05/06/2026
جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کینیڈا برانچ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان عوامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سماج کے مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں جموں کشمیر میں چلنے والی عوامی تحریک پر سیر حاصل بحث و مباحثہ ہوا۔
شعبہ نشر و اشاعت جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی
05/06/2026
ہفتہ وار طلبہ اسٹڈی سرکل جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ
بروز: جمعہ
موضوع: بالشویک نقطہء نظر
تمام ممبران نے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔
شعبہ نشرو اشاعت جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی
02/06/2026
مزاکرات کا فائنل راؤنڈ عوام کی بھرپور طاقت کیساتھ ممبران جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مزاکرات میں بیٹھیں گے۔
اگر اس فائنل راؤنڈ پر مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو ہماری تجویز ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران مظفرآباد میں پریس کانفرنس کر کہ یہ اعلان کریں کے عوامی تحریک کے مطالبات کو لیکر پاکستانی حکمران بے اختیار اور فراڈ ثابت ہوے ہیں۔
لہذا متنازعہ خطہ میں اقوام متحدہ کے کمیشن یا سیکورٹی کونسل سے ہی اب بات چیت ہو سکتی ہے۔ اور اب بات گلگت بلتستان اور نام نہاد اے۔جے۔کے کو ملا کر لوکل اتھارٹی کے قیام پر ہو گی۔
عوامی طاقت کا توازن جب کلی طور پر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حق میں ہے تو اس کو محسوس کرتے ہوے یہاں بلند سطح کے فیصلے لینا لازم ہیں۔
کسی بھی سطح کا ایسا بلند موقف جو اقوام متحدہ کو متنازعہ ریاست کی طرف متوجہ کرے دنیا اس موقف کو بھرپور پزیرائی دے گی اور عالمی ادارے مجبور ہوں گے کہ وہ مداخلت کریں کیونکہ ہمارا مسلہ قانونی طور پر ان اداروں میں موجود ہے جس کے تحت ہم متنازعہ ہیں۔ اور متنازعہ علاقوں کے عوام کے مطالبات جب حل نہ ہوں اور ان مطالبات کے پیچھے داخلی سطح پر عوامی طاقت موجود ہو تو یقین مانیے دنیا آپ کے مطالبات کیساتھ ساتھ آپکی متنازعہ حیثیت کو ختم کر کہ مقبوضہ بنانے کے سوال کو بھی سنجیدگی سے لے سکتی ہے۔
ایسے میں گلگت بلتستان کو ملا کر لوکل اتھارٹی کے قیام کی طرف یش رفت کی جا سکتی ہے۔ بس جہاں مظفرآباد اور پاکستان کے حکمران موقع فراہم کرتے ہیں بروقت اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے جس کے لیے بلند سطح کا موقف دینا ضروری ہے۔
اور پھر یکم جون سے واضح سٹانس کیساتھ کمپئین شروع کریں گلگت بلتستان کو ملا کر لوکل حکومت کے قیام کی جس کو نہ اقوام متحدہ رد کر سکتا ہے اور نہ پاکستان رد کر سکتا ہے۔
الیاس کشمیری سیکرٹری جنرل جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی
31/05/2026
ہفتہ وار سٹڈی سرکل جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کراچی برانچ 31.05.2026
جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کراچی برانچ کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سٹڈی کا انعقاد کیا گیا۔
ٹاپک: پارٹی منشور سے قومی جمہوری انقلاب، پارٹی اور نظریہ، جموں کشمیر کا تاریخی پسِ منظر زیرِ بحث لائے گئے۔
شرکاء نے ٹاپک پر سیر حاصل گفتگو کی اور یہ طے پایا کہ ہر ہفتے سٹڈی سرکل ہو گا۔
شعبہ نشرو اشاعت جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی
31/05/2026
جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ برانچ کے متحرک ورکر مزمل باغی کی دادی وفات پا گئی ہیں۔ نماز جنازہ شام 06 بجے گاؤں ہولدار میں ادا کیا جاے گا۔
ہم ان سے اور ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ ان کے دکھ و رنج میں برابر شریک ہیں۔
شعبہ نشرواشاعت جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی
30/05/2026
اسٹڈی سرکل جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ (ملوٹ)
جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ملوٹ کا ابتدائی اسٹڈی سرکل منعقد ہوا۔
موضوع: "اسٹڈی سرکل کیا ہے اور کیوں ضروری ہے؟"
اسٹڈی سرکل میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی نیو سٹوڈنٹس ممبرز سمیت دیگر سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
موضوع پر شرکاء نے سیر حاصل گفتگو کی اور اسٹڈی سرکل کی اہمیت و افادیت کو سامنے رکھتے یہ طے پایا کہ ہر دوسرے ہفتے اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا جائے گا اور آئندہ اسٹڈی سرکل 13 جون کو ہو گا۔
شعبہ نشر و اشاعت جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی