07/05/2026
الحمدُللّٰہ
شہداء پیکج کی منظوری کے ضمن میں جناب انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں و کشمیر کی غیر معمولی کاوشوں، قائدانہ بصیرت اور ذاتی دلچسپی پر ہم تہہِ دل سے شکر گزار ہیں جن کی مؤثر رہنمائی اور مسلسل کوششوں کے باعث یہ اہم مرحلہ کامیابی سے طے پایا، جو پولیس فورس کی فلاح و بہبود کے لیے نہایت اہم پیش رفت ہے۔
بلاشبہ اس اقدام سے نہ صرف فورس کے حوصلے اور اعتماد میں اضافہ ہوگا بلکہ شہداء کے اہلِ خانہ کے لیے بھی یہ ایک بڑا سہارا ثابت ہوگا۔ ٹیلی کمیونیکیشن پولیس اس قابلِ قدر اقدام پر جناب انسپکٹر جنرل پولیس کودل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہے ۔
08/04/2026
مورخہ 2020-04-08 بروز منگل ٹیلی کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹر مظفرآباد میں ریٹائر ہونے والے کانسٹیبل نذیر احمد کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں جناب سپرٹنڈنٹ پولیس ٹیلی کمیونیکیشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر دیگر ملازمین پولیس شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن نے بھی شرکت کی۔
سپرٹنڈنٹ پولیس ٹیلی کمیونیکیشن عطاء الرحمٰن صاحب نے ریٹائر ہونے والے کانسٹیبل نذیر احمد صاحب کو بہترین سروس کی تکمیل پر مبارکباد دی اور آئندہ زندگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
08/04/2026
Alhamdulillah, I am deeply grateful to share that I have been confirmed in B-18.
I am sincerely thankful to the Inspector General Police AJK for the kind gesture of appreciation through the certificate and sweet. This recognition is truly encouraging and motivates me to serve with even greater dedication and integrity.
10/03/2026
آج مورخہ 2026-03-10
ایس ایس پی /پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول مظفرآباد کامران علی اور ایس پی صاحب ٹیلی کمیونیکیشن/ٹریفک عطا الرحمان کی کانفرنس ہال پولیس ٹریننگ سکول مظفرآباد میں میٹینگ منعقد ہوئی۔ جس میں پولیس ٹریننگ سکول میں عیدالفطر کے فوراً بعد شروع ہونے والے ایلمنٹری کورس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹینگ کے دوران کورس کے انعقاد، تربیتی امور، جدید تدریسی طریقہ کار اور ٹریننگ کے دوران درکار سہولیات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ کورس میں شریک ٹرینیز کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔
ایس ایس پی ،/ پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول کامران علی نے کہا کہ تربیت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید سہولیات اور عملی مشقوں کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ زیر تربیت ٹرینیز کو پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔
میٹنگ کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی تعاون کے ذریعے پولیس ٹریننگ کے نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جائے گا اور آنے والے کورسز کو بہترین انداز میں مکمل کیا جائے گا۔
07/03/2026
Superintendent police Traffic/ Telecommunication Mr. Atta ur Rehman today visited District Neelum and held a meeting with District administration, Deputy commissioner, Superintendent police Neelum regarding communication issues/management during holy month of Ramadan. Also instructed Department officials for the better management specially on the upcoming festival of Eid UL Fitar.
14/01/2026
آج مورخہ 2026-01-14دفتر سپرٹنڈنٹ پولیس ٹیلی کمیونیکیشن میں کامران رشید اسسٹنٹ سب انسپکٹرصاحب کی رینک سرمنی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سپرٹنڈنٹ پولیس ٹیلی کمیونیکیشن عطاء الرحمٰن صاحب اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس ٹیلی کمیونیکیشن شیخ صغیر احمد صاحب نے آفیسر مذکور کو رینک پہنائے ۔
اللّٰہ پاک آفیسر مذکور کو اپنی زندگی میں مزید ترقی اور کامیابیاں عطا فرمائے ۔۔۔