Sardar Tahir Mehmood Adv -PMLN

Directions

Sardar Tahir Mehmood Adv -PMLN Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sardar Tahir Mehmood Adv -PMLN, Political Party, Muzaffarabad.

07/10/2026

ملک حمید صاحب کو وزیر تعلیم انجینئر عمیر نعیم ایڈوکیٹ صاحب کے ہمراہ آفیسر تعلقات عامہ مقرر کر دیا گیا ہے- امید ہے ملک حم...
04/10/2026

ملک حمید صاحب کو وزیر تعلیم انجینئر عمیر نعیم ایڈوکیٹ صاحب کے ہمراہ آفیسر تعلقات عامہ مقرر کر دیا گیا ہے-

امید ہے ملک حمید صاحب حلقہ کے عام عوام کے مسائل کے حل اور وزیر صاحب کے درمیان رابطے کا کردار احسن طریقے سے سر انجام دیں گے-

ملک حمید صاحب کو بہت بہت مبارکباد اور اس نئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کیلئے نیک خواہشات-

04/10/2026
کوٹلی: وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی کا دورہ کیا اور نومنت...
03/10/2026

کوٹلی: وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی کا دورہ کیا اور نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیراعظم کی بار آمد پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی خواجہ حق نواز بٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری مدثر آزاد ایڈووکیٹ نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے خیرمقدم کیا۔

حلف برداری کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ طاہر ایڈووکیٹ نے حاصل کی، جبکہ ملک شاہنواز ایڈووکیٹ نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ تقریب میں سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق، وزیر سیاحت، صنعت و معدنی وسائل چوہدری عبدالرحمن آرائیں، وزیر تعلیم سکولز انجینئر عمیر نعیم ایڈووکیٹ، وزیر مال و بحالیات راجہ محمد ریاست خان، وزیر برقیات راجہ ثاقب مجید، ممبران اسمبلی راجہ محمد آصف، راجہ ایاز نثار، ممبر کشمیر کونسل محمد حنیف ملک، سابق امیدوار اسمبلی حلقہ سٹی راجہ فاتح محمود کیانی سمیت بار عہدیداران اور وکلاء نے شرکت کی۔

صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی خواجہ حق نواز بٹ نے وزیراعظم کی بار آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء آئین و قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم کو بار اور وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے حکومتی تعاون کی درخواست کی۔

جنرل سیکرٹری بار چوہدری مدثر آزاد ایڈووکیٹ نے وزیر تعلیم سکولز انجینئر عمیر نعیم ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو بار کی حلف برداری تقریب میں مدعو کرنے کے لیے بار کی معاونت کی، جس پر کوٹلی بار ان کی شکر گزار ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے مختصر خطاب میں کہا کہ وکلاء معاشرے میں قانون کی بالادستی، آئین کی پاسداری اور انصاف کی فراہمی کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ حکومت قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی کے لیے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بار اور بینچ کے درمیان بہتر رابطے سے سائلین کو انصاف کی فراہمی مزید مؤثر بنائی جا سکتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ کوٹلی کے مسائل کے حل کے لیے بھی دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے وکلاء برادری کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ فورمز پر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم آزاد کشمیر نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران وکلاء برادری اور سائلین کے مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے۔ سپیکر چوہدری طارق فاروق نے بھی بار سے خطاب کیا ہے

30/09/2026
میرپوروزیر تعلیم(ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن) انجنیئر عمیر نعیم ایڈوکیٹ کی پروفیسر ڈاکٹر فیصل بشیر صاحب کی رہائش گاہ آم...
30/09/2026

میرپور

وزیر تعلیم(ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن) انجنیئر عمیر نعیم ایڈوکیٹ کی پروفیسر ڈاکٹر فیصل بشیر صاحب کی رہائش گاہ آمد۔

اس موقع پر سردار طاہر محمود ان کے ہمراہ تھے-

وزیر تعلیم(ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن) انجنیئر عمیر نعیم ایڈوکیٹ نے ڈاکٹر بشیر صاحب کی عیادت کی، خیریت دریافت کی۔

اللہ تعالیٰ ڈاکٹر بشیر صاحب کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

30/09/2026

قائد پاکستان میاں نواز شریف کے سپاہی ملک سہیل اعوان صاحب کے گھر پر تکلف دعوت میں وزیر حکوت انیجینئر عمیر نعیم ایڈووکیٹ کی شرکت-

اس موقع پر ان کے ہمراہ سردار طاہر محمود ، فرقان نواز، ڈاکٹر ارباب طاہر، اظہر مشتاق ، موسی کٹاریہ، خواجہ غضنفر و دیگر احباب موجود تھے-

Address

Muzaffarabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sardar Tahir Mehmood Adv -PMLN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share