09/10/2026
گھسے ہوئے اور زائدالمیعاد ٹائروں کا استعمال سڑک پر حادثات کے خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے۔ گاڑی چلاتے وقت ٹائروں کی حالت، ٹائروں میں ہوا کی مقدار اور ٹائر کی میعاد باقاعدگی سے چیک کریں۔ گھسے ہوئے، خراب یا زائدالمیعاد ٹائروں کو بروقت تبدیل کریں تاکہ دورانِ سفر گاڑی پر بہتر کنٹرول برقرار رہے اور آپ سمیت دیگر شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
محفوظ سفر کے لیے احتیاط ضروری ہے — ٹائروں کی بروقت جانچ اور تبدیلی کو یقینی بنائیں۔
آزاد جموں و کشمیر پولیس