مظفرآباد;
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم سیکرٹریٹ آمد۔
وزیراعظم سیکرٹریٹ کے افسران و سٹاف نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم چوہدری انوارالحق اپنی رہائشگاہ سے بغیر پروٹوکول پیدل چلتے ہوئے وزیراعظم سیکرٹریٹ پہنچے. وزیراعظم سیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
دعائیہ تقریب میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق ، اپوزیشن لیڈرچوہدری لطیف اکبر، سینئر موسٹ وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، سابق وزراء نثار انصر ابدالی ، چوہدری اظہر صادق ودیگر نے شرکت کی ۔
اس موقع پر پاکستان کی سلامتی و استحکام ، مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔
Prime Minister's Office, Azad Jammu and Kashmir
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Prime Minister's Office, Azad Jammu and Kashmir, Government Official, Prime Minister Secretariat, Muzaffarabad.
12/05/2023
اسلام آباد 11 مئی 2023
آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست کی ترقی کیلیے اپنا اہم کردار ادا کرے۔ہم سب نے ملکر ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ریاست میں ترقی کی راہ ہموار ہو گی اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔تمام محکمے عوام کے خادم ہیں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو اور دفاتر میں ان کے کام آسانی سے ہوں۔عوام کا خادم ہوں عہدے میرے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتے اصل کام مخلوق خدا کی خدمت ہے جس کے لئے کمربستہ ہوں۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر ہاؤس میں عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوے کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست کو چلانے کیلیے مالی حالت کا استحکام ضروری ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے اجراء سے ریاست میں ترقی کا پہیہ جو رکا ہوا تھا پھر سے چل پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا میری حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح وبہبود ہر ریاست کے فنڈز خرچ ہونے چاہیں عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ان کی ہی ترقی پر خرچ ہونا چاہیے۔ تمام محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ عوام کی شکایات کی داد رسی کریں لوگوں کیلیے آسانیاں پیدا کی جائیں انہیں الجھایا نہ جائے۔ لوگ پہلے ہی معاشی مسائل کا شکار ہیں دفتروں میں بھی ان کے مسائل حل نہ ہوں گے تو وہ کدھر جائیں گے،ہر ادارہ اس حوالے سے جوابدہ ہے۔ بطور وزیراعظم میں بھی اپنے شہریوں کے سامنے جوابدہ ہوں۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں آپ حقیقی بدلاؤ دیکھیں گے جو آپ کو ہر محکمے میں نظر آئے گا۔ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست کی ترقی کے لئے کام کرے اور اپنا فرض ادا کرے۔
اسلام آباد 8 مئی 2023
آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 9 ارب روپے سے زائد کی ریلیز سے ریاست میں ترقی کا پہیہ چلے گا جس سے مالی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ریاست میں ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔تمام محکمے عوام کے خادم ہیں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو اور دفاتر میں ان کے کام آسانی سے ہوں۔عوام کا خادم ہوں عہدے میرے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتے اصل کام مخلوق خدا کی خدمت ہے جس کے لئے کمربستہ ہوں۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر ہاؤس میں عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوے کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست کو چلانے کے لیے مالی حالت کا استحکام ضروری ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے اجراء سے ریاست میں ترقی کا پہیہ جو رکا ہوا تھا پھر سے چل پڑا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا میری حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح وبہبود ہر ریاست کے فنڈز خرچ ہونے چاہیں عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ان کی ہی ترقی پر خرچ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ عوام کی شکایات کی داد رسی کریں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں انہیں الجھایا نہ جائے۔انہوں نے کہا کہ لوگ پہلے ہی معاشی مسائل کا شکار ہیں دفتروں میں بھی ان کے مسائل حل نہ ہوں گے تو وہ کدھر جائیں گے،ہر ادارہ اس حوالے سے جوابدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم میں بھی اپنے شہریوں کے سامنے جوابدہ ہوں۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں آپ حقیقی بدلاؤ دیکھیں گے جو آپ کو ہر محکمے میں نظر آئے گا۔لوگوں نے وزیراعظم کو گلدستے پیش کئے اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ آپ کا خاندان گزشتہ پانچ دہائیوں سے سیاست میں ہے اور عوام کی خدمت ہی انکا طرہ امتیاز ہے۔انہوں نے وزیراعظم کی کامیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق جب سے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی فلاح وبہبودکے لیے سرگرم عمل ہیں۔وزیراعظم چوہدری انوار الحق سے ملاقات کرنے کے لیے ریاست بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد آتی ہے جو گلدستے پیش کرتی ہے،وزیراعظم ہاؤس گلدستوں سے بھرا ہوا ہے جہاں پھولوں کی مہک نے ماحول کو معطر بنا رکھا ہے،کشمیری عوام کی اپنے وزیراعظم سے محبت دیدنی ہے جس کا اظہار وہ وزیراعظم سے بغلگیر ہو کر اور گلدستے پیش کر کے کرتے ہیں۔وزیراعظم چوہدری انوار الحق ہر آنے والے مہمان سے انتہائی خندہ پیشانی سے ملتے ہیں اور ان کی محبت اور خلوص پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں مہمانوں کی خاطر مدارت سادگی مگر پروقار انداز سے کی جاتی ہے جو وزیراعظم کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوش ہوتے ہیں۔وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی سادگی اور وقار ہی عوام میں ان کی مقبولیت کا عکاس ہے جو اپنی مثال آپ ہے
06/05/2023
وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوار الحق اور وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات کے دوران موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار نور اور وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ ،سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ بھی موجود تھے جبکہ وفاقی حکومت کی معاونت سپیشل اسسٹنٹ خزانہ طارق محمود پاشا ،چئیرمین سی بی آر اور دیگر سینئر آفیسران وفاقی وزارت خزانہ نے کی ۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے وفاقی وزیر خزانہ کاسالانہ ترقیاتی پروگرام میں 9.7 بلین روپے کے وفاقی حکومت کی جانب سے اجرائیگی پر شکریہ ادا کیا ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اس رقم کی اجرائیگی سے ریاست میں ترقی کا پہیہ جو رک چکا تھا دوبارہ چلنا شروع ہو گیا ہے ،یاد رہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی کل مختص شدہ رقم 28 ارب روپے کے مقابلے میں تیسری سہہ ماہی تک صرف 11 ارب روپے موجودہ حکومت سے پہلے ریلیز ہوے تھے جبکہ موجودہ حکومت کی پندرہ روزہ شبانہ روز محنت اور کوششوں سے 9 ارب 70 کروڑ روپے وفاقی حکومت نے ریلیز کئے ہیں ۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کشمیر ہاؤس میں دن رات اجلاس بلائے اور مالیاتی مسائل حل کرنے کیلیے شبانہ روز محنت کی جس کے نتیجے میں یہ کامیابی ملی ۔وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کے ساتھ آزادجموں و کشمیر کے مالیاتی مسائل ،خطے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے وفاقی وزیر خزانہ کو آمدنی میں اضافے کیلیے آزادکشمیر حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی معاونت طلب کی ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے وفاقی وزراء کا شکریہ ادا کرتے ہوے اس توقع کا اظہار کیا کہ فنڈز کے ریلیز ہونے سے آزادکشمیر میں بنیادی ڈھانچے ،معیشت میں مثبت تبدیلی رونما ہو گی ۔انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ سے غیر ترقیاتی بجٹ جس میں تنخواہ اور پنشن شامل ہے کے حوالے سے بھی فنڈز ریلیز کرنے کی درخواست کی اور وفاقی حکومت کی جانب سے قبل ازیں دی گئی یقین دہانی کا حوالہ دیا جو وفاقی حکومت نے موجودہ مالی سال کے بجٹ کے وقت کروائی تھی ،یہ کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر حکومت کے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کےخسارے کو پورا کرے گی ۔
۔وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کو خوش آمدید کہتے ہوے آزادجموں و کشمیر کی تعمیر وترقی کیلیے وفاقی حکومت کی بھرپور مدد کا یقین دلایا ۔انہوں نے کہا کہ آزادجموں و کشمیر کے عوام کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور آزادکشمیر کی ترقی کیلیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔وفاقی وزیر خزانہ نے ملک کی اقتصادی حالت کا اجمالی جائزہ بھی شئیر کیا اور کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت نے مالی حالت کو مستحکم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ نے آزادکشمیر حکومت کی ترقی کیلیے وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔
وفاقی وزیر خزانہ نے وزیراعظم آزادکشمیر کو اس سلسلے میں ہر طرح کی امداد کی یقین دہانی کروائی ۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے حکومت آزادکشمیر ہر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت دستیاب وسائل کو عوام کی بہترین فلاح کیلیے استعمال کرے گی۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے آزادجموں و کشمیر کے عوام کی ترقی کیلیے تعاون پر وفاقی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا.
اسلام آباد ،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کی تیسری سہہ ماہی کے اخراجات کا جائزہ اجلاس
اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار نور ،وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے شرکت کی
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی ،ایس ایم بی آر چوہدری لیاقت حسین ،سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ سمیت سیکرٹریز حکومت کی شرکت
اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک کے مختص شدہ 28 ارب 50 کروڑ روپے میں سے 9 ارب 21 کروڑ 56 لاکھ روپے وصول ہوئے
محکمہ جات نے وصول رقم میں سے 8 ارب 25 کروڑ 55 لاکھ روپے خرچ کئے
منصوبہ جات بروقت مکمل کرنے کیلیے سیکرٹریز کمر کس لیں ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
وفاقی حکومت سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے مختص فنڈز جلد ملنے کی توقع ہے ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
نیلم سے تاؤ بٹ روڈ کو موجودہ مالی سال میں ہی مکمل کیا جائے ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
محکمہ سیاحت اپنی فعالیت کو یقینی بنائے ،ہر جگہ سٹاف نظر آنا چاہیے ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
سیاحت کی سہولیات کا اضلاع میں جلد خود معائنہ کرونگا ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
ریسٹ ہاؤسز کی سہولیات کو منافع بخش بنایا جائے ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
محکمہ اطلاعات اپوزیشن کے نکتہ نظر کو بھی مناسب کوریج دے ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
تمام آفیسران سادگی اپنائیں ان کے برتاؤ سے جاہ و جلال اور شان و شوکت نظر نہیں آنی چاہیے ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
وزیراعظم کی سیکرٹری سکولز و سیکرٹری کالجز کو اپنے شعبوں سے متعلق بریفننگ کی ہدایت
خود کو بطور وزیراعظم احتساب کیلیے پیش کر دیا ہے ،وزیراعظم آزادکشمیر
ہر شہری وزیراعظم کے احکامات پر اعتراض اٹھا سکتا ہے ،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق
تمام ملازمین کو قابل احتساب رہنا چاہیے ،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق
03/05/2023
صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔
اس موقع پر ملاقات میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کے درمیان مختلف حکومتی امور پر مشاورت کی گئی۔
جبکہ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
The Honorable Prime Minister of AJ&K Mr. Chaudary Anwaar-Ul-Haq Chaired Cabinet Meeting on Tuesday, 2 May, 2023 &K
اسلام آباد ،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس
موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار نور ،وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور ،چیف سیکرٹری سمیت اعلی حکام نے شرکت کی
آزادجموں و کشمیر کابینہ نے پندرہویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی
کابینہ نے آزادجموں و کشمیر عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 14 میں وزراء کی مختص شدہ حد کو ختم کرنے کے مسودے کی منظوری دی
اب مسودہ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کیلیے پیش کیا جائے گا
کابینہ نے بہتر گورننس کیلیے کئی اقدامات کی منظوری بھی دی
کابینہ نے وزراء کی ایک کار کی پٹرول کی سیلنگ کی حد 500 لیٹر کرنے کی منظوری دی جو پہلے لامحدود تھی
کابینہ نے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد سے جاری کئے جانے والے تمام احکامات کی بھی منظوری دی
وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلیے پیش کر دیا قانون کی عملداری یقینی بنانے کی ہدایت
وفاقی حکومت نے بارہ ارب روپے ترقیاتی فنڈ کی مد میں دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
خود کو قانون کے سامنے جوابدہ سمجھتا ہوں ، ایک عام شہری کو سوال پوچھنے کا پورا حق ہے ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ،سرکاری آفیسران و اہلکاران قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
قانون کی تشریح لکھے گئے الفاظ کے مطابق ہو گی کسی کو من مرضی کی تشریح کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،وزیراعظم آزادکشمیر
احتساب بیورو اور اینٹی کرپشن کو فعال ادارہ بنانے کے لئے موسٹ سینئر وزیر کی سربراہی میں کمیٹی قائم
تمام محکمے کفایت شعاری کو یقینی بنائیں ،ریاست کے وسائل تحریک آزادی اور بہتر حکمرانی پر خرچ کئے جائیں گے ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
وزیراعظم ،وزراء ،چیف سیکرٹری ،سیکرٹریز پبلک سرونٹ ہیں ان کا کسی قسم کا وائسرائے کا تاثر نہیں جانا چاہیے ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کو یقینی بنا کر اختیارات کی مرکزیت کو ختم کیا جائے گا ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
وزیراعظم سیکرٹریٹ اور سروسز میں سات دن میں ایک گورننس کا سسٹم رائج کیا جائے ،وزیراعظم آزادکشمیر
ترقیاتی پراجیکٹس کی رویژن کے حوالے سے وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز کی سربراہی میں کمیٹی قائم
ریاست کے عوام کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
02/05/2023
وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق کی قیادت میں وفد کی ملاقات
وزیراعظم پاکستان نے چوہدری انور الحق کو آئینی اور جمہوری عمل کے ذریعہ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کا عھدہ سنبھالنے پر مبارکباددی
آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے حکومت پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گی : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفد سے گفتگو
وزیرِ اعظم پاکستان کی آزاد کشمیر کے ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی
پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی آزادی کی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے : وزیراعظم پاکستان
حکومت پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے اخلاقی , سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی:وزیرِ اعظم
بھارت اپنے غاصبانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا : وزیرِ اعظم
5 اگست 2019 بھارت کا غیر قانونی اقدام انسانی حقوق پر کاری ضرب ہے ; اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے : وزیرِ اعظم
پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ رہے گی . وزیرِ اعظم پاکستان
ہم نے ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں پر ہندوستان کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا. وزیرِ اعظم پاکستان
وفد میں سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان،صدر ن لیگ آزادکشمیر شاہ غلام قادر، صدر پی پی آزاد کشمیرچوہدری محمد یٰسین، چوہدری لطیف،وزراء حکومت کرنل وقار نور اور فیصل راٹھور شامل تھے
ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار, وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال , مشیر وزیراعظم براے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے
اسلام آباد:
وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق کی قیادت میں وفد کی ملاقات.
وزیراعظم پاکستان نے چوہدری انور الحق کو آئینی اور جمہوری عمل کے ذریعہ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کا عھدہ سنبھالنے پر مبارکباددی
آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے حکومت پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گی : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفد سے گفتگو
وزیرِ اعظم پاکستان کی آزاد کشمیر کے ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی
پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی آزادی کی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے : وزیراعظم پاکستان
حکومت پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے اخلاقی , سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی:وزیرِ اعظم
بھارت اپنے غاصبانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا : وزیرِ اعظم
5 اگست 2019 بھارت کا غیر قانونی اقدام انسانی حقوق پر کاری ضرب ہے ; اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے : وزیرِ اعظم
پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ رہے گی . وزیرِ اعظم پاکستان
ہم نے ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں پر ہندوستان کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا. وزیرِ اعظم پاکستان
وفد میں سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان،صدر ن لیگ آزادکشمیر شاہ غلام قادر، صدر پی پی آزاد کشمیرچوہدری محمد یٰسین، چوہدری لطیف،وزراء حکومت کرنل وقار نور اور فیصل راٹھور شامل تھے
ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار, وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال , مشیر وزیراعظم براے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے
وزیر اعظم آزادکشمیر کے احکامات پر آزادکشمیر بھر کی طرح ضلع مظفرآباد میں بھی عملدرآمد جاری۔
ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعظم آزادکشمیر کی ہدایات پر بدوں استحقاق سرکاری گاڑیوں کی ضبطگی شروع کر دی۔
ابھی تک ضلعی انتظامیہ نے بدوں استحقاق چلنے والی متعدد گاڑیاں ضبط کرتے ہوئے سنٹرل ٹرانسپورٹ پول میں جمع کروا دی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آفس میں بایو میٹرک تنصیب کے لیے بھی متعلقہ فرم کو آرڈر دیدیا ہے۔ جلد ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے دفتر میں بایو میٹرک نصب کر دی جاے گی۔
تمام سٹاف کی اصل جائے تعیناتی سے ہٹ کر دیگر جگہوں پر مسنلکیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
ملازمین کی آفیسران کے گھر وں پر مامورگی بھی ختم کرتے ہوئے انہیں دفاتر میں حاضر کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کے پروٹوکول کے حوالہ سے بھی وزیر اعظم کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے تمام آفیسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر مظفرآبادراجہ طاہر ممتاز نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کی ہدایات پر عملدرآمد کے لئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے۔
انتظامیہ نے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایدمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ پر عملدرآمد کے لیے مجسٹریٹس کو الرٹ کر دیا ہے۔
اب تک بدوں استحقاق چلنے والی متعدد سرکاری گاڑیوں کی ضبطگی عمل میں لاتے ہوئے انہیں تحت ضابطہ سینٹرل ٹرانسپورٹ پول میں جمع کر دیا گیا ہے۔ سینٹرل ٹرانسپورٹ کے آفیسران کے ساتھ انتظامیہ کا مکمل لیزان ہے جنکی نشاندہی پر انتظامیہ ایکشن لے رہی ہے۔
29/04/2023
اسلام آباد:
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کا اعلی سطح کا اجلاس
اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار نور ، ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی ،سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس ظفر محمود خان کی شرکت
قومی نوعیت کے منصوبہ جات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب
شونٹر کشمیر ہائی وے منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر لایا جائے ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
جاری منصوبہ جات پر کام کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
ٹھیکہ جات کی الاٹمنٹ میں ایک ٹینڈرنگ کو رائج کیا جائے ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
سنٹرل ڈیزائن آفس کی تنظیم نو اور بہتری کیلیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Prime Minister Secretariat
Muzaffarabad
13100
