31/01/2026
(30 جنوری 2026)
مظفرآباد:
مسلم لیگ (ن) کے راہنما راجہ مظہر قیوم صاحب نے عباس ہسپتال مظفرآباد میں سید عظیم حسین شاہ صاحب کے صاحبزادے کی عیادت کی۔
اس موقع پر انہوں نے مریض کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعا کا اظہار کیا۔
17/12/2025
پیپلز پارٹی محض ہوائی اعلانات کے ذریعے عوام کا وقت ضائع نہ کرے، راجہ محمد عبدالقیوم خان
سابق سینئر وزیر و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر راجہ محمد عبدالقیوم خان نے قائدِ پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کو این ایف سی گرانٹ دینے کی سفارش کو سراہا۔
انہوں نے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں میرٹ اور جماعت کے بنیادی کارکنان کو ترجیح دینے کے فیصلے پر میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
13/11/2025
رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ مظہر قیوم خان نے یونین کونسل کچیلی کولیاں بانڈی میں راجہ علی حیدر خان ، راجہ قیوم خان سے اُن کے والدِ محترم مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی ۔
مرحوم نہایت باوقار، معمر اور علاقے کی معتبر و دیندار شخصیت تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے آمین۔
28/10/2025
مظفرآباد ( ) — حلقہ کھاوڑہ کی یونین کونسل کٹکیر گاؤں پڈھوٹ سے مسلم کانفرنس کو خیر باد کہہ کر درجنوں کارکنان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ نئے شامل ہونے والے کارکنان نے سینیئر لیگی رہنما و سابق وزیرِ حکومت راجہ محمد عبدالقیوم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خاندانوں سمیت مسلم لیگ (ن) کے ساتھ غیر مشروط وابستگی کا اعلان کیا 🐅🐅
نئے شامل ہونے والوں میں محمد ہارون اکبر، نوشاد خان، عمران مجید خان ، اور راجہ اروید خان شامل تھے۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) حلقہ کھاوڑہ راجہ ایاز غفور، سابق امیدوارِ اسمبلی راجہ مظہر قیوم، راجہ شوکت خان اور بابر اعوان نے نئے شامل ہونے والے کارکنان کو ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔
تقریبِ شمولیت سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ لیگی رہنما و سابق سینیئر وزیر راجہ محمد عبدالقیوم خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی حقیقی ضامن جماعت ہے۔ جب میں نے سیاست میں قدم رکھا تو حلقہ کھاوڑہ مسائل کے انبار میں گھرا ہوا تھا، مگر آج الحمدللہ محنت، دیانت اور خدمت کے ثمرات عوام خود دیکھ رہے ہیں۔ میری کارکردگی کی گواہی سیاسی مخالفین بھی دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھاوڑہ کے اندر سینکڑوں نوجوانوں کو بلا تفریق نوکریاں فراہم کیں، میں برادری ازم کا قائل نہیں، حلقہ کھاوڑہ کی تمام برادریاں میرے لیے قابلِ احترام ہیں۔ میں نے ہمیشہ عوام کے درمیان اخوت، بھائی چارے اور محبت کو فروغ دیا کیونکہ ہمدردی اور بھائی چارہ ہی معاشرے کا اصل حسن ہے۔ آج الحمدللہ حلقہ میں سکولز، ڈسپنسریاں، فسٹ ایڈ مراکز اور سڑکوں کا جال بچھ چکا ہے۔ میں مسلم لیگ (ن) میں دوبارہ شامل ہونے والے تمام احباب کا تہہِ دل سے مشکور ہوں اور انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ کے ہر جائز کام ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں گے، کیونکہ مسلم لیگ (ن) عوامی فلاح و بہبود کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔
اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) حلقہ کھاوڑہ راجہ ایاز غفور نے کہا کہ راجہ عبدالقیوم خان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے کھاوڑہ کی تعمیروترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالا اور 2016 کے انتخابی وعدوں کو عملی جامہ پہنایا۔ وہ کھاوڑہ کی ترقی کے حقیقی ہیرو ہیں۔ نئے شامل ہونے والے تمام کارکنان کو پارٹی اور عوام کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما و سابق امیدوارِ اسمبلی راجہ مظہر قیوم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان ہماری عزت و وقار کا سرمایہ ہیں۔ عوامی خوشحالی، روزگار کی فراہمی اور مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ نئے شامل ہونے والے تمام دوستوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کی عزتِ نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ہم نے تعلیم یافتہ، باشعور نوجوان تیار کرنے ہیں، جھوٹے وعدے یا دعوے نہیں کریں گے۔ 2021 کے ادھورے کام وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے جہاں سے رُکے تھے۔
22/10/2025
سابق سینیئر وزیرِ حکومت مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر راجہ محمد عبدالقیوم خان سے سابق صدارتی مشیر راجہ ساجد حسین خان مرحوم کے فرزند راجہ داور علی اور برادر ٹھیکیدار راجہ تجمل حسین نے ملاقات کی۔
اس موقع پر راجہ قیصر مجید اور راجہ مظہر قیوم بھی موجود
ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت، تمام رہنماؤں نے بھرپور عزم و حوصلے کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کے عہد کا اظہار کیا 🐅🐅