*پنجاب حکومت کا کنٹریکٹ ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ، ذرائع*
خزانے پر بوجھ قرار دیکر 19000 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ، ذرائع
حالاتِ مظفرگڑھ
'''''''کچھ لوگ میرے قلم سے سیتے ہیں اپنے زخم!!!!
,,,,کچھ لوگوں کو میں چھبتا ہوں اک نوک کیطرح
اسلام آباد فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کنونشن میں مظفرگڑھ پریس کلب کی نمائندگی
مظفرگڑھ(نمائندہ خصوصی) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے زیر اہتمام منعقدہ اہم کنونشن میں مظفرگڑھ پریس کلب مظفرگڑھ رجسٹرڈ کی جانب سے صدر اے بی مجاہد کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری ماجد رحیم خانزادہ اور دیگر سینئر عہدیداران کی مشاورت سے عثمان خان خٹک نے بطور نمائندہ شرکت کی کنونشن میں ملک بھر سے صحافتی تنظیموں کے نمائندگان، سینئر صحافیوں اور میڈیا شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناصر عباس (ڈپٹی چیف رپورٹر، اے پی پی اردو سروس اسلام آباد)،صوفیہ صدیقی سینئیر صحافی و اینکر پرسن، ناذیہ آصف (سینئر جرنلسٹ و چیف ایگزیکٹو آفیسر برج کور انٹرنیشنل)، عائشہ ناز (ممبر گورننگ باڈی نیشنل پریس کلب) اور جمشید رضوانی (سینئر اینکر) سمیت متعدد نمایاں شخصیات موجود تھیں کنونشن کے میزبانوں میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر افضل بٹ، مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد انصاری، چیئرمین ایف ای سی علی رضا علوی اور مرکزی نائب صدر شہزادہ ذوالفقار جمشید رضوانی شامل تھےجنہوں نے شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ کنونشن کے دوران آزادی صحافت، صحافیوں کے حقوق، میڈیا کو درپیش چیلنجز اور فلاحی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیامقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادیٔ اظہار کے فروغ اور پیشہ ورانہ معیار کی بہتری کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ شرکاء نے کنونشن کے کامیاب انعقاد کو صحافتی برادری کے اتحاد اور یکجہتی کی علامت قرار دیاتاھم مظفرگڑھ پریس کلب مظفرگڑھ رجسٹرڈ کے صدر اے بی مجاہد نے کنونشن کے کامیاب انعقاد پر میزبان قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پلیٹ فارم صحافیوں کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کیلئے مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ پریس کلب صحافیوں کے حقوق اور آزادی صحافت کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
حکیم شہزاد کا ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو اپنے دواخانہ پر دعوت کی پیشکش ذرائع
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ تحریکِ پاکستان کے سرگرم رہنما، پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی کونسل کے رکن، معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی جلال الدین (پاکستان بوٹ ہاؤس والے) انتقال کر گئے ہیں۔مرحوم کی نمازِ جنازہ بروز اتوار 31 مئی صبح 10:00 بجے جنازہ گاہ ریلوے روڈ، مظفرگڑھ میں ادا کی جائے گی۔
نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
30/05/2026
آج 30 مئی کا دن ہمارے لیے یادوں، دعاؤں اور عقیدت کا دن ہے۔ ہمارے پیارے والد محترم، ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ہائی سکول بستی چھینہ، عبدالرحیم خانزادہ مرحوم کو ہم سے بچھڑے ہوئے 17 سال بیت گئے ہیں، مگر ان کی محبت، شفقت، تربیت اور دعائیں آج بھی ہماری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔وقت گزر جاتا ہے لیکن باپ کی کمی کبھی پوری نہیں ہوتی۔ والد وہ عظیم ہستی ہوتے ہیں جو اپنی اولاد کی خوشیوں کے لیے اپنی خواہشات قربان کر دیتے ہیں، جو اپنی اولاد کو خود سے زیادہ کامیاب، خوشحال اور باعزت دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کی نصیحتیں، ان کا خلوص اور ان کی محبت ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتی ہے۔یا اللہ! میرے والد محترم کی کامل مغفرت فرما، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، ان کی تمام لغزشوں کو معاف فرما، ان کے درجات بلند فرما اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔ آمین۔تمام عزیز و اقارب، دوستوں اور احباب فرینڈ لسٹ ممبران سے عاجزانہ گزارش ہے کہ میرے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت کے لیے سورۂ فاتحہ اور چند لمحے دعا کے لیے ضرور نکالیں۔اللہ تعالیٰ تمام مرحوم والدین کی مغفرت فرمائے اور جن کے والدین حیات ہیں انہیں صحت، تندرستی، عزت، خوشیوں اور لمبی عمر سے نوازے۔ آمین۔
باپ زندگی کا وہ سایہ دار درخت ہے جس کی ٹھنڈک کا احساس اس کے بچھڑ جانے کے بعد اور بھی زیادہ ہوتا ہے۔
آپکے لئے ھمیشہ دعا گو!
ماجد خانزادہ دنیا نیوز جنرل سیکرٹری مظفرگڑھ پریس کلب رجسٹرڈ مظفرگڑھ
جنوبی پنجاب میں آج اندھی کے ساتھ۔۔بارش کا بھی سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔۔
30/05/2026
مظفرگڑھ: ممبر پنجاب بار کونسل کیطرف سے وکلاء کیلئے عید ملن پارٹی کا اہتمام ، ممتاز وکلاء کی شرکت
ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ دسٹرکٹ بار کے ممبر ، چوہدری عبد الرؤف ایڈووکیٹ اور چوہدری کاشف منظور ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل مظفرگڑھ کی طرف سے یونائیٹڈ لائرز فورم کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام تقریب میں بانی یو ایل ایف سردار اقبال خان پتافی ایڈووکیٹ ، صدر بار مظفرگڑھ ملک سعید اللہ گسورہ ایڈووکیٹ , رائے محسن بورانہ ایڈووکیٹ ، صدر یو ایل ایف ملک امتیاز تھہیم ایڈووکیٹ ، میاں عمیر قریشی ، سردار مظہر عباس پتافی ، شاہد شہزاد قلندرانی ایڈووکیٹ ، کاشف امتیاز پتافی ، خرم شہزاد خان دستی ، مظہر خان دستی ، سردار فیاض خان دستی ، میاں عبد الغفار ، سید خضر عباس شاہ ، طلحہ یوسف خان قلندرانی ایڈووکیٹ ، عصمت خان سہرانی ، سجاول خان سہرانی ایڈووکیٹ ، رانا دلشاد سمیت دیگر معزز ممبران یو ایل ایف نے شرکت کی۔۔۔۔۔
رپورٹ حالات مظفرگڑھ
29/05/2026
اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَيْہِ رَاجِعُوْنَ 😥
مظفرگڑھ کے سینئر صحافی رانا افتخار کے والد رانا خوشی محمد سابق کونسلر لنگرسراے اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئےنماز جنازہ بعد نماز عصر ساڑھے 5بجے صفاں والی ٹبی نزد اڈا لنگرسراے میں ادا کی جائے گی ہیں اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین
29/05/2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری
مظفرگڑھ(رپورٹ+عثمان خٹک)وزیراعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت عیدالاضحیٰ پر صفائی کے تاریخی انتظامات، 5500 ٹن کوڑا کرکٹ تلف،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب کی ٹیم نے کڑی دھوپ میں فیلڈ میں متحرک رہ کر عید آپریشن کامیابی سے مکمل کیا، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسین تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف وژن کے ستھرا پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے مبارک موقع پر ضلع مظفرگڑھ میں صفائی ستھرائی کے تاریخی اور بے مثال انتظامات کئے گئےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایم ڈی ستھرا پنجاب یوسف چھینہ کی دن رات کی ذاتی کاوشوں اور فیلڈ میں مسلسل متحرک رہنے کی بدولت ستھرا پنجاب ویژن کو مظفرگڑھ میں حقیقی اور عملی شکل دکھائی دی ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب کے افسران و ورکرز نے عید کے ایام میں سخت گرمی اور کڑی دھوپ کی پروا کیے بغیر ضلع بھر کو صاف ستھرا رکھنے کے مشن کو انتہائی قابل تعریف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایاجس پر انہیں عوامی و سرکاری سطح پر بھرپور شاباش اور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہےسرکاری سطح پر جاری کردہ میڈیا بریفنگ کی رپورٹ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے 3 دنوں کے دوران چلائے جانے والے اس گرینڈ صفائی آپریشن کے اہم اور حیرت انگیز اعداد و شمار درج ذیل ہیں عید کے تینوں دن ضلع بھر سے ریکارڈ 5,500 ٹن کوڑا کرکٹ اور آلائشیں جمع کر کے محفوظ طریقے سے تلف کی گئیں آپریشن کو تیز تر بنانے کیلئے855 گاڑیوں کا فلیٹ تعینات کیا گیا جبکہ مزید 33 اضافی گاڑیاں بھی آپریشن کا حصہ بنائی گئیں اس پورے عمل کو سرانجام دینے کے لیے 4,686 ہیومن ریسورس اہلکار فیلڈ میں دن رات مامور رہے جبکہ ضلع بھر میں 1,198 مساجد اور 20 مخصوص کردہ قربان گاہوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات مینیج کیے گئےجبکہ165 قبرستانوں میں بھی شہریوں کی سہولت کے لیے صفائی یقینی بنائی گئی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے 41 پرائمری کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے اور 33 ڈسپوزل ٹرینچز استعمال کی گئیں جبکہ صفائی کے اس میگا آپریشن میں مجموعی طور پر 4,795 مختلف آلات استعمال میں لائے گئےتعفن اور بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 85,000 کلو گرام چونااستعمال کیا گیاعلاوہ ازیں صفائی کے بعد ماحول کو معطر کرنے اور جراثیم کشی کے لیے 276,500 ویسٹ کلیکشن بیگز تقسیم کیے گئے، 1,250 لیٹر فینائل اور 850 لیٹر عرقِ گلاب کا خصوصی چھڑکاؤ کیا گیا شدید گرمی میں کام کرنے والے محنتی عملے کی فلاح و بہبود کے لیے عید کے دوران 15,000 لنچ باکسز تقسیم کیے گئے۔ صفائی کے اس وسیع آپریشن کے دوران گاڑیوں نے مجموعی طور پر 98,552 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیاضلع مظفرگڑھ کے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے زندہ دلان، سماجی تنظیموں اور شہریوں نے ان مثالی اور تاریخی انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ اور ستھرا پنجاب کی پوری ٹیم کو دل کھول کر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی ضلع کی خوبصورتی اور صفائی کا یہ معیار برقرار رکھا جائے گا۔
مظفرگڑھ:منیٹینس میں غفلت واپڈا مظفرگڑھ سرکل سمیت کوٹ ادو کے متعدد ٹرانسفارمر کی لائنیں ٹرپ کرگئی جبکہ متعدد ٹرانسفارمر جل گئےگزشتہ تین روز سے سنانواں کے علاقے موضع ڈوگر والا کلاسرہ کا ٹرانسفارمر جلنے کی شکایات بےسود ثابت کثیرتعداد میں علاقہ مکینوں نے ٹرانسفارمر فعال کروانے کا مطالبہ کیا ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the business
Telephone
Website
Address
Muzaffargarh
