DC MUZAFFARGARH_Official

DC MUZAFFARGARH_Official

Share

Office Of The Deputy Commissioner District Muzaffargarh

Photos from DC MUZAFFARGARH_Official's post 02/06/2026

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے نیو ماڈل بازار کا دورہ کیا اور وہاں جاری بیوٹیفیکیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے بازار میں جاری تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی، رنگ و روغن، شجرکاری اور دیگر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا جبکہ متعلقہ افسران نے جاری منصوبوں اور پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی اور بیوٹیفیکیشن کے کام اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں اور تاجروں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی، صفائی اور شہری سہولیات کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیو ماڈل بازار شہر کا اہم تجارتی مرکز ہے، اس کی بہتری اور خوبصورتی سے شہریوں کو بہتر ماحول میسر آئے گا اور شہر کے مجموعی حسن میں اضافہ ہوگا۔

29/05/2026
Photos from DC MUZAFFARGARH_Official's post 27/05/2026

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ عوید ارشاد بھٹی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر جاری ویسٹ بیگز تقسیم مہم کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران اور ستھرا پنجاب ٹیموں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو ویسٹ بیگز کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور قربانی کے بعد آلائشوں کو مقررہ مقامات پر تلف کرنے کیلئے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عوید ارشاد بھٹی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں اور قربانی کی آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں تاکہ بروقت تلفی ممکن بنائی جا سکے۔

Photos from DC MUZAFFARGARH_Official's post 19/05/2026

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ عوید ارشاد بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ کے ہمراہ عیدالاضحیٰ کی آمد کے سلسلے میں مویشی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔

انہوں نے منڈی میں صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیکیورٹی انتظامات، لائٹنگ اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بیوپاریوں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عوید ارشاد بھٹی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور مویشی منڈیوں میں بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Photos from DC MUZAFFARGARH_Official's post 18/05/2026

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد یوسف چھینہ کے ہمراہ ماڈل بازار اور بہاری کالونی گراؤنڈ میں قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا۔

انہوں نے ماڈل بازار میں صفائی ستھرائی، اشیائے ضروریہ کی دستیابی، نرخناموں کی آویزاں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ مویشی منڈی میں صفائی، پارکنگ، پینے کے پانی، لائٹنگ اور دیگر سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو معیاری اشیاء مناسب قیمتوں پر فراہم کی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ماڈل بازار اور مویشی منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کیلئے بہترین سہولیات یقینی بنائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی ہدایات پر عوامی سہولیات اور انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

18/05/2026

ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات مکمل،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ کی زیر صدارت پری فلڈ انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں حفاظتی بندوں، ڈسپوزل اسٹیشنز، ریسکیو آلات، ریلیف کیمپس اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ محکموں کو مون سون سیزن کے دوران مکمل الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ہدایت کی کہ تمام ادارے اپنی مشینری، آلات اور افرادی قوت کو ہر وقت تیار رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

16/05/2026

وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صوبے میں سیاحت کے فروغ اور پاکستان کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے خصوصی سیاحتی انیشیٹو کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت بین الاقوامی سیاحوں کو مفت رہائش، معیاری کھانا، فول پروف سیکیورٹی اور آرام دہ ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اسی سلسلے میں بیرونِ ملک سے آئے ہوئے سیاحوں کے وفد کا مظفرگڑھ میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ نے غیر ملکی سیاحوں سے ملاقات کی اور انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور سیاحتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

غیر ملکی سیاحوں کو تاریخی، ثقافتی اور تفریحی مقامات کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں انہوں نے پنجاب کی ثقافت، روایات اور مہمان نوازی کو بھرپور انداز میں سراہا۔ سیاحوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن، محفوظ اور خوبصورت ملک ہے جبکہ یہاں کے عوام کی محبت اور احترام ناقابلِ فراموش ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس انیشیٹو کا مقصد پنجاب کو بین الاقوامی سیاحت کا مرکز بنانا، دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا اور غیر ملکی سیاحوں کو محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffargarh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Deputy Commissioner Office. , Jail Road
Muzaffargarh
34200