Wali M Baloch Ex-Deputy Commissioner / Collector Tando Allahyar

Wali M Baloch Ex-Deputy Commissioner / Collector Tando Allahyar

Share

Ex-Head of the District Administration Tando Allahyar, Sindh, Pakistan

Photos from Wali M Baloch Ex-Deputy Commissioner / Collector Tando Allahyar's post 29/07/2023

تاريخ 29/07/2023
اسسٽينٽ ڪمشنر ٽنڊوالھيار شيراز احمد لغاري صاحب
10 محرم الحرام جي مرڪزي جلوس جي حوالي سان سٽي ٽنڊوالھيار جي صفائي سٿرائي جي حوالي سان يڪ مشت نگراني ۽ انھي عمل کي تيز ڪرڻ لاء عملي کي ھدايتون جاري تعلقي جي عوام لائي صفائي سٿرائي جي ڪم ۾ ڪا ڪوتاھي برداشت نہ ڪئي ويندي صفائي جي حوالي سان جائزو ورتو ويو.

Photos from Wali M Baloch Ex-Deputy Commissioner / Collector Tando Allahyar's post 29/07/2023

تاريخ 29/07/2023
اسسٽينٽ ڪمشنر چمبڙ ڊاڪٽر آصف ڪورائي صاحب جي 10 محرم الحرام جي جلوس جي حوالي سان چمبڙ تعلقي جي صفائي سٿرائي جي حوالي سان يڪ مشت نگراني ۽ انھي عمل کي تيز ڪرڻ لاء عملي کي ھدايتون جاري تعلقي جي عوام لائي صفائي سٿرائي جي ڪم ۾ ڪا ڪوتاھي برداشت نہ ڪئي ويندي صفائي جي حوالي سان جائزو ورتو ويو ۽ ساڻن گڏ ڊي ايس پي تعلقا چمبڙ محترم عثمان لغاري موجود.

Photos from Wali M Baloch Ex-Deputy Commissioner / Collector Tando Allahyar's post 28/07/2023

تاريخ 28/07/2023
ڊپٽي ڪمشنر ٽنڊوالھيار محترم ولي محمد بلوچ صاحب
ايس ايس پي ٽنڊوالھيار محترم سليم احمد شاھ صاحب
9 محرم الحرام تي سٽي ٽنڊوالھيار جلوس جو وزٽ ڪنڌي
۽ گڏ ايم سي چيرمين سيد ثمر شاھ صاحب قافلي سالار مولوي امداد خاصخيلي ۽ سيد زاھد حسين شاھ.

Photos from Wali M Baloch Ex-Deputy Commissioner / Collector Tando Allahyar's post 28/07/2023

تاريخ 27/07/2023
ڊپٽي ڪمشنر ٽنڊوالھيار محترم ولي محمد بلوچ صاحب
ايس ايس پي ٽنڊوالھيار محترم سليم احمد شاھ صاحب
8 محرم الحرام تي عثمان شاھ ھڙي تي جلوس جو وزٽ ڪنڌي
۽ گڏ ضلع چيرمين مير پپو ٽالپر صاحب وائيس چيرمين دريا خان مري صاحب ۽ ٻيا گڏ.

Photos from Wali M Baloch Ex-Deputy Commissioner / Collector Tando Allahyar's post 18/07/2023

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیس فون نمبر14282 02234
ٹنڈوالہیار ہئنڈ آؤٹ

ٹنڈوالہیار 17جولائی 2023: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیار محمد ابراہیم عالمانی نے یوریا کھاد فرٹیلائیزر کی سپلائی کی کمی کے حوالے سے فرٹیلائیزر کمپنیوں کے نمائدنگان کو ہدایت کی ہے کہ ضلع ٹنڈوالہیار میں یوریا کھاد فرٹیلائیزر فروخت کرنے والے ڈیلرز کو یوریا کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ یہ ہدایت انہوں نے آج کانفرنس ہال ڈپٹی کمشنر آفیس ٹنڈوالہیار میں یوریا کھاد کی سپلائی کی کمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ٹنڈوالہیار حمیر قریشی، اسسٹنٹ کمشنر جھنڈو مری حماد زرداری، محکمہ ایگریکچر ٹنڈوالہیار کے ضلعی افسران، فرٹیلائیزر کمپنیوں کے نمائندگان، فرٹیلائیزر فروخت کرنے والے ڈیلرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع ٹنڈوالہیار کے ڈیلرز نے بتایا کہ فرٹیلائیزر کمپنیوں کو ہم نے یوریا کھاد کے آرڈر دئے ہوئے ہیں جن کو تین تین مہینے ہو گئے ہیں مگر کمپنیوں کی جانب سے ابھی تک سپلائی مہیا نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے یوریا کھاد میں کمی کا سامنا ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیار محمد ابراہیم عالمانی نے فرٹیلائیزر کمپنیوں کو درخواست کی کہ ضلع ٹنڈوالہیار میں یوریا کھاد کی سپلائی کی کمی کو دور کیا جائے اور ڈیلرز کے آرڈر فوری طور پر پورے کر کے انہیں یوریا کھاد کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسانوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حئنڈآؤٹ نمبر) (25 (خ ح ک)

Photos from Wali M Baloch Ex-Deputy Commissioner / Collector Tando Allahyar's post 18/07/2023

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیس فون نمبر14282 02234
ٹنڈوالہیار ہئنڈ آؤٹ

ٹنڈوالہیار 17جولائی 2023: صوبائی وزیر سندھ برائے وومین ڈویلیپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ محکمہ وومین ڈویلپمنٹ کی جانب سے سندھ بھر کے تمام اضلاع میں خواتین کیلئے 27سیف ہاؤسز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ان تمام خواتین کی دیکھ بھال کی جاتی ہے جو گھریلو مسائل یا تشدد کی وجہ سے گھر وں سے نکالی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان سیف ہاؤسز میں رہائش کی تمام بہترین سولہیات موجود ہیں اور یہاں آنے والی خواتین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ضلع ٹنڈوالہیار میں محکمہ وومین ڈویلیپمنٹ کی جانب سے قائم سیف ہاؤس کا افتتاح کرنے کے بعدمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیار محمد ابراہیم عالمانی، ڈی ایس پی ٹنڈوالہیار اسد چنہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ وومین ڈویلیپمنٹ و انچارج سیف ہاؤس ٹنڈوالہیار ریشماں تھیبو، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات ٹنڈوالہیار خالد حسین کمبوہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ٹنڈوالہیار عاشق کلہوڑو بھی موجود تھے۔ ا سٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ وومین ڈویلپمنٹ و انچارج سیف ہاؤس ٹنڈوالہیار میڈم ریشماں تھیبو نے صوبائی وزیر سندھ کو ٹنڈوالہیار سیف ہاؤس کا افتتاح اوردورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہیں سیف ہاؤس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر سندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ محکمہ وومین ڈویلپمنٹ خواتین کے مسائل اور حقوق کے حوالے سے بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کورٹ میں کیسز چل رہے ہوتے ہیں تب تک ان خواتین کی نگرانی اور دیکھ بھال ہمارے سیف ہاؤسز میں ہوتی ہے اور سیف ہاؤسز میں کام کرنے والا اسٹاف زیادہ تر خواتین پرہی مشتمل ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیف ہاؤس کیلئے بہترین جگہ فراہم کی ہے اوران سے درخواست ہے کہ سیف ہاؤس میں رہائش کے حوالے سے مزید سہولیات بھی مہیا کی جائیں۔
حئنڈآؤٹ نمبر) (28 (خ ح ک)

Photos from Wali M Baloch Ex-Deputy Commissioner / Collector Tando Allahyar's post 18/07/2023

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیس فون نمبر14282 02234
ٹنڈوالہیار ہئنڈ آؤٹ

ٹنڈوالہیار 18جولائی 2023: سندھحکومت کی جانب سے غریب اور غزائی قلت کا شکار لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے اور ان میں غذا کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایفیلئیئٹیڈ ایکشن پلان کا پروگرام ضلعی سطح پر شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ان کی غذائی ضروریات کو پورا کیا جائے گا اور ان کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار ولی محمد بلوچ نے آج کانفرنس ہال ڈپٹی کمشنر آفیس میں ضلعی کو آرڈینیشن کمیٹی فار نیوٹریشن (ڈی سی سی این) کے ایفیلیٹیشن ایکشن پلان (اے اے پی)کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سابق چیف سیکریٹری سندھ و چیف کوآرڈینیٹریورپین یونین نیوٹریشن پروگرام فار سندھ رضوان میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیار محمد ابراہیم عالمانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ٹنڈوالہیار حمیر قریشی، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہیارشیراز لغاری، اسسٹنٹ کمشنر چمبڑ ڈاکٹر آصف کورائی، اسسٹنٹ کمشنر جھنڈومری ماد زرداری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈوالہیار ڈاکٹر ابراہیم پرھیاڑ، محکمہ، تعلیم، لائیو اسٹاک، ایگریکلچر، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، پولیس، فشریز، فاریسٹ و دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران اور مختلف این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں چیف کوآرڈینیٹریورپین یونین نیوٹریشن پروگرام فار سندھ رضوان میمن نے نیوٹریشن پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت عام غریب لوگوں کی صحت اور ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ایفیلیٹیشن ایکشن پلان ضلعی سطح پر شروع کیا گیا ہے جبکہ تعلقہ سطح پر بھی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے میں محکمہ صحت کے علاوہ تعلیم، زراعت، جانوروں کی پرورش، فشریز، فاریسٹ ودیگر محکموں کو بھی شامل کیا گیا ہے اور ان کو ذمیداریاں دی گئی ہیں جبکہ نیوٹریشن پروگرام کے حوالے سے ان کی ٹریننگ بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر اور تعلقہ سطح پر اسسٹنٹ کمشنران کیمیٹیوں کے سربراہ ہیں۔ اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، زراعت، لایؤ اسٹاک، فشریز و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے کہا کہ غزائیت کی کمی کی وجہ سے ہی جسمانی مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے اور بیماریاں جلدی حملہ آور ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے سلسلے میں ہر محکمہ اپنی ذمیداریاں احسن طریقے سے سر انجام دیگا۔
حئنڈآؤٹ نمبر) (29 (خ ح ک)

Photos from Wali M Baloch Ex-Deputy Commissioner / Collector Tando Allahyar's post 11/07/2023

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیس فون نمبر14282 02234
ٹنڈوالہیار ہئنڈ آؤٹ

ٹنڈوالہیار 10جولائی 2023: ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیارولی محمد بلوچ نے ضلع بھر کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عشرہ محرم الحرام 2023کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کو قائم رکھنے، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں اور مجالس کے دوران اسٹریٹ لائٹس و دیگر انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ عوام خاص طور پر عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما ء اکرام سے اپیل کی کہ وہ عشرہ محرم الحرام کے دوران آپس میں بھائیچارہ، ایثار، رواداری اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور جلسے و جلوسوں کے دوران شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو فوری طور پر قابو میں لایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈپٹی کمشنر آفیس ٹنڈوالہیار کے کانفرنس ہال میں عشرہ محرام الحرام کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سید سلیم شاہ،چیئرمین ڈسٹرکٹ کاؤنسل ٹنڈوالہیار میر غلام محمد عرف میر پپو ٹالپر، چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار سید ثمر حسن شاہ رضوی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیارمحمد ابراھیم عالمانی،اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہیار شیراز لغاری،اسسٹنٹ کمشنر جھنڈومری حماد زرداری، اسسٹنٹ کمشنر شہزادو عمیر جروار، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات ٹنڈوالہیار خالد حسین کمبوہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈوالہیار، ٹاؤن کمیٹی چیئرمین،یوسی چیئرمین،حیسکو، بلدیات و متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران کے علاوہ تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء اکرام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ولی محمد بلوچ نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ماتمی جلوسوں کے دوران ڈ اکٹر ز، ایمبولینس او ر ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے حیسکوٹنڈوالہیار کے افسران کو خاص ہدایت کی کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران رات کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لوڈشیڈنگ کا شیڈول ترتیب دیا جائے۔
اجلاس میں ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سید سلیم شاہ نے بتایا کہ عشرہ محرام الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن وامان بحال رکھنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کیاگیاہے۔ اس ضمن میں جلسے وجلوسوں میں پولیس کے جوان تعینات کئے جائینگے۔ انہوں نے علماء اکرام سے اپیل کی کہ اس عشرہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے دے گئے اوقات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور شرپسند عناصر پر بھی کڑی نظر رکھیں۔
اس موقع پر تمام علمااکرام نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کے دوران کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے بھی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
حئنڈآؤٹ نمبر) (26 (خ ح ک)

Photos from Wali M Baloch Ex-Deputy Commissioner / Collector Tando Allahyar's post 07/07/2023

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیس فون نمبر14282 02234
ٹنڈوالہیار ہئنڈ آؤٹ

ٹنڈوالہیار 07جولائی 2023: حکومت کی جانب سے مقررکئے گئے ریٹ8500 روپے فی من پر کپاس کی فروخت کو یقینی بنایا جائے اس ضمن میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیارمحمد ابراھیم عالمانی نے آج کانفرنس ہال ڈپٹی کمشنر آفیس ٹنڈوالہیار میں حکومت کی جانب سے کپاس کے مقرر کئے گئے ریٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے جانے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر آصف کورائی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن ٹنڈوالہیار،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات ٹنڈوالہیار خالد حسین کمبوہ، تینوں تعلقوں کے مختیارکار،محکمہ پولیس اور ضلع ٹنڈوالہیار کے زمیندار اور بیوپاری حضرات نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیار محمد ابراھیم عالمانی نے بیوپاری حضرات کو سختی سے تاکید کی کہ کپاس کی ٖفروخت کے وقت غیر قانونی کٹوتی کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے زمیندار حضرات کوکہا کہ کسی بھی قسم کی پریشانی یا شکایت کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ ایگریکلچر سے رابطہ کیا جائے۔
حئنڈآؤٹ نمبر) (25 (خ ح ک)

Photos from Wali M Baloch Ex-Deputy Commissioner / Collector Tando Allahyar's post 23/06/2023

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیس فون نمبر14282 02234
ٹنڈوالہیار ہئنڈ آؤٹ

ٹنڈوالہیار 23جون 2023: ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیارولی محمد بلوچ نے ضلع کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عیدالضحیٰ کے دوران عید نماز کے اجتماعات کے بعد جانوروں کی قربانی کرنے کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے بنائے گئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں صفائی ستھرائی، ڈرینیج، امن و امان، مذہبی رواداری و بھائے چارے کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔یہ ہدایات انہوں نے آج کانفرنس ہال ڈپٹی کمشنر آفیس ٹنڈوالہیار میں عیدالضحیٰ کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کاؤنسل ٹنڈوالہیار میر غلام محمد عرف میر پپو ٹالپور، چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار سید ثمر حسن شاہ رضوی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیارمحمد ابراھیم عالمانی، اسسٹنٹ کمشنر جھنڈومری شہزادو عمیر جروار، تمام ٹاؤن و یوسی چیئرمین، محکمہ پولیس، ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، روینیو و دیگر تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران اور علماء اکرام نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار ولی محمد بلوچ نے اجلاس کو بتایا کہ عید الضحیٰ کے دوران غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے کیلئے کیمپوں کے قیام، عمارتوں یا گاڑیوں پر لاؤڈ اسپیکرو بینرز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عید کے موقع پر ضلع کی مجموعی صورتحال کی نگرانی کرنے کیلئے کنٹرول رومز بھی قائم کئے جائیں۔ ولی محمد بلوچ نے لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عیدالضحیٰ کے دوران جانوروں کی قربانی کے بعد صفائی ستھرائی اور آلائشیں ٹھکانے لگانے کے ساتھ اسپرے کرنے کیلئے بھی موٗثر انتظامات کئے جائیں جبکہ ڈرینیج سسٹم کو بہتر بنانے اور کھلے ہوئے مین ہولز کو بند کرنے کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو پرسکون ماحول فراہم ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ عید الضحیٰ کے دوران عوام کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈوالہیار کے ترجمان نے اجلاس کو بتایا کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ ضلع بھر میں ہونے والے عید نماز کے اجتماعات پر بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

حئنڈآؤٹ نمبر) (24 (ذع ا)

Photos from Wali M Baloch Ex-Deputy Commissioner / Collector Tando Allahyar's post 22/06/2023

On the directions of Deputy Commissioner Tando Allahyar, AC Tando Allahyar - Mr Shiraz Laghari, AC Chambar - Dr Asif Korai, and AC Jhando Mari - Mr Umair Jarwar visited different BISP Campsites at their respective jurisdiction and ensured that no amount is to be deducted from the amount of BISP.

ڊپٽي ڪمشنر ٽنڊوالهيار جي هدايتن تي اي سي ٽنڊوالهيار مسٽر شيراز احمد لغاري، اي سي چمبڙ ڊاڪٽر آصف ڪورائي ۽ اي سي جهنڊو مري مسٽر عمير جروار پنهنجي پنهنجي حدن ۾ بي آءِ ايس پي جي مختلف ڪئمپن جو دورو ڪيو ۽ ان ڳالهه کي يقيني بڻايو ته ڪنهن به رقم جي ڪٽائي نه ڪئي وڃي. ھاڻي اگر BISP جي رقم ڪنھن بہ ڪٽي ان جي خلاف قانوني ڪاروائي ڪئي وينڌي.

Want your business to be the top-listed Government Service in Nawabshah?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Nawabshah