27/05/2026
*DIGP SBA RANGE OFFICE*
*DATE.27.MAY.2026*
*پریس ریلیز*
*عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہید بینظیر آباد رینج میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، فول پروف انتظامات مکمل*
ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کے خصوصی احکامات کی روشنی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر رینج کے تینوں اضلاع شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز اور سانگھڑ میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے تمام ضلعی ایس ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ عیدگاہوں، مساجد، امام بارگاہوں، مویشی منڈیوں، تفریحی مقامات، پارکس، اہم شاہراہوں اور عوامی اجتماعات کی خصوصی نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ حساس اور اہم مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ موبائل اور موٹر سائیکل گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن کی ہدایت پر عید کی نماز کے اجتماعات کے دوران جامع سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، مؤثر چیکنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کو یقینی بنایا گیا۔ اس کے علاوہ مشتبہ افراد، جرائم پیشہ عناصر اور امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائ جاۓ گی۔
ڈی آئ جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن نے عوام سے بھی اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر دیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید بینظیر آباد رینج پولیس عیدالاضحیٰ کے دوران امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے گی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
*PRO DIGP SBA RANGE*
21/05/2026
*DIGP SBA RANGE OFFICE*
*DATE.21.MAY.2026*
*پریس ریلیز*
*ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کا ضلع سانگھڑ کا دورہ، کرائم میٹنگ سے خطاب*
ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج، فیصل بشیر میمن نے ضلع سانگھڑ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امن و امان، جرائم کی روک تھام اور پولیس کارکردگی کے حوالے سے ایک اہم کرائم میٹنگ کی صدارت کی۔ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر متعلقہ پولیس افسران کی شرکت
ایس ایس پی، سانگھڑ نے ڈی آئ جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن کو ضلعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ضلع بھر میں جرائم کی صورتحال، مطلوب و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیوں، پولیس گشت، تفتیشی امور اور عوامی شکایات کے ازالے اور دیگر ایشوز زیر بحث آۓ
ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سنگین مقدمات کی تفتیش کو میرٹ پر جلد مکمل کیا جائے، اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے اور منشیات فروشی، گٹکا و مین پوری کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی حدود میں گشت اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مؤثر بنائیں، عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور تھانوں میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور عوامی اعتماد کے حصول کے لیے پولیس افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور لگن کے ساتھ ادا کریں۔
اجلاس کے دوران مختلف تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی گئ
ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید بینظیر آباد رینج میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور عوام کو بہتر پولیسنگ کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
*PRO DIGP SBA RANGE*
18/05/2026
*DIGP SBA RANGE OFFICE*
*DATE.18.MAY.2026*
*پریس ریلیز*
*ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج آفس میں پولیس ویلفیئر چیک ڈسٹری بیوشن تقریب کا انعقاد*
تفصیلات کے مطابق شہید ڈی آئ جی شھید بینظیر آباد رینج آفس میں ڈی آئ جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن کی سربراہی میں آج ایک پروقار چیک ڈسٹری بیوشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں رینج کے تینوں اضلاع کے ضلعی پولیس سربراہان (SSPs) اور اکاؤنٹنٹس نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں مختلف کیٹیگریز کے تحت چیکس تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق Immediate Relief کے 18 کیسز، Retirement Grant کے 20 کیسز جبکہ Wedding Gift کے 34 کیسز میں مستحقین کو چیکس فراہم کیے گئے۔
اس موقع پر ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن نے کہا کہ ایس بی اے رینج پولیس اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود اور مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ مالی معاونت کی ایسی اسکیمیں پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کے لیے نہ صرف سہارا ثابت ہوتی ہیں بلکہ ان کے حوصلے اور اعتماد میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔ اور یہ سلسلہ جاری رھے گا
*PRO DIGP SBA RANGE*
12/05/2026
*DIGP SBA RANGE OFFICE*
*DATE.12.MAY.2026*
*پریس ریلیز*
*ڈی آئی جی شھید بینظیر آباد رینج، فیصل بشیر میمن کا ایس ایس پی نوشہرو فیروز کے ھمراہ ضلع نوشہروفیروز کی تحصیل کنڈیارو کا دورہ ، زیرِ تعمیر ماڈل پولیس تھانے کا تفصیلی معائنہ*
دورے کے موقع پر متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن کو تعمیراتی کام، سیکیورٹی انتظامات اور جاری ترقیاتی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے تعمیراتی معیار، رفتار اور سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ تعمیراتی کام کو مقررہ وقت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر پولیس سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تھانے عوام کو بہتر ماحول اور مؤثر پولیسنگ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں شفافیت اور معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔
دورے کے دوران پولیس افسران اور متعلقہ عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔
*PRO DIGP SBA RANGE*