07/10/2026
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر جنابِ افتخار علی گیلانی اور وزیر صحت عامہ و بہبود آبادی جناب ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت پر آج مورخہ 07 اکتوبر 2026 کو سٹیٹ لایف انشورنس کمپنی کی صحت کارڈ ٹیم نے کارڈیک ہسپتال مظفرآباد کا دورہ کیا تاکہ کارڈیک ہسپتال مظفرآباد کو صحت سہولت کے پینل میں شامل کیا جائے.
کارڈیک ہسپتال مظفرآباد کی انتظامیہ اور سٹاف نے جناب وزیراعظم ، وزیر صحت عامہ اور سیکرٹری صحت عامہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کارڈیک ہسپتال مظفرآباد کو صحت سہولت کے پینل میں شامل کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا.