30/10/2026
سول ڈیفنس آفس، ضلع نوشہرہ
تاریخ: 30-10-2026
📋 : فائر سیفٹی معائنہ
ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا جناب طارق حسین صاحب اور سول ڈیفنس آفیسر ضلع نوشہرہ جناب فضلِ حق صاحب کی ہدایات کے مطابق، آج سول ڈیفنس انسٹرکشنل اسٹاف نے ضلع نوشہرہ میں مختلف ریسٹورنٹس، ایل پی جی شاپس اور پیٹرول پمپس کا فائر سیفٹی کے حوالے سے معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران جن مقامات پر فائر سیفٹی کے ضروری انتظامات اور آلات موجود نہیں تھے، ان کے مالکان کو نوٹسز جاری کیے گئے اور ہدایت کی گئی کہ سات دن کے اندر فائر سیفٹی سے متعلق تمام خامیاں دور کرکے ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں۔ بصورتِ دیگر مقررہ مدت کے بعد قانون کے مطابق مزید کارروائی اور چالان کیے جائیں گے۔
Relief Rehabilitation & Settlement Department KP
Civil Defence Directorate KPK
Deputy Commissioner Nowshera
Nowshera News نوشہرہ نیوز