The Prime Minister's Office, AJK

The Prime Minister's Office, AJK

Share

The Official Page of The Prime Minister's Secretariat Govt. Of AJ&K, Muzaffarabad

25/02/2026
Photos from The Prime Minister's Office, AJK's post 04/02/2026
28/01/2026

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 28 جنوری 2026
وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیرِ صدارت آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز حکومت نے شرکت کی۔اجلاس میں متعدد اہم انتظامی، تعلیمی، فلاحی اور ترقیاتی امور پر غور کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے آزاد جموں وکشمیر میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی منظوری دیدی۔ کابینہ اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد بارے پیش رفت ہاء کا جائزہ لیا گیا۔آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے وزراء کے صوابدیدی فنڈز کی بحالی کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے شہید سجاد ریشم کے بھائی کو سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں نرمی جبکہ باغ میں شہید ہونے والے زاہد قریشی کے ورثاء کے لیے معاوضہ (مواضعات) کی منظوری بھی دی۔ کابینہ اجلاس میں دانش سکول حویلی کے قیام کے لیے خالصہ سرکار اراضی حویلی کی منظوری اور منتقلی، جیم اسٹونز سینٹر آف ایکسیلنس کے لیے آرائش (فنشنگ) کے اخراجات کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ہیلتھ کیئر ہسپتال میرپور کے امور کو یکسو کرنے کے لیے وزرائے حکومت سید بازل علی نقوی، چوہدری قاسم مجید، چوہدری ارشد اور چیف سیکرٹری خوشحال خان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی، جسے معاملات کو جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی گئی۔آزادجموں وکشمیر کابینہ نے بچوں کی تعلیم کے ضیاع کو روکنے کے لیے پرائمری سطح تک ان دور افتادہ علاقوں کے تعلیمی اداروں میں، جہاں بچوں اور بچیوں کے تناسب سے علیحدہ پرائمری سکول عمارات دستیاب نہیں، سکولوں کے قیام تک پرائمری کی حد تک مخلوط تعلیمی ادارے قائم کرنے کی منظوری بھی دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر عوامی فلاح، تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ، عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت سنجیدہ اور پرعزم ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر تھیں، ہیلتھ کارڈ کے اجرا سے عام آدمی کو معیاری علاج کی سہولیات تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نئے ترقیاتی منصوبوں، توانائی کے شعبے میں اقدامات سے ریاست میں پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ کابینہ کے فیصلوں پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔کابینہ اجلاس کے اختتام پر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت، حریت رہنما محمد یاسین ملک کی غیر قانونی اسیری، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت، پاک فضائیہ کے دفاعی نظام “تیمور” کی کامیاب تیاری پر مبارکباد، اور لیہہ ویلی میں کامیاب ہیلی ریسکیو آپریشن پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے وزیر اطلاعات آزاد کشمیر چوہدری محمد رفیق بئیر کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ مسلح افواجِ پاکستان ملک کے دفاع، قومی سلامتی اور قدرتی آفات کے دوران عوام کی جان و مال کے تحفظ میں قابلِ فخر کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں پر فخر ہے۔

28/01/2026

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 26 جنوری 2026
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم کی موجودہ موسمی حالات میں آزادکشمیر کے دور افتادہ علاقوں میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں بریفنگ ۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے سیکرٹری خوراک کو ہدایت کی کہ برفباری کی وجہ سے آزادکشمیر کے دور دراز علاقوں خاص کر شدید موسمی حالات کے پیش نظر برف کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں آٹے کی ترسیل ،فراہمی اور موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔وزیراعظم نے کہا کہ خاص کر پونچھ ڈویژن اور مظفرآباد ڈویژن کے ایسے علاقے جہاں برفباری کی وجہ سے راستے بند ہیں پر خاص فوکس رکھا جائے ۔انکوں نے کہا کہناس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

26/01/2026

مظفرآباد(پی آئی ڈی) 26 جنوری 2026
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت شدید موسمی حالات کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور محکمہ برقیات کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود، کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شہریار سکندر اور محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شہریار سکندر نے وزیراعظم آزادکشمیر کو شدید بارشوں اور برف باری کے باعث ہونے والے نقصانات، متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور انتظامیہ کی جانب سے جاری امدادی و بحالی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں سڑکوں کی بندش، لینڈ سلائیڈنگ، عوامی مشکلات اور ریسکیو اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، اجلاس میں محکمہ برقیات کے حکام نے موسمی شدت کے تناظر میں ٹرانسمیشن لائنز کی بحالی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور فیلڈ اسٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہر صورت متحرک رہے اور شدید برف باری والے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی، خصوصاً خوراک، ادویات، ایندھن اور بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے محکمہ برقیات کے حکام کو ہدایت کی کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں ہمہ وقت تیار رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے فوری حل کے لیے تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ رہیں، جبکہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، حکومت تمام وسائل بروئے کار لا کر حالات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات اٹھائے گی ۔

21/01/2026

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور دربار عالیہ سائیں سہیلی سرکار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

21/01/2026

وزیراعظم کی حضرت سائیں سخی سہیلی سرکارؒ کے عرس مبارک کی اختتامی تقریبات میں شرکت

07/01/2026

مظفرآباد(پی آئی ڈی )07جنوری 2026
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر آمد۔چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان اور جج سپریم کورٹ جسٹس خالد یوسف چوہدری بھی موجود تھے۔ وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور میاں عبد الوحید بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔۔ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے جسٹس خالد یوسف چوہدری کو جج سپریم کورٹ تعیناتی ہونے پر مبارکباد دی۔۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ عدالتی احکامات اور فیصلوں پر عملدرآمد، آئین و قانون کی حکمرانی اور گڈ گورننس ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے وزیر اعظم کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔

29/12/2025

اسلام آباد (پی آئی ڈی) 29 دسمبر 2025
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا،مینیجنگ ڈائریکٹر ارشاد بھٹی اور مشیر برائے چییرمین چوہدری اعجاز رضا نے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی جی پولیٹیکل افیئرز عامر ذیشان جرال،اسلم مغل و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اوورسیز کشمیریوں کو درپیش مسائل، بالخصوص قانونی امور، عدالتی کارروائیوں میں درپیش مشکلات اور مختلف سرکاری اداروں سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کشمیری آزادکشمیر کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ریاست کی معاشی ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔ حکومت آزادکشمیر اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اس ضمن میں قانونی و عدالتی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو سرمایہ کاری اور جائیداد سے متعلق کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں ہائیڈل پاور، سیاحت، زراعت اور دیگر ترقیاتی شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اوورسیز کشمیری اپنے تجربے اور وسائل کے ذریعے ان شعبوں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اوورسیز کشمیریوں کے اعتماد کو بحال رکھنے اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران آزادکشمیر میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اوورسیز انویسٹمنٹ کانفرنس کے انعقاد کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنس کے انعقاد سے نہ صرف اوورسیز کشمیریوں کو سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہی حاصل ہوگی بلکہ آزادکشمیر کی معاشی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا نے اس موقع پر اوورسیز کشمیریوں کو درپیش مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور او پی ایف کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

24/12/2025

مظفرآباد (پی آئی ڈی)24 دسمبر 2025
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت زکوٰۃ بورڈ و لبریشن سیل بورڈ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب ،وزیر زکوتہ و عشر،سماجی بہبود و ترقی نسواں سردار محمد حسین، چیف سیکرٹری خوشحال خان ،پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان ،سیکرٹری سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن چوہدری امتیاز احمد ،ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ سجاد نے شرکت کی ۔اجلاس میں زکوٰۃ فنڈز کی منصفانہ تقسیم، مستحقین کی بروقت امداد اور بورڈ کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ محکمہ زکوتہ کا بنیادی مقصد معاشرے کے نادار اور مستحق طبقات کو سہارا دینا ہے، اس لیے اس عمل میں شفافیت، میرٹ اور احتساب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زکوٰۃ کی رقوم حقیقی مستحقین تک پہنچائی جائیں اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر فلاحی نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے تاکہ غریب اور نادار افراد کو باعزت طریقے سے مدد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زکوٰۃ کی تقسیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے اور مستحقین کا ڈیٹا باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹ رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن سیل کا تحریک آزادی کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ہے ،انہوں نے ہدایت کی کہ لبریشن سیل تحریک آزادی کو اجاگر کرنے کیلیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے حکومت اس سلسلے میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے حوالے سے حریت کانفرنس کے ساتھ ملکر لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ قومی ایام کو بھرپور انداز میں منایا جائے ۔اجلاس میں زکوٰۃ و لبریشن سیل بورڈ کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی

24/12/2025

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 24 دسمبر 2025
وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود، شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائےگی۔سرکاری محکموں میں تبادلے خالصتاً انتظامی ضرورت کے تحت کیے جاتے ہیں،ہم ہمیشہ انتقامی تبادلوں کی روش کو مسترد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جہاں ضابطے اور قانون کی خلاف ورزی سامنے آئے گی، وہاں ذمہ داری کے احساس کے تحت اصلاحی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ماضی کی حکومت کا حصہ رہ چکے ہیں اور اس دور میں سب سے زیادہ اضافی چارجز دیے گئے، تاہم موجودہ حکومت ضرورت کے تحت تبادلے کرے گی، لیکن کسی کو غیر ضروری یا انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پی ایس سی کے معاملہ پر پیش رفت جاری ہے ، جلد پی ایس سی بورڈ کو مکمل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں انتظامی کمی یا کوتاہی سامنے آئے گی، اسے بروقت دور کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دارالحکومت مظفرآباد میں ٹریفک کا مسئلہ ایک سنگین چیلنج ہے، جس کے حل کے لیے جامع حکمتِ عملی بنائیں گے ، ٹریفک کو قانون اور ضابطے کے مطابق ریگولیٹ کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے قانون ساز اسمبلی میں اٹھایا گیا جاتلاں نہر پر 1122 کے معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے ، اس پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح بھمبر میں سابق وزیراعظم کی جانب سے اٹھائے گئے مبینہ جھوٹی ایف آئی آر کے معاملے کو وہ ذاتی طور پر دیکھیں گے اور اس حوالے سے بروقت ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔محکمہ صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ایمبولینسز کا معاملہ احتساب کورٹ میں تھا ، اس معاملہ پر کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے، جو دس دن کے اندر اندر مسئلے کا قابلِ عمل حل پیش کرے گی، ہجیرہ بائی پاس کے لیے ٹینڈر ہو چکا ہے ، اس بائی پاس پر پیش رفت جلد شروع کردئ جائے گی ۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Muzaffarabad, Azad Kashmir
Muzaffarabad
13100

Opening Hours

Monday 08:30 - 16:30
Tuesday 08:30 - 16:30
Wednesday 08:30 - 16:30
Thursday 08:30 - 16:30
Friday 08:30 - 16:30