شرمندگی ہے ہم کو بہت ، ہم مِلے تمہیں
تم سر بسر خوشی تھے مگر غم مِلے تمہیں
تم کو جہانِ شوق و تمنا میں کیا ملا
ہم بھی ملے تو درہم و برہم مِلے تمہیں
جون ایلیا
لا حاصل
زہر اگلتا رہتا ہوں، اک۔ناگن۔کو۔منہ لگیا تھا---!!
نیند کی گولیاں لے لیتے ہیں ورنہ ہم لوگ..!!
رات کے پچھلے پہر سانس نہیں لے سکتے..!!
۔
تم کو معلوم نہیں غم کی حقیقت ورنہ
تو میرے ساتھ بھرے شہر میں ماتم کرتا
🥀
" اپنے من پسند شخص کی آوازیں ریکارڈ کر لیں ، اور اُنہیں اچھی طرح سے محفوظ کر لیں ، یہ نہ پُوچھیں کہ ؛ کِیوں!؟ ۔۔۔
وقت بُہت ظالم ہوتا ہے!
✨
تو بن کہ یاد رہے، فریاد رہے گا دل میں ۔۔۔۔۔
🥀یہ کائنات اداسی بھری تھی صدیوں سے
پھر ایک روز خدا نے تمہیں اتار دیا🥀
تُو کسی اور ہی دنیا میں ملی تھی مجھ سے
تُو کسی اور ہی منظر کا مہک لائی تھی
ڈر رہا تھا کہ کہیں زخم نہ بھر جائے میرے
اور تُو مٹھیاں بھر بھر کے نمک لائی تھی
اور ہی طرح کی آنکھیں تھی تیرے چہرے پر
تُو کسی اور ستارے سے چمک لائی تھی
تیری آواز ہی سب کچھ تھی مجھے مونسِ جاں
کیا کروں میں کہ تُو بولی ہی بہت کم مجھ سے۔
تیری چپ سے ہی یہ محسوس کیا تھا میں نے
جیت جائے گا کسی روز تیرا غم مجھ سے
شہر آوازیں لگاتا تھا مگر تُو چپ تھی
یہ تعلق مجھے کھاتا تھا مگر تُو چپ تھی۔
وہی انجام تھا جو عشق کا آ غاز سے ہے
تجھ کو پایا بھی نہیں تھا کہ تجھے کھونا تھا
چلی آتی ہے یہی رسم کئی صدیوں سے
یہی ہوتا ہے یہی ہو گا یہی ہونا تھا۔ 🖤
یقین سے یادوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
تم نے جو پھول مجھے رخصت ہوتے وقت دیا تھا
وہ نظم میں نے تمہاری یادوں کے ساتھ لفافے میں بند کر کے رکھ دی تھی
آج دنوں بعد بہت اکیلے میں اسے کھول کر دیکھا ہے
پھول کی نو پنکھڑیاں ہیں
نظم کے نو مصرعے
یادیں بھی کیسی عجیب ہوتی ہیں
پہلی پنکھڑی یاد دلاتی ہے اس لمحے کی جب میں نے
پہلی بار تمہیں بھری محفل میں اپنی طرف مسلسل تکتے ہوئے دیکھ لیا تھا
دوسری پنکھڑی جب ہم پہلی بار ایک دوسرے کو کچھ کہے بغیر
بس یوں ہی جان بوجھ کر نظر بچاتے ہوئے ایک راہداری سے گزر گئے تھے
پھر تیسری بار جب ہم اچانک ایک موڑ پر کہیں ملے
اور ہم نے بہت ساری باتیں کیں اور بہت سارے برس
ایک ساتھ پل میں گزار دئے
اور چوتھی بار
اب میں بھولنے لگا ہوں
بہت دنوں سے ٹھہری ہوئی اداسی کی وجہ سے شاید
کچھ لوگ کہتے ہیں اداسی تنہائی کی کوکھ سے جنم لیتی ہے
ممکن ہے ٹھیک کہتے ہوں
کچھ لوگ کہتے ہیں بہت تنہا رہنا بھی اداسی کا سبب بن جاتا ہے
ممکن ہے یہ بھی ٹھیک ہو
ممکن ہے تم آؤ تو بھولی ہوئی ساری باتیں پھر سے یاد آ جائیں
ممکن ہے تم آؤ تو وہ باتیں بھی میں بھول چکا ہوں جو ابھی مجھے یاد ہیں
یادوں کے بارے میں اور اداسی کے بارے میں اور تنہائی کے بارے میں
کوئی بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی۔
تُجھے چاہ رہے ہیں گرچہ ہمارا نہیں ہے تُو
اے شخص تُو ہماری دریا دِلی تو دیکھ 💔
بات کرنے سے ہو گریزاں اگر
تو یاد آنے سے بھی باز آؤ!
- ہر کھو جانے والا شخص اس بات کا مستحق نہیں ہوتا کہ اسے خسارہ لکھا جائے🖤
__🥀🔥
ﮨﻢ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﺗﺐ ﺗﮏ ﻟﮍﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺐ ﺗﮏ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯽ ﺍﻣﯿﺪ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﺲ ﺩﻥ ﯾﮧ ﺍﻣﯿﺪ ﭨﻮﭦ ﺟﺎﺋﮯ ﮨﻢ ﻟﮍﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔🥀
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Muzaffarabad
