Democratic pannel of ajk teachers

Democratic pannel of ajk teachers

Share

یہ ڈیموکریٹک پںینل کا آ فیشل پیج ہے۔

20/12/2024

ڈیموکریٹک ٹیچرز پینل آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما اور سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے متحرک نوجوان سعد جمال ناصر صاحب کے خلاف انتقامی کاروائی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حكومت سے مطالبہ ہیكہ كہ سعد ناصر كی معطلی كو فورا منسوخ كر كہ اسے واپس نوكری پہ بحال كیا جائے۔

20/11/2024

معزز اساتذہ فیس بک پر متحدہ کے دوستوں کی طرف سے یہ موقف دیا جا رہا ہے کہ ڈیموکریٹک پینل ضلع مظفرآباد کی پوری ٹیم متحدہ میں شامل ہو گئی ہے جب کہ ایسا کچھ نہیں ہے صرف ضلحی صدارتی امیدوار کی شمولیت کو پوری ٹیم نہیں کہا جاتا امجد اسلام امجد کے لیے نیک خواہشات
باقی شامل ہونے والوں میں ڈیموکریٹک پینل کا کوئی عہدے دار نہیں ہے
باقی انشاء اللہ ڈیموکریٹک پینل پوری قوت سے الیکشن لڑے گا
Admin

20/11/2024

ڈیموکریٹک پینل کے ایک عہدے دار امجد اسلام امجد صاحب کو پوری ٹیم کہہ کر مظفرأباد میں اپنی تمام ٹیم جو کہ ایم ٹی پی کو چھوڑ چکی ہے اس کو چھپایا جا رہا ہے باقی معروف میر صاحب اور راجہ اعجاز صاحب نہ ضلع نہ تحصیل اور مرکز کے عہدے دار تھے بلکہ یہ سب ڈیموکریٹک کی شان تھے یہ ایک جمہوری عمل ہے جب کہ ایم ٹی پی ضلع مظقرأباد کے ایک سے زاہد عہدے دار أنے والے دنوں میں پریس کانفرنس میں نظر أہیں گے

17/11/2024

آمدہ الیکشن سکول ٹیچر آرگنائزیشن پر ڈیموکریٹک پینل کا موقف۔

17/03/2024

پروموشن کی بات پہ ٹرولنگ کرنے والوں کیلئے اطلاع ہے کہ ترقیابی اساتذہ کا حق ہے۔ STO بے روزگار نوجوانوں کا پلیٹ فارم نہیں ہے کہ انکی وکالت کرتے کرتے سروس میں موجود اساتذہ کو ٹارگٹ کیا جائے۔ ایسا کرنے والے پھر شکوے بھی کرتے نظر آتے ہیں کہ تنظیم کے مینڈیٹ کا احترام نہیں ہوتا۔ سیلیکشن بورڈ و پروموشن میں تاخیر سے نہ صرف ٹیچرز کی سنیارٹی متاثر ہوتی ہے بلکہ کئی ٹیچرز ریٹائرمنٹ پوری کر چکے ہیں۔

28/06/2022

بہترین فیصلہ !! ضلعی افسران اس پہ عمل درآمد کی نیت اور ہمت تھوڑی دکھا دیں تو کیا ہی اچھا ہو۔ اساتذہ سے گزارش ہے کہ وہ ایسے اداروں کی رپوٹ ضلعی افسر کو دیں۔

26/06/2022

معزز اساتذہ کرام
پچیس جون دو ہزار بائیس کے احتجاج میں شریک تمام اساتذہ کرام کو سفری ، مالی ، موسمی، خاندان و دیگر مشکلات کے باوجود شرکت کرنے پہ خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان خواتین اساتذہ کو خاص طور پہ جو دور دراز سے تمام مشکلات کے باوجود شریک ہوئیں۔ اور ان اساتذہ کو بھی خراج تحسین جنہوں نے تنظیم کی مالی معاونت میں حصہ ڈالا۔ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ڈیموکریٹک پینل نے حکمت عملی اور طریقہ کار کی کمزوریوں و کوتاہیوں کے باوجود احتجاج کی نہ صرف حمایت کی بلکہ بھرپور شرکت بھی کی۔ مختلف گروپس میں مختلف گفتگو ہو رہی ہے ہے اس لیے بطور ڈیموکریٹک گروپ اپنا نقطہ نظر آپ سب کے سامنے رکھ رہا ہوں۔
اپنے تمام تر تحفظات کے باوجود آزادکشمیر ٹیچرز آرگنائزیشن کے تیس جون تک احتجاج کو موخر کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں اور اس وقت حکمت عملی کی کمزوریوں پہ کھلے عام تنقید نہیں کر رہا ۔ تنظیم اگر مرکز سے لیکر تحصیلوں تک جائزہ اجلاس منعقد کرتی ہے اور طریقہ کار و حکمت عملی پہ ریویو کیلئے دیگر گروپوں کو بھی مدعو کرتی ہے تو کمزوریوں ، خامیوں کی نشاندہی ان اجلاسوں میں ضرور کی جائے گی۔ تاہم اگر تنظیم اپنے طریقہ کار پہ نظرثانی کئے بغیر اگلے مرحلے میں اترتی ہے اور اساتذہ کے مسائل کے حل میں ناکام رہتی ہے تو پھر کھلے عام تنقید کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تنظیم سب اساتذہ کی تنظیم ہے ۔ تنظیم کا مضبوط ہونا جہاں ضروری ہے وہاں اس کی حکمت عملی کا درست ہونا بھی ضروری ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں دو طرح کےمطالبات تھے۔ ایک جن پر بجٹ کی ضرورت ہے اور ایک جن پر بجٹ کی ضرورت نہیں تھی ۔ میرے خیال میں جن پر بجٹ کی ضرورت نہ تھی گورنمنٹ کو فوری مان لینے چاہیے تھے ۔ بہرحال اب بھی نیک گمان کے ساتھ تیس جون تک انتظار بہتر ہے ۔ اگر منتخب قیادت تیس جون کو مشترکہ میٹنگ بلا کر اپ ڈیٹ کرتی ہے تو تب فیصلہ کیا جاۓ گا بصورت دیگر جولائی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کریں گے اور اپنے تحفظات کا ذکر بھی کریں گے۔ امید ہے پلس دعا بھی ہے کہ منتخب قیادت اساتذہ کےمسائل کم کروا سکے
راجہ عاصم شمیم خان
سابق مرکزی صدارتی امیدوار
ڈیموکریٹک پینل اف AJK ٹیچرز

Photos from Democratic pannel of ajk teachers's post 13/06/2022

معروف ٹریڈ یونینسٹ اور بانی راہنما ڈیموکریٹک پینل آف ٹیچر آرگنائزیشن آزاد کشمیر جناب راشد نعیم صاحب کی ریٹائرمنٹ پر سنٹرل ورکنگ کمیٹی آف ڈیموکریٹک پینل کی جانب سے بنجونسہ میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈیموکریٹس کے علاؤہ چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے زبردست انداز میں راشد نعیم صاحب کو کامیاب سروس کی تکمیل پر مبارکباد دی۔

01/04/2022

Ex president of Democratic panel for school teacher organization. Raja Asim Shamim addressing during oath taking ceremony of tehsil Dhirkot

Photos from Democratic pannel of ajk teachers's post 01/04/2022

Oath taking ceremony of Teacher organization tehsil Dhirkot.

19/01/2022

Congratulations for your Selection as Lecturer Mathematics Bps 17..

29/11/2021

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف اسلام آباد کے اساتذہ و غریب عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور احتجاجی اساتذہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
تعلیمی اداروں کی نجکاری نامنظور

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Muzaffarabad
13100