12/11/2025
اسلام آباد۔ سابق صوبائی وزیر تعمیرات و سئنیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان محمد نصیر خان سے سابق سیکرٹری جنرل پی ایس ایف آزادکشمیر و ضلعی صدر پی وائی او مظفرآباد سید اسد علی نقوی کی ملاقات، اس موقع پر سابق صدر پی ایس ایف جامع کشمیر بابر نصیر بونجوی ایڈوکیٹ بھی موجود ہیں۔
07/11/2024
پی وائی او ضلع مظفرآباد کے صدر سید اسد علی نقوی، نائب صدر ذیشان نذیر کی پی وائی او چہلہ وارڈ کے عہدیداران صدر ملک ارسلان، جنرل سیکرٹری فرحان اعوان و دیگر عہدیداران سے ملاقات۔ اس موقع پر مرکزی عہدیدار راجہ بُرہان بشارت بھی موجود ہیں۔
07/11/2024
مظفرآباد۔ چیئرمین پی وائی او سردار ببرک شریف و دیگر مرکزی عہدیداران کا ضلعی اجلاس و تعزیتی ریفرنس بمقام سینٹرل پریس کلب مظفرآباد آمد کے موقع پر ضلع مظفرآباد کے عہدیداران و کارکناب استقبال کرتے ہوئے۔
07/11/2024
22/10/2024ء
جمہوریت۔۔۔ جدوجہد۔۔۔ انقلاب
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع مظفرآباد کے صدر سید اسد علی نقوی کی زیر صدارت پی وائی او ضلع مظفرآباد کا اجلاس و تعزیتی ریفرنس بیاد سردار آبشار کفائت مرحوم بمقام مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزادکشمیر سردار ببرک شریف تھے۔ جنرل سیکرٹری پی وائی او ضلع مظفرآباد محسن سواتی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔ ان کے علاوہ مرکزی چیف آرگنائزر پی وائی او انیس شاکر اعوان، مرکزی وائس چیئرمین چوہدری اشتیاق، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مالیات راجہ بُرہان بشارت، اسسٹنٹ ٹو سیکرٹری جنرل کاشف اعوان، ڈویژنل صدر پی وائی او مظفرآباد چوہدری شاہنواز فاروقی، سابق سیکرٹری جنرل پی ایس ایف آزادکشمیر ریحان سلیم، سینئر رہنماء پی وائی او ضلع مظفرآباد سیاب عنصر اعوان، سینئر نائب صدر پی وائی او ضلع مظفرآباد فضاء گیلانی، نائب صدور محمود میر، ذیشان نذیر، رانا خالد، سیکرٹری کوآرڈینیشن عمران گُجر و دیگر، حلقہ تین کے صدر چوہدری حماد رفیق، آرگنائزر راجہ احمد، سیکرٹری اطلاعات چوہدری انیس و دیگر، تحصیل صدر جنید مراد، سیکرٹری اطلاعات وجہیہ شاہ و دیگر، سٹی صدر عادل یونس مغل، جنرل سیکرٹری اویس نقوی و دیگر، وارڈ چہلہ بانڈی کے عہدیداران جنرل سیکرٹری فرحان اعوان، راجہ حمزہ شکیل کے علاوہ رہنماء پی وائی او ضلع مظفرآباد جواد عبدالوحید، اختشام کاظمی، عدنان میر، شہریار مشتاق، بصیر شیخ، عمر شاہین، حسنین عارف کھوکھر ودیگر، پی ایس ایف کے سابق سینئر عہدیداران راجہ سلطان، ملک ارسلان و دیگر عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء اجلاس نے سابق سینئر وائس چیئرمین پی وائی او مرحوم سردار آبشار کفائت کی سیاسی و سماجی جدوجہد اور خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ مظفرآباد ضلع میں تنظیم کے اندر موجود تمام اختلافات ختم کرتے ہوئے ایک تنظیم کو آن کرنے اور باہمی اتفاق و اتحاد سے چلنے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ خوش آئند عمل ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے ایجنڈا اجلاس (نوجوانوں کے مسائل/ تعلیم/ روزگار) کے اوپر سیر حاصل گفتگو کی۔ چیئرمین پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزادکشمیر سردار ببرک شریف نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کے مسائل اور ان کے حل کے حوالہ سے تفصیلا بات کی.