Traffic Wardens Police Nowshera

Directions

Traffic Wardens Police Nowshera Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Traffic Wardens Police Nowshera, Government Organization, Nowshera Cantt, Nowshera Cantonment.

ڈی ایس پی ٹریفک نوشہرہ کے عہدے پر اپنی بہترین خدمات، فرض شناسی، شائستہ رویے اور عوامی خدمت کی شاندار مثال قائم کرنے والے...
24/08/2026

ڈی ایس پی ٹریفک نوشہرہ کے عہدے پر اپنی بہترین خدمات، فرض شناسی، شائستہ رویے اور عوامی خدمت کی شاندار مثال قائم کرنے والے غازی ڈی ایس پی محمد نسیم خان کا تبادلہ بطور ڈی ایس پی کینٹ نوشہرہ تعینا ت کر دیا گیا ۔

اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داری میں مزید کامیابیاں، عزت اور سرخروئی عطا فرمائے۔ آمین۔ 🇵🇰👮‍♂️

05/08/2026

یومِ شہداء پولیس کے موقع پر ضلع نوشہرہ میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران ڈی پی او نوشہرہ سونیہ شمروز خان نے ڈی ایس پی غازی نسیم خان کو ان کی شاندار اور ناقابلِ فراموش خدمات کے اعتراف میں اعزاز پیش کر رہی ہیں۔ ڈی ایس پی غازی نسیم خان کی بہادری اور فرض شناسی کو زبردست خراجِ تحسین!

یومِ شہداء پولیس کے موقع پر تمام سیکیورٹی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی بے مثال قربانیوں کو سلام، اور ڈی ایس پی غازی نسیم خان کے لیے یہ اعزاز یقیناً ان کی بہترین اور ناقابلِ فراموش خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ضلع نوشہرہ اور خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے اپنے جانبازوں اور غازیوں کو اس طرح سراہنا نہ صرف فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، بلکہ پوری فورس کا مورال بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ڈی پی او سونیہ شمروز خان کا یہ اقدام پولیس افسران کی جدوجہد اور بہادری کا بہترین اعتراف ہے۔
غازی نسیم خان اور خیبر پختونخوا پولیس کے تمام بہادر جوانوں کو ان کی شجاعت، قربانی اور فرض شناسی پر زبردست خراجِ تحسین!
Nowshera Police
Traffic Wardens Police Nowshera
Shahid Autos Free Oil Change
Mardan Region Police
Khyber Pakhtunkhwa Police




,
,



















/



05/08/2026
05/08/2026
Well come to Nowshera
30/06/2026

Well come to Nowshera

30/06/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کی ذمہ داری سونپنے پر میں اللہ تعالیٰ کی بے حد شکر گزار ہوں ۔ یہ منصب میرے لیے اعزاز کے ساتھ ایک مقدس امانت ہے ۔ جسے میں دیانت ، انصاف ، شفافیت اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ نبھانے کے لیے پُرعزم ہوں ۔

میرا یقین ہے کہ عوام کا اعتماد ہی پولیس کی اصل طاقت ہے ۔ میری اولین ترجیح قانون کی بلاامتیاز عملداری ، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ ، خواتین ، بچوں اور کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ ، جرائم کے مؤثر خاتمے اور عوام کو فوری ، باوقار اور میرٹ پر مبنی پولیس سروس کی فراہمی ہوگی ۔ ہر شہری کے ساتھ عزت ، انصاف اور احترام کا برتاؤ یقینی بنایا جائے گا ۔

میں نوشہرہ کے معزز عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ امن و امان کے قیام ، منشیات ، جرائم اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں ۔ باہمی اعتماد ، تعاون اور مشترکہ ذمہ داری کے ذریعے ہم ان شاء اللہ ایک محفوظ ، پُرامن اور مثالی نوشہرہ کی بنیاد رکھیں گے ۔

آپ کی خدمت ، ہمارا فرض ۔

سونیا شمروز خان
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ

Address

Nowshera Cantt
Nowshera Cantonment
24100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Traffic Wardens Police Nowshera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share