13/03/2026
PUNJAB ENFORCEMENT REGULATORY AUTHORITY (PERA MUZAFFARGARH OFFICIAL)
13/03/2026
13/03/2026
23/02/2026
23/02/2026
14/02/2026
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی زیرِ صدارت پیرا بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیرا فورس سے متعلق امور، جاری منصوبوں اور سارجنٹ ڈرائیورز و سارجنٹس کی بھرتی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بھرتی کا عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور مقررہ قواعد کے مطابق یقینی بنایا جائے اور عوامی مفاد کو ترجیح دی جائے۔ اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی اور تفصیلی بریفنگ دی۔
مظفرگڑھ، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی ہدایات کے مطابق پیرا فورس کی ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق جاری، قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد امن کی فضا قائم،
شاہ جمال میں پیرا فورس کی کاروائیاں کم وزن روٹی فروخت کرنے والے ہوٹل مالکان کو جرمانے
06/01/2026
SDEO PERA FORCE MUZAFFARGARH MEETING & AC MUZAFFARGARH
---
شاہ جمال میں پیرا فورس کی بڑی کارروائی — چوک و چوراہوں سے تجاوزات کا خاتمہ
شاہ جمال (نامہ نگار)
سپیشل برانچ کی نشاندہی پر شاہ جمال میں پیرا فورس کی جانب سے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے چوک اور اہم تجارتی مقامات سے تمام تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ اس موقع پر پیرا فورس کے انچارج نعیم بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کا مقصد شہریوں کو بہتر آمد و رفت اور ٹریفک نظام کی بحالی فراہم کرنا ہے۔
نعیم بخاری نے واضح کیا کہ کارروائی کے بعد اگر کسی بھی شخص نے دوبارہ تجاوزات قائم کیں تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور سامان بھی تحویل میں لے لیا جائے گا۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں، ورنہ سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے شاہ جمال میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور شہریوں کو سہولت ملے گی۔
---
20/12/2025
Upon directions of DG PERA Punjab, held a Meeting with Anjuman e Tajiran M.Garh regarding soaring Prices of Helmets please.