Supreme Court of AJ&K

Supreme Court of AJ&K

Share

The Supreme Court of Azad Jammu & Kashmir (AJ&K) is the highest Court of appeal in Azad Jammu and Kashmir. It consists of a Chief Justice and two other Judges.

The territory of Azad Jammu and Kashmir is a distinct entity administered in accordance with the resolutions of the United Nation’s Commission on India and Pakistan(UNCIP). It has its own Constitutional and Administrative setup including President, Prime Minister, Legislative Assembly and Supreme Court as Apex Court of judicial hierarchy. The Supreme Court of AJ&K is the highest Court of appeal in

15/04/2026
06/04/2026

اسلام آباد 06 اپریل 2026

چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر، جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں شرکت کی، جہاں سپریم کورٹ آف پاکستان اور جمہوریہ ترکی کی آئینی عدالت کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کی اعلیٰ عدلیہ کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا، قانونی مہارت کا تبادلہ اور جدید عدالتی طریقہ کار کو اپنانا ہے۔تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور ترکی کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس، معزز ججز، مختلف صوبوں کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان، ڈسٹرکٹ جوڈیشری، وکلاء اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مزید برآں، شام کے وقت چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سےمنعقدہ اعشائیہ میں بھی چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے شرکت کی، جہاں معزز مہمانوں کے ساتھ غیر رسمی ملاقات اور تبادلہ خیال بھی ہوا۔

Photos from Supreme Court of AJ&K's post 04/04/2026

میرپور-02 اپریل 2026
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ہمراہ سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان اور جج سپریم کورٹ جسٹس خالد یوسف چوہدری نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کا دورہ کیا انہوں نے بار کے نومنتخب صدر بابر علی خان ایڈووکیٹ اور بار کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباددی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر راجہ سعید اکرم خان اور ججز سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، جسٹس خالد یوسف چوہدری اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بابر علی خان ایڈووکیٹ نے محکمہ جنگلات ڈویژن میرپور کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے احاطہ میں مختلف اقسام کے پودا جات لگا کر قومی شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راجہ محمد ندیم خان، ڈپٹی کمشنر راجہ محمدصداقت خان، ایس ایس پی خرم اقبال،صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ وسیم یونس ایڈووکیٹ،ناظم جنگلات راجہ زاہد حسین خان، ناظم جنگلات راجہ جہانزیب خضر،ڈی ایف او راجہ اکرم سبحانی، سابق وائس چیئرمین بار کونسل راجہ خالد محمود خان،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران و سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم خان نے ہمراہ سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان اور جج سپریم کورٹ جسٹس خالد یوسف چوہدری قومی شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اور قومی شجر کاری مہم کی کامیابی کے لئے دعا کروائی،انہوں نے کہاکہ شجر اور بشر لازم اور ملزوم ہیں موجودہ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے ہیں بحیثیت قوم ہر فرد کوشجرکاری اور شجر پروری کے حوالے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تب جاکر اس خطہ کو سرسبزوشاداب بنایا جاسکتا ہے۔

Photos from Supreme Court of AJ&K's post 01/04/2026

میرپور-یکم اپریل 2026
چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کے وکلاء ملک محمدزراعت ایڈووکیٹ کوٹلی اور خواجہ عبدالوحید ایڈووکیٹ مظفرآباد کی یاد میں فل کورٹ تعزیتی ریفرنس سپریم کورٹ برانچ رجسٹری میرپورمیں منعقد ہوا۔ فل کورٹ تعزیتی ریفرنس میں سینئرجج سپریم کورٹ جسٹس رضاعلی خان،جج سپریم کورٹ جسٹس خالد یوسف چوہدری سمیت سپریم کورٹ،ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بارایسویسی ایشن کے اراکین اور سینئروکلاء بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پرڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ افتخارعلی شوکت نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔تعزیتی ریفرنس سے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان،ایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیر راجہ محمدندیم خان ا یڈووکیٹ،صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ وسیم یونس ایڈووکیٹ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بابرعلی خان ایڈووکیٹ،ممبربارکونسل چوہدری وسیم صابرایڈووکیٹ نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ انعام اللہ خان،سابق ایڈووکیٹ جنرل مسعوداے شیخ،سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری راشد رشید ایڈووکیٹ،سابق وائس چیئرمین بار کونسل راجہ خالد محمود خان کے علاوہ سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ آج سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیرکے زیر اہتمام سینئروکلاء ملک محمدزراعت ایڈووکیٹ مرحوم اور خواجہ عبدالوحید ایڈووکیٹ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کواجاگرکرنے کے لیے فل کورٹ تعزیتی ریفرنس کاانعقاد عمل میں لایاگیاہے،ان کی وفات سے جہاں ان کے خاندان کو دلی صدمہ ہوا ہے وہاں آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے ججز صاحبان سمیت وکلاء برادری بھی اپنے معزز وکلاء کی وفات پران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ملک محمدزراعت ایڈووکیٹ اور خواجہ عبدالوحید ایڈوکیٹ نہایت ہی ممتاز قانون دان،اعلیٰ اخلاق اور بلند کردارکے وکلاء تھے۔ملک محمدزراعت ایڈووکیٹ صدربارکوٹلی،ممبرآزادکشمیربارکونسل اور ممبرضلع کونسل رہے اور بطوروکیل انھوں نے اپنے پیشہ کی وراثت اپنی اولاد میں منتقل کی۔ انھوں نے کہاکہ موت ایک اٹل حقیقت ہے ہرشخص نے ایک دن اس دنیافانی سے چلے جاناہے۔ آزادجموں وکشمیرسپریم کورٹ نے وکلاء کی رحلت پرفل کورٹ تعزیتی ریفرنس کاجوسلسلہ شروع کررکھاہے وہ بار اور بنچ کے مضبوط تعلق کااہم حصہ ہے۔ ہم ایک دوسرے کی خوشیوں اور غم کے بھی سانجھے ہیں۔آزادکشمیرعدلیہ اور وکلاء کی نہایت ہی اعلیٰ روایات ہیں۔ہماری ترجیحات میں شامل ہے کہ جب بھی کوئی وکیل اس دنیا سے رحلت کرجائے اس کے خاندان کے ساتھ دکھ میں شریک ہوں۔ ہماری دعا ہے کہ ملک محمدزراعت ایڈووکیٹ اور خواجہ عبدالوحید ایڈوکیٹ کو اللہ تعالیٰ کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین!
دیگر وکلاء نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمدزراعت ایڈووکیٹ اور خواجہ عبدالوحید ایڈوکیٹ کی قانون و آئین کی بالادستی اور انصاف کے حصول کے لیے دی جانے والی خدمات پرزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ ایک بلند کردار،ایماندار اور شفیق انسان تھے۔انھوں نے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان،سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، جج سپریم کورٹ جسٹس خالد یوسف چوہدری کی طرف سے سینئروکلاء کی یاد میں فل کورٹ تعزیتی ریفرنس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ وکلاء کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ریاست کی سب سے بڑی عدالت ان کی خدمات کے اعتراف میں فل کورٹ ریفرنس منعقد کرکے خراج عقیدت پیش کررہی ہے جس سے وکلاء برادری کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ اسی وجہ سے آزاد جموں وکشمیر میں بار اور بنچ کاہمیشہ مضبوط اور لازوال رشتہ رہاہے اور اس رشتہ کومضبوط کرنے میں چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرکاہمیشہ کلیدی کرداررہاہے۔بعدازاں مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کروائی گئی۔

13/03/2026

مظفرآباد(پی آئی ڈی)مورخہ 12مارچ2026
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر/چئیرمین جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی راجہ سعید اکرم خان نے جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں جناب جسٹس رضا علی خان سینئر جج سپریم کورٹ، چیف جسٹس ہائی کورٹ جناب جسٹس سردار لیاقت حسین اور جناب جسٹس سید شاہد بہار سینئر جج ھائی کورٹ نے شرکت کی۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ راولاکوٹ سرکٹ سے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ سیکرٹری قانون، انصاف و پارلیمانی امور ڈاکٹر ادریس عباسی نے یک نکاتی ایجنڈے پر اجلاس کو بریف کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں پوری دنیا اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی معاشی لحاظ سے متاثر ہو رہا ہے اور غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر قومی مفاد میں اہم ترین فیصلے وقت کی ضرورت ہیں۔ اجلاس میں جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نےمتفقہ طور پر فیصلے کئے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ اجلاس میں اگلے دو ماہ کے لئےریاست کی عدلیہ کے تمام جج صاحبان, سابق جج صاحبان اور آٖفیسران کے زیر استعمال گاڑیوں کے لئے مقرر شدہ ایندھن کی حدمیں پچاس فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ، ہائی کورٹ میں ہفتے میں صرف چار ایام مقدمات کی سماعت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان ناگزیر صورت میں سکیورٹی کے لئے گاڑیاں استعمال کر سکیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ میں جمعہ اور ہفتہ کے دن عدالتی دفاتر ملازمین کی پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے جبکہ ماتحت عدلیہ میں ہفتہ کے دن تعطیل ہو گی۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ میں جمعہ کے دن سماعت نہ ہونے کی وجہ سے اس دن کے مقدمات ہفتہ کے دیگر چار ایام میں ایڈجسٹ کئے جائیں گے جبکہ ماتحت عدلیہ میں ہفتہ کے دن تعطیل کی وجہ سے اس دن مقرر شدہ مقدمات کو بغرض سماعت ہفتے کے دیگر ایام میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ فراہمی انصاف میں تاخیر نہ ہو۔ اسی طرح سرکٹ بینچوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدما ت کی سماعت کی جائے گی تاکہ فوری فراہمی انصاف کو یقینی بنایا جائے اور ٹور کی صورت میں اٹھنے والے ایندھن اور دیگر اخراجات میں بچت ہو سکے۔ سرکٹ بینچوں میں ٹور کے دوران تمام آفیسران اور عملہ الگ الگ گاڑیوں میں سفر کے بجائے ایک ہی گاڑی میں سفر کریں گے۔ جملہ ججز صاحبان اعلیٰ عدلیہ اور ماتحت عدلیہ ٹور کے دوران سفر خرچ حاصل نہیں کریں گے۔اجلاس میں کئے گئے فیصلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ اجلاس کے آخر میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے تمام شرکائے اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔

09/03/2026

میرپور - 06 مارچ 2026
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان اور جج سپریم کورٹ جسٹس خالد یوسف سے بھمبربار کے صدر چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری حبیب اسلم کی قیادت میں بارکے وفد نے ملاقات کی اور بھمبر جوڈیشنل کمپلکیس کے قیام پر چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی دلچسپی کے باعث بھمبر جوڈیشنل کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وفد نے جج سپریم کورٹ جسٹس خالد یوسف کی تعیناتی پر انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Photos from Supreme Court of AJ&K's post 25/02/2026

میرپور - 25 فروری 2026
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر راجہ سعید اکرم خان نے سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان اورجج سپریم کورٹ جسٹس چوہدری خالد یوسف کے ہمراہ سپریم کورٹ سرکٹ میرپور کی نئی زیر تعمیر عمارت کے منصوبہ کی سائٹ کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایکسین بلڈنگ محمد ثاقب حسین نے انہیں جاری تعمیراتی کاموں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ منصوبہ اپنی معیاد سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ہدایت کی کہ سپریم کورٹ سرکٹ کی نئی بلڈنگ اسٹیٹ آف آرٹ تعمیرکی جائے اور منصوبہ کے مطابق تعمیراتی عمل کو بروقت مکمل کیاجائے۔

Photos from Supreme Court of AJ&K's post 20/02/2026

مظفرآباد(پی آئی ڈی)20فروری 2026
نو تعینات چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفٰی مغل نے بطور چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس میں ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی،انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن (ر) لیاقت علی کے علاوہ سیکرٹریز حکومت، ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قبل ازیں ڈرافٹسمین محکمہ قانون انصاف و پارلیمانی امور امجد علی منہاس نے جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفٰی مغل کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

14/02/2026

مظفرآباد 14 فروری 2026
سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حکومت آزاد جموں و کشمیر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن نمبر P-II(13)8/2008 مورخہ 14 فروری 2026 کے تحت دارالحکومت مظفرآباد کی حدود میں بروز سوموار، 16 فروری 2026 کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔لہذاسپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر مرکزی دفترحکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق بند رہے گا۔

04/02/2026

میرپور ۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان ہمراہ سینیئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، جسٹس چوہدری خالد یوسف سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل غلام مصطفیٰ خان کی وفات پر فل کورٹ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Supreme Court Of AJ&K
Muzaffarabad
13100

Opening Hours

Monday 08:30 - 14:30
Tuesday 08:30 - 14:30
Wednesday 08:30 - 14:30
Thursday 08:30 - 14:30
Friday 08:30 - 12:30
Saturday 08:30 - 14:30