26/05/2026
عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر محکمہ برقیات کی جانب سے تمام صارفینِ بجلی کو دلی عید مبارک۔
محکمہ برقیات اپنے معزز صارفین سے گزارش کرتا ہے کہ عید کے ایام خصوصاً Peak Hours (شام کے اوقات) میں بجلی کا استعمال احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ کریں۔ عید کے دوران فریزر، الیکٹرک ہیٹر، چولہے اور دیگر بھاری برقی آلات ایک ہی وقت میں چلانے سے سسٹم پر غیر معمولی لوڈ بڑھ جاتا ہے، جس کے باعث فیڈرز اور ٹرانسفارمرز پر اضافی دباؤ پڑتا ہے اور ٹرپنگ یا ٹرانسفارمر خرابی جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
تمام صارفین سے تعاون کی اپیل ہے کہ:
• بھاری برقی آلات Peak Hours کے علاوہ استعمال کریں۔
• غیر ضروری بجلی کے استعمال سے گریز کریں۔
• ایک ہی وقت میں زیادہ لوڈ ڈالنے سے احتیاط کریں تاکہ بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھی جا سکے۔
عید کی تعطیلات کے دوران ایمرجنسی اسٹاف اور ورکشاپ محدود تعداد میں دستیاب ہوتے ہیں، اس لیے کسی بھی خرابی کی صورت میں مرمتی کام میں وقت لگ سکتا ہے جس سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
آپ کے تعاون سے ہی عید کے موقع پر بجلی کی فراہمی کو بہتر اور مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔
شکریہ
محکمہ برقیات
25/05/2026
بجلی صارفین کے لیے اطلاع:
پی ڈی او حکام کے مطابق
کنڈلشاہی پاور ہاؤس سے ایک یونٹ بو جہ فنی خرابی بند ہونے کی وجہ سے اس وقت صرف ایک یونٹ سےبجلی کی فراہمی جاری ہے۔
لہٰذا پیک آورز میں لوڈ زیادہ ہونے کے باعث اضافی لوڈ شیڈنگ کرنا پڑ سکتی ہے۔
تکلیف کے لیے معذرت
25/05/2026
اطلاعِ عام
132 کے وی لائن جاگراں سے ٹرپنگ کے باعث بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہے۔
21/05/2026
بجلی صارفین کے لیے اہم اطلاع:
پی ڈی او حکام کے مطابق
کنڈلشاہی پاور ہاؤس نالہ جاگراں میں گز شتہ رات طغیانی اور پانی کے شدید گدلا ہونے کے باعث فی الحال بند ہے، جس کی وجہ سے واٹر چینل میں کیچڑ بھرنے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار عارضی طور پر متاثر ہوئی ہے۔
متبادل انتظامات کے تحت صرف جاگراں لائن کے ذریعے ملحقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر اضافی لوڈ شیڈنگ کے تحت بجلی کی سپلائی بحال رکھی جا رہی ہے تاکہ دستیاب وسائل کو متوازن انداز میں تقسیم کیا جا سکے۔
صارفینِ کرام سے گزارش ہے کہ اس دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور غیر ضروری بجلی کے استعمال سے گریز کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
آپ کے تعاون کا شکریہ
16/05/2026
اطلاع برائے صارفین بجلی
تمام معزز صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 132KV مظفرآباد۔نوسیری ٹرانسمیشن لائن پر درختوں کی کٹائی (Tree Trimming) اور اسکائی وائر کی مرمت کے کام کے باعث 30.4 میگاواٹ جاگراں پاور اسٹیشن کی شٹ ڈاؤن منظور کی گئی ہے۔
📅 مورخہ: 21 مئی 2026
⏰ وقت: صبح 9:00 بجے تا شام 5:00 بجے
اس دوران 132KV GSS نوسیری اور جاگراں پاور اسٹیشن سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر رہ سکتی ہے۔
صارفین سے گزارش ہے کہ تعاون فرمائیں۔
15/05/2026
محکمہ برقیات سرکل مظفرآباد کے زیرِ انتظام اسسٹنٹ لائن مین کے منعقد ہونے والے انٹرویو ملتوی ہو چکے ہیں
14/05/2026
محکمہ برقیات کی جانب سے صارفین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جاگراں پاور اسٹیشن ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہو گئی ہے۔
تعاون کا شکریہ
14/05/2026
14 مئی یومِ نیلم کے موقع پر آٹھمقام ڈگری کالج گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب کے دوران محکمہ برقیات کی جانب سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ، تاکہ قومی و ضلعی اہمیت کی اس تقریب کو خوش اسلوبی سے منعقد کیا جا سکے۔
یومِ نیلم ہمیں اس تاریخی دن کی یاد دلاتا ہے جب 14 مئی کو ضلع نیلم کا قیام عمل میں آیا۔ یہ دن ترقی، شناخت اور عوامی خدمت کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔
محکمہ برقیات کے تمام افسران و اہلکاران خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہے ۔ ⚡🇵🇰