27/02/2026
الحمدللہ! آج 9 رمضان المبارک کو بھی نیلم ویلی روڈ نزد پہٹکہ اڈہ حلقہ 2 مظفرآباد میں فری افطار دسترخوان لگایا گیا، جہاں مسافروں اور غرباء کی بڑی تعداد نے افطار کیا۔
آج کی افطاری حلقہ 2 کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید عادل شاہ گیلانی صاحب کی طرف سے پیش کی گئی۔ اللہ تعالیٰ ان کے اس جذبۂ خدمت کو قبول فرمائے اور ان کے مال و اولاد میں بے شمار برکت عطا فرمائے۔ آمین۔
اللہ پاک ہمیں بھی خدمتِ خلق کے اس کارِ خیر میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔
12/02/2026
نیوز الرٹ۔!!!
مظفرآباد لوہار گلی کے مقام پر ایک مزدا گاڑی کے ایکسیڈنٹ کی اطلاع جموں وکشمیر یونائیٹڈ ریسکیو ٹیم اور ریسکیو 1122 مظفرآباد ہمراہ میڈیکل وھیکلز موقع کی طرف روانہ ابتدائ اطلاع۔!!!
11/02/2026
اس بار بھی کشمیر بھر میں جموں وکشمیر یونائیٹڈ ویلفیرونگ کی ہماری ٹیم کی طرف سے فری سحر و افطار پراجیکٹ چلایا جائے گا ان شاءاللہ
10/02/2026
ڈونگہ کس بائیک حادثہ/
ڈونگہ کس کے مقام پر بائیک حادثہ کا شکار۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو سنٹر جموں و کشمیر یونائیٹڈ ویلفئیر وِنگ کہوڑی کی ٹیم موقع پر روانہ
حادثہ میں ایک شخص زحمی جسے ریسکیو کرتے ہوۓ سی۔ایم۔ایچ ہسپتال مظفرآباد منتقل کر دیا گیا۔
زحمی شحص کا نام محمد شوکت ساکنہ سیدبٹہ
30/01/2026
قرآن پر خرچ کیا گیا مال کبھی ضائع نہیں جاتا بلکہ یہ صدقۂ جاریہ بن جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
﴿مَثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ﴾
(سورۃ البقرۃ: 261)
ترجمہ:
“جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں، ان کی مثال اس دانے کی سی ہے جس سے سات بالیاں اگیں اور ہر بالی میں سو دانے ہوں۔”
مدرسہ تعلیمُ القرآن پٹیکہ کے زیرِ اہتمام
7 فروری کو سالانہ دستار بندی کی بابرکت تقریب منعقد ہو رہی ہے،
جس میں حفاظِ کرام کی حوصلہ افزائی اور معزز مہمانوں کے کھانے کے لیے
اہلِ خیر حضرات سے بھرپور تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔
آئیں! قرآن کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں،
اللہ تعالیٰ آپ کے مال اور عمل میں برکت عطا فرمائے۔ 🤲
03405774371
Jazz cash
HBL 24757000285001
27/01/2026
مستحق اور غریب عوام میں راشن کی تقسیم۔
29/11/2025
عظمت حیات اعوان، جموں و کشمیر یونائٹڈ ویلفیر ونگ مظفرآباد کے صدر کا تحصیل پَہٹکہ کا اہم دورہ*
جموں و کشمیر یونائیٹڈ ویلفئر ونگ مظفرآباد کے صدر عظمت حیات اعوان نے تحصیل پَہٹکہ کا اہم اور تفصیلی دورہ کیا، جس میں انہوں نے مختلف اداروں کا معائنہ کیا اور اہم ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ریسکیو انچارج ملک ندیم صاحب بھی ان کے ہمرہ موجود تھے۔
دورے کے دوران عظمت حیات اعوان نے نیشنل پرائم پبلک سکول پَہٹکہ کا وزٹ کیا، جہاں انہیں بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ انہوں نے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کی مضبوط تربیت مستقبل کی کامیابی کی بنیاد ہے۔
بعد ازاں انہوں نے مدرسہ تعلیم القرآن پَہٹکہ کا دورہ کیا، دینی نظامِ تعلیم کا جائزہ لیا اور مدرسہ انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اصلاحی پہلوؤں پر بھی مشاورت کی۔
دورے کا ایک اہم حصہ واٹر ریسکیو سنٹر پَہٹکہ کا معائنہ تھا، جہاں عظمت حیات اعوان نے ریسکیو سرگرمیوں، دفتر کے کام اور عملے کی تیاری کا جائزہ لیا۔ ریسکیو انچارج ملک ندیم نے انہیں بریفنگ بھی دی۔ عظمت حیات اعوان نے اعلان کیا کہ واٹر ریسکیو سنٹر کا باقاعدہ افتتاح بہت جلد کیا جائے گا۔