18/10/2025
آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی اور اکادمی ادبیات پاکستان کے زیرِ اہتمام دو روزہ ادبی کانفرنس کا انعقاد
مورخہ 22 تا 23 اکتوبر کو مظفرآباد میں ہو رہا ہے۔
22 اکتوبر
بروز بدھ بوقت 3:00 بجے سہ پہر تا 8:00 بجے رات
23 اکتوبر
بروز جمعرات بوقت 10:00بجے صبح تا 2:00 بجے سہ پہر
🎉💖🌟🎊👏💫
14/10/2025
یوم سیاہ کی مناسبت سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کے غیر قانونی قبضہ اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالہ سے آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام پوسٹر مقابلہ مورخہ 26 اکتوبر 2025 بروز اتوار ،بوقت 10:00بجے صبح ،بمقام دفتر آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی، سی بلاک ڈسٹرکٹ کمپلیکس مظفرآباد میں منعقد ہو گا۔ تمام شامل ہونے والے امیدوار وقت مقررہ پر تشریف لائیں۔
Prize: 10000
Prize: 7000
Prize: 5000
-e-istihsaal
12/10/2025
ریاست جموں و کشمیر کے عظیم رہبر"حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی" کی یاد میں آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی اور شاہ ہمدان ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے زیراہتمام "شاہ ہمدان کانفرنس" کا انعقاد ـ
جس میں آزادکشمیر اور پاکستان سے علمائے کرام، مشائخ عظام، دانشور اور مفکرین کے خطاب کیے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی سیکرٹری حکومت جناب چوہدری محمد فرید تھے جبکہ صدارت علامہ امتیاز احمد صدیقی نے کی۔ مہمان مقررین میں جناب سید یوسف نسیم گیلانی، جناب زاکر علی ثاقب تھے۔ مقامی مقررین میں ڈاکٹر پروفیسر سید نثار ہمدانی، ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان ڈائریکٹر اکیڈمی ، علامہ محمد اسحاق نقوی، علامہ سید یاسر عباس سبزواری، محترمہ شاہین کوثر، ڈاکٹر بابر حسین علوی شامل تھے۔ جنہوں امیر کبیر سید علی ہمدانی (شاہ ہمدان) کی شخصیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔
مقررین نے موجودہ دور میں حضرت شاہ ہمدان کا ریاست جموں و کشمیر میں اسلامی، معاشی و سیاسی انقلاب کو مشعل راہ قرار دیا اور ان کی تعلیمات کی روشنی میں مستقبل کے لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا۔
11/10/2025
ریاست جموں و کشمیر کے عظیم رہبر"حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی" کی یاد میں آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی اور شاہ ہمدان ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے زیراہتمام "شاہ ہمدان کانفرنس" کا انعقاد
مورخہ 12 اکتوبر 2025 بروز اتوار بوقت 9:00 بجے صبح
بمقام اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جلال آباد مظفرآباد
11/10/2025
ریاست جموں و کشمیر کے عظیم رہبر" حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی" کی یاد میں آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی اور شاہ ہمدان ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے زیراہتمام "شاہ ہمدان کانفرنس" کا انعقاد
مورخہ 12 اکتوبر 2025 بروز اتوار بوقت 9:00 بجے صبح
بمقام اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جلال آباد مظفرآباد
27/09/2025
آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک روزہ آرٹ ورکشاپ 🎨
آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی نے ترکش انٹرنیشنل سکول، مظفرآباد میں ایک روزہ آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر نامور آرٹسٹ جناب شاہنواز چشتی نے طلبہ کو پینٹنگ کے بنیادی اصولوں سے روشناس کرایا اور فنون لطیفہ کے ذریعے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔
یہ ورکشاپ بچوں کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربہ ثابت ہوئی، جہاں انہوں نے فنون لطیفہ کی گہرائیوں کو سمجھا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نئے رنگوں سے روشن کیا۔
شکریہ جناب شاہنواز چشتی اور ترکش انٹرنیشنل سکول، یہ خوبصورت ایونٹ کامیاب بنانے کے لیے!
22/09/2025
آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی اور آرٹ فار کاز کے زیر اہتمام "کشمیر آرٹ فیسٹیول" کی تصویری جھلکیاں
18/09/2025
جموں و کشمیر ثقافتی نمائش کا اہتمام بروکن چیئر جنیوا، سویٹزرلینڈ میں مورخہ 19 ستمبر 2025 بروز جمعہ بوقت 11 بجے صبح تا دن 3 بجے کیا جا رہا ہے