Markazi Jamiat Ahle Hadith Azad Jammu and Kashmir
Markazi Jamiat Ahl-e-Hadith, Azad Jammu and Kashmir is a religious organization and political party in Azad Kashmir
مظفرآباد
سعودی عرب کے یومِ تاسیس کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ تقریب مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں و کشمیر کے زیر اہتمام شہر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس، ناظم اعلیٰ محمد امین بٹ، عہدیداران اور کارکنان سمیت مختلف اضلاع سے معزز
شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں یومِ تاسیس کا کیک کاٹا گیا کروان پرنس محمد بن سلمان ال سعود وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو سعودی حکومت، عوام اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کو مبارکباد پیش کی گئی
شرکاء نے سعودی عرب کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور قلبی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ برادرانہ تعلقات کو نئی جہت عطا کرے گا اور خطے میں امن و سلامتی کا ضامن ثابت ہوگا۔
آزاد کشمیر کے اضلاع مظفرآباد، نیلم اور باغ سے آئے ہوئے ذمہ داران کی بڑی تعداد نے تقریب کو رونق بخشی۔ شرکاء میں سرانداز میر، رفیق داؤد، زمان میر ایڈووکیٹ، قاری محمد عارف، عبد الرحیم علوی، مولانا شفیق داروی، احسن زاہد راجپوت، راجہ سعود خان، محمد شفیق بٹ، مولانا پرویز قریشی، مولانا الطاف سیفی و دیگر شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس اور محمد امین بٹ نے کہا کہ کشمیری عوام کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر سعودی عرب سے والہانہ تعلق رکھتے ہیں اور ہمیشہ سعودی حکومت کے ساتھ قلبی رشتہ قائم رہا ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ حالیہ دفاعی معاہدے نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے ہیں اور دونوں برادر ممالک کے تعلقات مزید مضبوط سے مضبوط تر ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت کی ہے۔
مقررین نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یہ تاریخی معاہدہ نہ صرف مسلم امہ کے اتحاد اور سلامتی کو تقویت دے گا بلکہ کشمیر کی آزادی کی منزل کو قریب تر کر دے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Muzaffarabad Azad Kashmir
Muzaffarabad
13100
