Rangers Police AJK

Rangers Police AJK

Share

AJK Rangers Police Official Page

“‘To Protect and Serve’ isn’t just our motto, it’s our mission.”♥️

Photos from Rangers Police AJK's post 27/09/2025

سب کو باوقار طریقہ سے الودعی کرنے والے ایس پی جناب سردار اسرار الحق اپنا شاندار Tenure
گزارنے کے بعد آج خود بھی رینجرز پولیس سے الودعی ہوگئے۔

جناب عرفان الحق کیانی
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) نے
آزادکشمیر رینجرز پولیس کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی نئی ذمہ داریوں میں کامیاب کرے،
اور محکمہ رینجرز پولیس کو مزید ترقی، ڈسپلن اور وقار کی راہ پر گامزن رکھے۔

Photos from Rangers Police AJK's post 11/09/2025

ضلح حویلی ویلی میں ایس پی رینجرز سردار اسرار الحق کی زیر صدارت پولیس دربار کا انعقاد
آج حویلی میں ایس پی رینجرز سردار اسرار الحق کی زیر صدارت ریزرو رینجرز کے اہلکاروں کے مسائل سے آگاہی اور حل کے لیے ایک خصوصی دربار منعقد کیا گیا۔جس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر حویلی سردار فاروق کے علاوہ ریزرو۔رینجرز کے بیشتر آفیسران اور اہلکاران جو حویلی تعینات ہیں نے شرکت کی۔
دربار کا مقصد اہلکاروں کی فلاح و بہبود ڈیوٹی امور اور ذاتی مسائل کا جائزہ لینا اور ان کے فوری حل کے لیے اقدامات اٹھانا تھا۔
ایس پی رینجرز نے نفری سے براہ راست بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور متعدد معاملات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا۔جب کہ کچھ اہم نوعیت کے مسائل بالائی دفاتر کو ریفر کئے گئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اہلکاروں کی فلاح اور مسائل کا فوری حل محکمانہ ترجیحات میں شامل ہے، اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

دربار کا ماحول خوشگوار اور اعتماد پر مبنی رہا، جسے اہلکاروں نے سراہا اور کھل کر اپنے مسائل بیان کئے

Photos from Rangers Police AJK's post 06/09/2025

یوم دفاعِ پاکستان
چھ ستمبر —پاکستان کی عسکری تاربخ کا سنہری باب ۔۔ ۔ ۔وہ دن جب ہمارے بہادر سپوتوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور ثابت کیا کہ پاکستان کی سرحدیں ناقابلِ تسخیر ہیں
آزاد کشمیر رینجرز پولیس افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ، ہر محاذ پر قدم بہ قدم کھڑی ہے اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم میں برابر کی شریک ہے۔

ہم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

*پاکستان زندہ باد — رینجرز پولیس*

06/09/2025

جشنِ عید میلادالنبی ﷺ مبارک

رحمت اللعالمین، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر پوری امت مسلمہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ رب العزت ہمیں سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
رینجرز پولیس ۔

Photos from Rangers Police AJK's post 31/08/2025

إنا لله وإنا إليه راجعون

ہمیں سابق ڈی ایس پی (ریٹائرڈ) جناب راجہ اورنگزیب صاحب کی وفات کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔
مرحوم ایک فرض شناس اور قابل پولیس
افسر تھے، جنہوں نے طویل عرصے تک پولیس ٹریننگ سکول میں ڈرل کے شعبے سے وابستگی کے دوران پولیس جوانوں کی تربیت میں ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
رینجرز پولیس کی جانب سے مرحوم کے اہلِ خانہ اور جملہ ورثاء سے دلی تعزیت۔

Photos from Rangers Police AJK's post 26/08/2025

سردار اسرار الحق، سپرنٹنڈنٹ پولیس رینجرز، نے سی ایم ایچ مظفرآباد اور العباس انسٹی ٹیوٹ مظفرآباد (ایمز) میں زیر علاج پولیس ملازمین کی عیادت کی۔ انہوں نے مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کے علاوہ محکمہ پولیس کی طرف سے انہیں مروجہ قوانین کے تحت مالی امداد کی یقین دہانی دلائی۔ بیمار ملازمین کا حوصلہ بڑھانے کے لئے موصوف نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔
مابعد ایس پی صاحب نے ہسپٹلز انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں زور دیا کہ زیر علاج ملازمین کو دوران بیماری مکمل تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں۔تاکہ ان علاج میں کوئی کسر نہ رہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ محکمہ پولیس اپنے ملازمین کی ہر ممکن مدد کے لیے پرعزم ہے۔
اللہ پاک تمام مریضوں کو جلد صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین ۔

13/08/2025

جشن آزادی مبارک ہو۔

تو سلامت وطن۔ تاقیامت وطن

Photos from Rangers Police AJK's post 07/08/2025

پولیس ملازمین کی رینک تقریب، پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں انعقاد

پولیس لائن ہیڈکوارٹر مظفرآباد میں پولیس کے نو ترقیاب شدہ ملازمین کو رینک پہنانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ترقی پانے والے افسران کو باقاعدہ طور پر رینک پہنائے گئے۔ اس موقع پر ڈی آی جی سپیشل برانچ حسن قیوم۔ایس ایس پی رینجرز سردار اسرار الحق۔ایس پی ریزرو رباض مغل۔ایس پی راجہ اکمل۔ڈی ایسں پی ثاقب عباسی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ جاوید ۔دیگر افسران، اہلکاران اور مہمانوں کی معقول تعداد موجود تھی۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور ان کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی نہ صرف اعزاز ہے بلکہ مزید ذمہ داریوں کا تقاضا بھی کرتی ہے۔

اعلی آفیسران نے اپنی اپنی گفتگو میں یہ باور کرایا کہ پولیس ملازمین کی ترقی ان کی محنت، دیانت اور خدمت کا اعتراف ہے۔ رینک کا ملنا نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ ادارے کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔
Best of luck for all.

Photos from Rangers Police AJK's post 04/08/2025

یومِ شہدائے پولیس

آزاد کشمیر میں یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ مرکزی تقریب پولیس لائنز ہیڈکوارٹر مظفرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار۔ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر عرفان مسعود کشفی ۔ڈی آئی جی ریجن مظفرآباد یاسین قریشی۔ ایس ایس پی رینجرز سردار اسرار الحق اور ایس پی ریزروز ریاض مغل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

دولائی ہیڈکوارٹر رینجرزمیں ڈیس ایس پی رینجرز کے زیراہتمام خصوصی طور پر شہداء کے لیے دعا کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ علاوہ ازیں جہاں پولیس کے دیگر شعبہ جات کے شہداء کی فیملیز کو تحائف اور پھول وغیرہ تقسیم کئے گئے وہاں رینجرز پولیس کے شہید کنسٹیبل محمد یوسف کی فیملی کو بھی انسپکٹر جنرل پولیس کی جانب سے خصوصی شہید پیکیج اور تحائف ۔ پھول وغیرہ بذریعہ ونگ کمانڈر بھمبر پیش کیے گئے۔

"اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہو، وہ زندہ ہیں لیکن تمہیں شعور نہیں" القران
رینجرز پولیس آج کے دن کی مناسبت سے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہے۔مالک کائنات درجات بلند فرمائے۔

Photos from Rangers Police AJK's post 02/08/2025

آج پولیس لائن ہیڈکوارٹر دولائی مظفرآباد میں ایس ایس پی رینجرز سردار اسرار الحق کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ڈی ایس پی رینجرز،
تمام ونگ کمانڈرز، اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نوترقیاب شدہ آفیسران کو رینک بھی پہنائے گئے۔تقریب میں ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی گئی اور ان کی کارکردگی کو سراہا جانے کے علاوہ ان کو ان کی نئ ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا گیا

Photos from Rangers Police AJK's post 10/07/2025

الوداعی تقریب – خراج تحسین

آج پولیس لائن دولائی ہیڈکوارٹر رینجرز مظفرآباد میں ، انسپکٹر سردار نعمان احمد (سی آئی اے کوٹلی) اور سب انسپکٹر عبد الرحمن (ریزرو پولیس) کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت ایس پی رینجرز سردار اسرار الحق نے کی، جبکہ سابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جناب شیخ طاہر قیوم نے خصوصی شرکت فرما کر تقریب کو وقار بخشا۔

مقررین نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی پیشہ ورانہ خدمات، دیانت، اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ریٹائرمنٹ کسی انجام کا نام نہیں، بلکہ ایک نئے سفر کی شروعات ہے۔ رینجر پولیس ان افسران کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گی۔

Photos from Rangers Police AJK's post 08/07/2025

شعبہ ریزرو میں نو ترقیاب شدہ آفیسران کو رینک پہنائے جانے کی پروقار تقریب

آج پولیس لائنز ہیڈکوارٹر مظفرآباد میں نو ترقیاب شدہ آفیسران کو رینکس پہنائے جانے کی باوقار تقریب منعقد ہوئی جس میں حال ہی میں ترقی پانے والے افسران کو ان کے نئے عہدوں کے رینک پہنائے گئے۔

ایس پی ریزرو سید عباس علی شاہ ۔ ایس پی رینجرز سردار اسرار الحق اور ڈی ایس پی صدر مقام ثاقب عباسی نے ترقی پانے والے افسران کو رینک پہنا کر ان کی حوصلہ افزائی کی اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترقی پانے والے ملازمین اور ان کے ساتھیوں کی خوشی دیدنی تھی۔ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جس میں پولیس اہلکاران کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

ایس پی رینجرز اور جملہ رینجرز پولیس کی طرف سے تمام ترقی پانے والے افسران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ نو ترقیاب شدہ آفیسران اپنے فرائض محنت، دیانت اور جذبۂ خدمت کے ساتھ انجام دیتے رہیں گے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Muzaffarabad