30/03/2026
اعلان نماز جنازہ
Official page of Jamiat Ulama e Islam Khanpur Bgga Sher, Muzaffargarh
30/03/2026
اعلان نماز جنازہ
29/03/2026
انتقال پُر ملال۔۔۔۔۔
20/03/2026
تمام عالم اسلام کو عید الفطر مبارک ہو ۔۔۔۔
20/03/2026
26/02/2026
سیاست: منصب نہیں، خدمتِ خلق کا نام
تحریر: سید زین العابدین شاہ بخاری
اردو ادب کی ایک مشہور کہاوت ہے کہ "خدمت میں عظمت ہے"، لیکن دورِ حاضر میں سیاست کے معنی بدل چکے ہیں۔ آج کل سیاست کو محض اقتدار کے حصول اور ذاتی مفادات کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن معاشرے میں اب بھی کچھ ایسی مخلص شخصیات موجود ہیں جو یہ ثابت کرتی ہیں کہ سیاست دراصل اللہ کی مخلوق کی خدمت کا دوسرا نام ہے۔ اس کی جیتی جاگتی مثال جمعیت علماء اسلام کے نوجوان رہنماؤں نے رنگ پور، جوانہ اور بنگلہ کے علاقوں میں پیش کی ہے۔
محرومیوں کی نشاندہی اور این جی اوز کا تعاون
مفتی محبوب الرحمن صاحب کا کمال یہ رہا کہ انہوں نے اپنے علاقے کی پسماندگی اور سیلاب سے ہونے والی محرومیوں کو صرف سوشل میڈیا تک محدود نہیں رکھا، بلکہ اپنی بہترین حکمتِ عملی اور وژن کے ذریعے مختلف فلاحی تنظیموں (NGOs) کو اپنے علاقے کی طرف متوجہ کیا۔ انہوں نے ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے مخیر حضرات اور اداروں کو علاقے کی اصل صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں قائل کیا کہ رنگ پور کے عوام کو اس وقت سب سے زیادہ مدد کی ضرورت ہے
میدانِ عمل کے سپاہی
مفتی محبوب الرحمن صاحب نے مقامی ٹیم، بالخصوص جناب عمر فاروق صاحب (جنرل سیکرٹری جے یو آئی، سب تحصیل رنگپور)، امیر قاری ثناء اللہ، اور جناب اسد خان صاحب کی مدد سے خدمت کی جو مثال قائم کی، اس کے اعداد و شمار انسانی ہمدردی کی عظیم داستان سناتے ہیں
طبی ریلیف: متاثرہ علاقوں میں 22 میڈیکل کیمپ لگائے گئے، جن سے تقریباً 3000 سے زائد مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔
رہائش اور سامان: سیلاب زدگان کے لیے 40 ٹینٹ اور 200 بستر تقسیم کیے گئے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ تقریباً 100 خاندانوں کو فی کس 70,000 روپے مالیت کا ضروری سامان دیا گیا تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔
نقدی امداد: کئی خاندانوں کو 20٫000 روپے نقدی بھی دیئے گے جس سے وہ اپنی ضروریات زندگی پوری کر سکیں
پانی کی فراہمی: صاف پانی کے لیے 35 چھوٹے نلکے، 5 بڑے نلکے اور ایک واٹر موٹر پمپ نصب کیا گیا تاکہ علاقے میں بیماریوں کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
تعلیمی و سماجی مدد: سیلاب زدہ مدارس میں نہ صرف راشن پہنچایا گیا بلکہ طلبہ کے لیے پھل اور دیگر لوازمات کا بھی مستقل بندوبست کیا گیا۔
تسلسل: خدمت جو رکی نہیں
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ سیلاب کا پانی اترتے ہی مدد کرنے والے بھی غائب ہو جاتے ہیں، لیکن مفتی محبوب الرحمن اور ان کے ساتھیوں کا جذبہ منفرد نکلا۔ آج سیلاب گزرے 6 ماہ ہو چکے ہیں، مگر ان کی خدمات کا سلسلہ آج بھی اسی جوش و خروش سے جاری ہے۔ وہ اب بھی علاقے کی محرومیوں کو دور کرنے اور مستحقین کی بحالی کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔
قیادت کی تربیت اور بے لوث خدمت
یہ تمام خدمات کسی سرکاری عہدے یا سیاسی لالچ کے لیے نہیں تھیں، کیونکہ ان شخصیات کے پاس اس وقت کوئی حکومتی عہدہ موجود نہیں۔ یہ خالصتاً اس تربیت کا نتیجہ ہے جو جمعیت علماء اسلام کی قیادت اپنے کارکنوں کو دیتی ہے۔ مفتی محبوب الرحمن صاحب کا یہ جذبہ ثابت کرتا ہے کہ سیاست اگر مخلص ہو تو وہ انسانیت کے زخموں پر مرہم بن جاتی ہے۔
رنگ پور کے عوام ان محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے جنہوں نے مشکل ترین وقت میں ان کا ہاتھ تھاما۔ حقیقت یہ ہے کہ انسانیت کی خدمت ہی وہ اصل سیاست ہے جو دلوں پر راج کرتی ہے
14/02/2026
محترم جناب سید زین العابدین شاہ صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
14/02/2026
ڈیجیٹل میڈیا سیل جمعیة علماء اسلام پنجاب نے مرکزی ڈیجیٹل میڈیا سیل کی مشاورت سے دستور کی دفعہ 23 کی ذیلی شق نمبر 7 کے تحت ضلع مظفرگڑھ میں نئے کوارڈینیٹر کا تقرر کیا ہے۔ تفصیل حسب ذیل ہے۔
08/02/2026
*خانپور بگاشیر:*
جمعیۃ علماء اسلام یونٹ خانپوربگاشیر کی مجلس عمومی کا دستوری اجلاس یونٹ خانپوربگاشیر کےامیر مولانا قاری عبد القدیر صاحب کی زیرِ صدارت اور ناظم عمومی مفتی سید طلحہ شاہ صاحب کی زیرِ نگرانی جامعہ عائشہ صدیقہ ؓ رانا فیکٹری میں منعقد ہوا۔
تحصیل مظفرگڑھ کے امیر *حضرت مولانا سید آصف شاہ بخاری صاحب* کو خصوصی دعوت پر اجلاس میں شریک ھوئے اور اجلاس کی قیادت فرمائی۔
اجلاس میں
*اہم فیصلہ جات:*
1۔ 14 فروری تحصیل عمومی کے اجلاس میں عمومی کے تمام افراد کی شرکت کے لیئے کمیٹی تشکیل دی گئی جو روابطہ کر کے شرکت یقینی بنائے گی ۔
2۔ یوسی کے یونٹوں میں نئے یونٹ کا اضافہ۔
3۔ یوسی کے مختلف یونٹس کے دوروں کی منظوری دی گئی۔
4۔ ہر عاملہ رکن کو تحصیل عمومی کے اجلاس کیلئے 1000 روپے فنڈ جمع کروانا لازم قرار دیا گیا۔
5۔ جماعتی تحرک کے لیے عوامی نوعیت کے پروگرامز اور کنونشنز منعقد کرنے پر اتفاق ہوا۔
*شرکاء اجلاس:*
مولانا سید آصف شاہ صاحب ۔مولانا عبد القدیر صاحب ۔مولاناسیدطلحہ شاہ صاحب ۔مولانامحمدکاشف طفیل صاحب ۔ مولانا قاری عبد الاحد صاحب ۔ مولانا تنویرالحق یزدانی صاحب ۔مولانا آصف بلوچ صاحب ۔قاری اسحاق صاحب ۔قاری صدیق صاحب ۔حافظ وسیم صاحب ۔قاری عبداللہ ۔بھائی نعیم بھٹہ صاحب ۔ عبد الستار بھٹہ صاحب ۔ انیس الرحمن صاحب ۔بھائی مبین صاحب ۔ ودیگر حضرات شامل رہے ۔
*منجانب*
شعبہ نشرو اشاعت جمعیت علماء اسلام خانپوربگاشیر ۔ مولانا کاشف طفیل
28/01/2026
قافلہ حق کے سپاہیو! تیار ہو جاؤ! 🚩
جمعیت علماء اسلام تحصیل مظفر گڑھ کا اہم دستوری اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ تحریک کو منظم کرنے اور باطل کے خلاف صف بندی کے لیے آپ کی شرکت ناگزیر ہے۔
"حق کی صدا بلند کرنے، چلو جمعیت کے سنگ!"
آئیں! مل کر دینِ متین کی سربلندی اور جماعت کی مضبوطی کا عہد کریں۔
08/12/2025
مالک آپکا یہ سفر قدم قدم قبول فرمائے آمین ثم آمین
*الحمدللہ! کامیابی مبارک ہو*
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
جمعیت علماء اسلام یونٹ خانپور کی جانب سے جس امیدوار *اقبال خان پتافی* کی حمایت کا اعلان کیا گیا،
پھر پوری جماعت نے اخلاص، قربانی اور بھرپور محنت سے *الیکشن کمپین* چلائی —
آخر کار *اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم* سے آج
*الیکشن کے دن*
اقبال خان پتافی نے ہماری *یونین کونسل خانپور شمالی میں نمایاں کامیابی* حاصل کر کی
ثابت کر دیا کہ عوام اب بھی دیانت دار قیادت کو ترجیح دیتے ہیں۔
یہ کامیابی صرف ایک فرد کی نہیں، بلکہ
*نظریے، محنت اور اتحاد* کی جیت ہے۔
*جمعیت زندہ باد — حق کی سیاست پائندہ باد!*
شکریہ کارکنان جمعیت علماء السلام خانپور
منجانب !
*سید زین العابدین شاہ بخاری
رکن جمعیت علماء السلام صوبہ پنجاب*
14/11/2025
*آج جمعیت علماء اسلام یونٹ خانپور کی مجلسِ عمومی کا بھرپور اجلاس*
آج جمعیت علماء اسلام یونٹ خانپور کا ایک اہم اور بھرپور اجلاس مجلسِ عمومی کے تحت منعقد ہوا، جس میں یونٹ کے تمام ذمہ داران، کارکنان اور سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس کا مرکزی ایجنڈا *حلقہ میں ہونے والے آئندہ ضمنی انتخابات* پر مشاورت اور حکمتِ عملی طے کرنا تھا۔ تمام شرکاء نے تفصیل سے اپنی رائے پیش کی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا۔
مشاورت کے بعد *اتفاق رائے سے* یہ فیصلہ کیا گیا کہ *جمعیت علماء اسلام یونٹ خانپور، حلقے سے امیدوار جناب اقبال خان پتافی* کی *مکمل حمایت* کرے گی۔
یہ بھی طے پایا کہ جماعت ان کی *الیکشن کمپین بھرپور طریقے سے چلائے گی*، کارکنان حلقے کی عوام سے رابطہ کریں گے اور پارٹی مؤقف کو عام کریں گے۔
مجلسِ عمومی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت علماء اسلام ہمیشہ کی طرح اصولی سیاست، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے سے اپنے امیدوار کی کامیابی کے لیے میدان میں رہے گی۔
جاری کردہ !
شعبہ نشرو اشاعت یونٹ جمعیت علماء الاسلام خانپور شمالی