AJK Electricity Department

AJK Electricity Department

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AJK Electricity Department, Government Organization, Office Of Chief Engineer, Electricity Department, Airport Road Ghari Pan, Muzaffaraba, Muzaffarabad.

AJK Electrcitiy Department (AJKED) is entrusted with planning, construction, operation and maintenance of the power distribution system in AJ&K while placing utmost emphasis on safety,reliability and sustainability.

27/01/2026

ایسے لوگوں کا بھی احساس کیجئیے ۔۔۔ تنقید برائے اصلاح ضروری ہے مگر گرم بستروں سے نکل کر انکو محدود وسائل میں کام کرتا دیکھیں تب تھوڑا سا احساس ضرور کریں۔۔۔۔

27/01/2026

مظفرآباد(پی آئی ڈی) 26 جنوری 2026
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت شدید موسمی حالات کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور محکمہ برقیات کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود، کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شہریار سکندر اور محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شہریار سکندر نے وزیراعظم آزادکشمیر کو شدید بارشوں اور برف باری کے باعث ہونے والے نقصانات، متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور انتظامیہ کی جانب سے جاری امدادی و بحالی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں سڑکوں کی بندش، لینڈ سلائیڈنگ، عوامی مشکلات اور ریسکیو اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، اجلاس میں محکمہ برقیات کے حکام نے موسمی شدت کے تناظر میں ٹرانسمیشن لائنز کی بحالی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور فیلڈ اسٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہر صورت متحرک رہے اور شدید برف باری والے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی، خصوصاً خوراک، ادویات، ایندھن اور بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے محکمہ برقیات کے حکام کو ہدایت کی کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں ہمہ وقت تیار رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے فوری حل کے لیے تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ رہیں، جبکہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، حکومت تمام وسائل بروئے کار لا کر حالات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات اٹھائے گی ۔

Photos from AJK Electricity Department's post 27/01/2026

محکمہ برقیات کا فیلڈ سٹاف بجلی بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں. برقیات کے اِن ملازمین کا احساس بھی کرنا چاہئے جو ہماری سہولیات کے لئے اپنی زندگیاں رسک میں ڈال کر کام کرتے ہیں تنقید ضرور کریں لیکن یہ کوئی فولادی یا روبوٹ نہیں ہوتے.

26/01/2026

Last date of submission of AJK Electricity Bill for Circle Muzaffarabad and Rawlakote extended to 29-01-2026

23/01/2026

With deepest respect and gratitude, we salute the brave warriors of the AJK electricity department who risk comfort and safety, enduring the toughest weather so our homes never fall into darkness💙⚡


Photos from AJK Electricity Department's post 23/01/2026

محکمہ برقیات کا جملہ سٹاف شدید برف باری اور تیز بارش کے باوجود عوام کی سہولت کے لیے بجلی کی بحالی میں مسلسل مصروفِ عمل ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد زیادہ سے زیادہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی جائے گی۔ عوام سے صبر و تعاون کی اپیل ہے۔

23/01/2026
04/12/2025

اطلاع براے صارفین برقیات
بیلہ نور شاہ گرڈاسٹیشن میں ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے بیلہ نور شاہ , سماں بانڈی, پجگراں , چہلہ بانڈی, دھنی, بٹمنگ, کہوڑی, سیدپور و ملحقہ دیہات کی بجلی بند ہے
محکمہ برقیات کا سٹاف فالٹ دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور جلدی بجلی بحال کر دی جائے گئ
تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں
Thursday, 4 Dec 2025 , 10:00 PM

14/11/2025

پریس ریلیز محکمہ برقیات

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Office Of Chief Engineer, Electricity Department, Airport Road Ghari Pan, Muzaffaraba
Muzaffarabad
13100