Eid Mubarak
Muzaffarabad, My City
The Most Beautiful City of Azad State of Jammu and Kashmir.
اللہ جسے چائے عزت عطا کرتا ہے ُُُـ
سلامت رہیں شوکت نواز میر صاحب
مجرم کانفرنس
05/10/2025
مظفرآباد اور شوکت نواز میر صاحب
ریاستی دارلحکومت ہونے کیوجہ سے مظفرآباد کی مزاحمت سب سے مشکل تھی تمام مقتدر حلقوں کا پڑاو یہیں ہوتا ہے
اور فوسز کی سب سے بڑی تعداد مظفرآباد پہ چڑھائی گئی تھی اور منصوبہ تھا مظفرآباد کو کچلنا کیونکہ یہ سمجھتے تھے کہ اگر مظفرآباد کو خاموش کر لیا ہم نے تو باقیوں کو روکنا کوئی مشکل نہیں لیکن یہ انکی بھول تھی
مظفرآباد میں لاشیں گرنے کا سلسلہ۲۹ستمبر کو ہی شروع ہو چکا تھا
۲۹ستمبر سے لیکر یکم اکتوبر تک مظفرآباد میں قیامت برپا کی گئی جو مناظر ٹی وی پہ ہم سرینگر کے دیکھتے تھے اسی طرح کے دردناک مناظر مظفرآباد کے تھے لاشیں گر رہی ہیں سیدھے فائر مارے جا رہے ہیں اور نہتی عوام پر ایک لمحے کیلئے لگتا تھا یہ سرینگر ہے
اور یہ وقت شوکت نواز میر صاحب کیلئے آزمائش کا وقت تھا اور کمال کا حوصلہ اس شخص کا کمال کی قائدانہ صلاحیتیں اور کمال کی ثابت قدمی
اور یہ وقت کندھوں پہ لاشوں کا بوجھ انٹر نیشنل میڈیا کو دئیے جانے والا پیغام کیونکہ پہلے دن سے ہی انٹرنیشنل میڈیا مظفرآباد پہنچ چکا تھا اب یہ معاملہ انٹرنیشنلی مظفرآباد سے ہائی لائٹ ہو رہا تھا اور مظفرآباد سے پوری ریاست کا پیغام دنیا تک جارہا تھا
اور جو شہداء تھے انکے ورثا لاشیں لیکر شوکت صاحب کے پاس آ رہے تھے لاشیں گود میں اُٹھائے ان مقتدر حلقوں کو للکارنا اپنی عوام کا محافظ بھی خود بننا ۔
ایک ذرا بھی اگر یہاں شوکت صاحب میں لڑکھڑاہٹ آتی تو پوری تحریک کچلی جا سکتی تھیں دارلحکومت ہونے کی وجہ سے طاقتور حلقے ہر صورت مظفرآباد کو کچلنا چاہتے تھے مطفرآباد میں مزاحمت اسلئے بھی مشکل ہے یہاں آپ فورسز کے خلاف جوابی کاروائی نہیں یہاں صرف گولیاں کھانی پڑتی یہاں فوسز کو پیچھے دھکیلنا بہت مشکل ہےیہاں فورسز پہ لاٹھی چارج نہیں ہو سکتا یہاں فورسز گھیراو نہیں ہو سکتا یہ انکی بھول تھی کہ یہ عوام کو بھگا دیں گے جو ثابت قدمی شوکت صاحب اور عوام نے دکھائی اس ثابت قدمی نے مقتدر حلقوں کو سرنڈر کرنے پہ مجبور کر دیا ۔
اور پھر وہ ہوا جو تاریخ میں امر ہو گیا۔قوم ان شہدا سمیت شوکت نواز میر اور دیگر تمام قائدین کی مقروض رہے گی....
03/09/2025
خوبصورت مظفرآباد
02/09/2025
دریائے جہلم دومیل مظفرآباد آزاد کشمیر
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Muzaffarabad
13100
