21/10/2026
🚨 ڈھیری کٹی خیل فیڈر کے عوام کی پکار: واپڈا حکام نوٹس لیں! 🚨
کچھ ماہ پہلے واپڈا (WAPDA) انتظامیہ نے ہمارے فیڈر پر ہماری سائیڈ کا لوڈ منتقل کر دیا، جس کا خمیازہ آج پورا گاؤں بھگت رہا ہے۔
بنیادی مسائل جو اس غلط لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے پیدا ہوئے:
پورا گاؤں دن رات ملا کر 12-12 گھنٹے اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے، جس سے کاروبار، بچوں کی پڑھائی اور روزمرہ زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔
اس غلط لوڈ کی وجہ سے صرف 3 مہینوں کے اندر ہمارے علاقے کے لاسز 20% سے بڑھ کر 35% پر چلے گئے ہیں، جو کہ سراسر انتظامیہ کی ناکامی ہے۔
اس شدید گرمی اور سردی کے بدلتے موسم میں بوڑھے، بچے اور مریض شدید خوار و زار ہو رہے ہیں۔
ہماری واپڈا (WAPDA/PESCO) حکام اور متعلقہ اہلکاروں سے پرزور گزارش ہے:
اس ناجائز لوڈ کو فوری طور پر واپس اپنی پرانی پوزیشن پر منتقل کیا جائے تاکہ لائن لاسز کم ہوں اور ہمارے گاؤں کو اس 12 گھنٹے کے عذاب سے نجات مل سکے۔ عوام کو بلاوجہ سزا دینا بند کیجیے۔...
👉 براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ اعلیٰ حکام تک ہماری آواز پہنچ سکے۔
Send a message to learn more