DIGP Naseerabad

Call Directions Contact the organization

DIGP Naseerabad Welcome to the official page of DIGP Naseerabad Range. Your cooperation and feedback are valuable to us.

Updates regarding police operations, appointments, transfers, public awareness, and important announcements are shared here.

نصیر آباد ریجن میں ماہانہ کمپلینٹ سیل اجلاسنصیر آباد:ریجنل کمپلینٹ سیل آفیسر نصیر آباد شوکت علی جمالی کی زیرِ صدارت ماہا...
29/09/2026

نصیر آباد ریجن میں ماہانہ کمپلینٹ سیل اجلاس

نصیر آباد:
ریجنل کمپلینٹ سیل آفیسر نصیر آباد شوکت علی جمالی کی زیرِ صدارت ماہانہ کمپلینٹ سیل اجلاس منعقد ہوا، جس میں اے ڈی آئی جی نصیر آباد علی حسن عمرانی سمیت ریجن کے تمام اضلاع کے کمپلینٹ سیل آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی 08 درخواستوں، آئی جی آفس کوئٹہ سے موصول ہونے والی 09 درخواستوں جبکہ لوکل لیول پر موصول ہونے والی 29 درخواستوں پر کی جانے والی کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 14 درخواستیں ملزمان کی عدم گرفتاری، 05 درخواستیں زمین کے تنازعہ جبکہ دیگر درخواستیں رقم کے لین دین سمیت مختلف معاملات سے متعلق تھیں۔

پاکستان سٹیزن پورٹل سے موصول ہونے والی 08 درخواستوں میں سے 06، آئی جی آفس کوئٹہ سے موصول ہونے والی 09 درخواستوں میں سے 05 جبکہ لوکل لیول پر موصول ہونے والی 29 درخواستوں میں سے 20 درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ دیگر درخواستوں پر بھی کارروائی جاری ہے۔

اس موقع پر ریجنل کمپلینٹ سیل آفیسر شوکت علی جمالی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے اور ہر درخواست کو مقررہ وقت کے اندر میرٹ پر نمٹایا جائے تاکہ شہریوں کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

22/09/2026

City Police Arrest Four Suspects, Recover Stolen Motorcycles, Pistol and Master Key |

Reported by : Ali Jaan Mangi, DERA MURAD JAMALI

17/09/2026

Newborn Baby Girl Recovered Within Hours, Woman Suspect Arrested

Reported by : Ali Jaan Mangi, USTA MUHAMMAD

17/09/2026

Report by Rafique Pandrani

15/09/2026

DIG Reviews Crime Cases, Gives SHOs One-Week Deadline for Progress in Investigations | NazrbanBalochistan

Reported by : Ali Jaan Mangi, NASEERABAD

پریس ریلیزنصیرآباد: ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کامران نواز پنجوتھا کی زیرِ صدارت نصیرآباد رینج کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ ا...
15/09/2026

پریس ریلیز

نصیرآباد: ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کامران نواز پنجوتھا کی زیرِ صدارت نصیرآباد رینج کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم اور زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مختلف مقدمات، زیرِ تفتیش کیسز اور جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی نصیرآباد نے ایس ایچ اوز کی جانب سے مقدمات میں مطلوبہ اور مؤثر پیش رفت نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی واضح ہدایات جاری کیں۔

ڈی آئی جی نصیرآباد نے ہدایت کی کہ زیرِ تفتیش مقدمات میں شواہد اور تفتیش کے تمام پہلوؤں کو مدِنظر رکھتے ہوئے مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے اور جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا کہ مقررہ مدت کے دوران مقدمات میں مثبت اور قابلِ ذکر پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں ذمہ دار افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی آئی جی نصیرآباد کامران نواز پنجوتھا نے کہا کہ عوام کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

03/09/2026

Report by Ali Jan Mangi

پریس ریلیزڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج کامران نواز پنجوتھا کی زیرِ صدارت اردلی روم کا انعقاد، ملازمین کے مسائل اور محکم...
03/09/2026

پریس ریلیز

ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج کامران نواز پنجوتھا کی زیرِ صدارت اردلی روم کا انعقاد، ملازمین کے مسائل اور محکمانہ معاملات پر اہم فیصلے

ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج کامران نواز پنجوتھا کی جانب سے اردلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں نصیرآباد رینج کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران و ملازمین نے پیش ہو کر اپنے مسائل اور محکمانہ معاملات سے متعلق درخواستیں پیش کیں۔

اردلی روم کے دوران ملازمین کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو بغور سنا گیا اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے گئے۔ اس موقع پر مختلف ملازمین کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹسز کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان پر محکمانہ فیصلے کیے گئے۔

شوکاز نوٹسز کی کاروائی کے نتیجے میں ایک ملازم کو ایک سال کی انکریمنٹ ضبط کرنے کی سزا سنائی گئی، جبکہ ایک ملازم کا شوکاز نوٹس خارج کر دیا گیا۔

اسی طرح چار ملازمین کی جانب سے پیش کی گئی تبادلے کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ان کے تبادلوں کے احکامات جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید برآں، چار ملازمین کے خلاف جاری انکوائریوں کو مزید تحقیقات کے لیے پینڈنگ رکھتے ہوئے متعلقہ افسران کو شفاف اور میرٹ پر مزید تفتیش مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

پریس ریلیزڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج کامران نواز پنجوتھا کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقادڈی آئی جی پولیس نصیرآباد ...
02/09/2026

پریس ریلیز

ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج کامران نواز پنجوتھا کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج کامران نواز پنجوتھا کی زیرِ صدارت نصیرآباد ڈسٹرکٹ میں کرائم کی صورتحال، زیرِ تفتیش مقدمات اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں نصیرآباد ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو طلب کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران ضلع میں ہونے والے جرائم اور زیرِ تفتیش کیسز کا کیس ٹو کیس تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ہر کیس میں پولیس کی پیش رفت، تفتیش اور ملزمان کے خلاف کی جانے والی کارروائی پر تفصیلی بحث کی گئی۔

ڈی آئی جی پولیس نے بعض مقدمات میں ناقص اور غیر تسلی بخش کارکردگی پر متعلقہ افسران کو سختی سے وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام زیرِ تفتیش مقدمات میں فوری، مؤثر اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور جرائم کے تدارک کے ساتھ ساتھ ملزمان کی گرفتاری اور مقدمات کی منطقی انجام تک مؤثر پیروی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگلی کرائم میٹنگ میں ہر کیس میں مثبت اور قابلِ اطمینان پیش رفت نظر آنی چاہیے، جبکہ تمام ایس ایچ اوز اپنی اپنی حدود میں کرائم کنٹرول، مقدمات کی تفتیش اور پولیس کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے باقاعدہ مثبت پیش رفت رپورٹ پیش کریں۔

Address

DIGP OFFICE NASEERABAD
Nasirabad
80700

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 15:00

Telephone

+92838711240

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DIGP Naseerabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DIGP Naseerabad:

Shortcuts

Share