13/02/2026
مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن فنکشنل صوبہ سندھ کے صدر محسن قادر ہنگورو اور جنرل سیکرٹری نقاش مری کی منظوری سے تنظیمی امور کو مزید منظم، فعال اور مؤثر بنانے کے لیے درج ذیل تقرریاں عمل میں لائی جاتی ہیں:
حسنین علی مستوئی کو ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد کا چیف آرگنائزر مقرر کیا جاتا ہے۔
اویس علی ڈاھری کو ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد کا ڈپٹی چیف آرگنائزر مقرر کیا جاتا ہے۔
امید کی جاتی ہے کہ موصوفین اپنی ذمہ داریاں خلوصِ نیت، دیانت داری اور تنظیمی نظم و ضبط کے تحت احسن انداز میں سرانجام دیں گے اور مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن فنکشنل کے پیغام و مقاصد کو ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد میں مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔
یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کنندہ:
عاطف علی
اطلاعات سیکرٹری
مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن فنکشنل
صوبہ سندھ

22/11/2025