمانے کے قابل ہو جائیں گی تو معاشرے سے غربت کی شرح میں بھی کمی واقع ہونا شروع ہو جائے گی۔اس موقع پر خلجی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین شرافت علی خلجی نے کہا کہ ہم نے خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم دیا ہے.
KSWOسکل ڈیویلپمنٹ سینٹ کی پرنسپل سںندس شکیل مبارکباد کی مستحق ہیں کہ انہوں نے انتہائی مختصر وقت میں خواتین کو سلائی کی بہترین تربیت دی.
خلجی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے میں کوشاں ہے.تقریب کے اختتام پر چیئرمین خلجی سوشل ویلفیئر ارگنائزیشن شرافت علی خلجی نے ظہیر عزیز و دیگر مہمانوں کا تقریب آمد پر شکریہ ادا کیا..

Photos from Khilji social Welfare Organization Registered-AJ&K's post 12/06/2024

جہلم ویلی.(چناری کونا )
ظہیر عزیز ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرجہلم ویلی کا خلجی سوشل ویلفیئر ارگنائزیشن کے KSWO سکل ڈویلپمنٹ سینٹر کی تقریب میں شرکت.
ظہیر عزیز صاحب نے سینٹر میں سلائی کی تربیت حاصل کرنے والی خواتین اور بچیوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلجی سوشل ویلفیئر ارگنائزیشن کی طرف سلائی سینٹر کے قیام کا مقصد جہاں خواتین کو ہنرمند بنانا ہے وہیں یتیم مفلس اور نادار خواتین کو مفت سلائی کی تربیت دے کر انہیں معاشرے کا بامقصد اور مفید شہری بنانا ہے.
ظہیر عزیز صاحب نے سینٹر میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین اور بچیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے غربت کی شرح کو کم کرنے کے لیئے خواتین کو ہنر مند بنانا ناگزیر ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نادار خواتین کو امداد کی منتظر رہنے کی بجائے انہیں ہنرمند بنا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے جب خواتین روزگار کمانے کے قابل ہو جائیں گی تو معاشرے سے غربت کی شرح میں بھی کمی واقع ہونا شروع ہو جائے گی۔
خلجی سوشل ویلفیئر ارگنائزیشن نے خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم دیا ہے.
ہ.KSWOسکل ڈیویلپمنٹ سینٹر کی پرنسپل مبارکباد کی مستحق ہیں کہ انہوں نے انتہائی مختصر وقت میں خواتین کو سلائی کی بہترین تربیت دی.
خلجی سوشل ویلفیئر ارگنائزیشن کے ساتھ ہمارا ہر طرح کا تعاون رہے گا کیونکہ ارگنائزیشن عوام کی فلاؤ بہبود کے لیے کام کرنے میں کوشاں ہے..
تقریب کے اختتام پر چیئرمین خلجی سوشل ویلفیئر ارگنائزیشن شرافت علی خلجی نے ظہیر عزیز صاحب و دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا..

Photos from Khilji social Welfare Organization Registered-AJ&K's post 11/03/2024


.
..

Photos from Khilji social Welfare Organization Registered-AJ&K's post 08/03/2024

جہلم ویلی(.......)
خلجی سوشل ویلفیئر ارگنائزیشن جہلم ویلی کی طرف سے(KSWO) سکل ڈویلپمنٹ سنٹر کا قیام.
مرکزی دفتر خلجی سوشل ویلفیئر ارگنائزیشن کونا چناری میں سینٹر کی افتتائی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ظہیر عزیز صاحب ( ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افیسر جہلم ویلی اور دیگر مہمان گرامی سرپرست اعلی ڈاکٹر امام دین خلجی صاحب, صدر تنظیم محمد نعیم صاحب, جنرل سیکرٹری خانی زمان صاحب, MDطاہر حمید عباسی صاحب پرنسپل کیمبرج کالج چناری, انجینیئر ندیم خان صاحب, چودری عبدالصبور صاحب, قاری محمد شبیر کھوکر صاحب, اور دیگر خواتین اور تنظیم کے عہدے داران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی.
تقریب کا اغاز باقاعدہ تلاوت قران پاک اور نعت سے کیا گیا مقررین نے ظہیر عزیز صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ انتہائی قابل افیسر ہیں غریب عوام کی فلا ح بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں.
ان کی خدمات قابل تحسین ہیں تمام ارگنائزیشن جو ضلع جلہم ویلی کے اندر کام کر رہی ہیں ان کی بھرپور معاونت کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں. بالخصوص گاؤں کونا میں سنٹر دینے پر بھی شکریہ ادا کرتے ہیں.
سکل ڈویلپمنٹ سنٹر کا مقصد بیوہ خواتین ضرورت مند اور یتیم بچیوں کے لیے سکل کی فری ٹریننگ اورخواتین کو ہنر مند بنانا.
پروفیشنل انسٹرکٹر کے زیر نگرانی ٹریننگ دی جائے گی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد سرٹیفکٹیک دیے جائیں گے.
پہلے مرحلے میں خواتین کو سلائی, کشمیری کڑاہی اور دیگر ٹیکنیکل سکلز سکھائی جائیں گی.
خلجی سوشل ویلفیئر ارگنائزیشن ہمیشہ معاشرے کی فلاؤ بہبود کے لیے اپنا کام جاری رکھے گی.
خلجی سوشل ویلفیئر ارگنائزیشن نے تقریب میں شرکت کرنے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.

06/03/2024

Insha Allah.
Opening cermoney :07-03-2024
Chief Guest:Sir Zaheer Aziz
District Social welfare officer Jhelum valley..

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Muzaffarabad
13100