Nowshera Police

Call Directions Website Contact the organization

Nowshera Police Ready to Help Common People.
(412)

09/10/2026
*دفتر تعلقات عامہ، ضلعی پولیس نوشہرہ**بتاریخ: 08 اکتوبر 2026**پریس ریلیز**عنوان: مسئلے سے مصالحت تک**ڈی آر سی پبی سرکل ک...
08/10/2026

*دفتر تعلقات عامہ، ضلعی پولیس نوشہرہ*
*بتاریخ: 08 اکتوبر 2026*

*پریس ریلیز*
*عنوان: مسئلے سے مصالحت تک*

*ڈی آر سی پبی سرکل کے کامیاب تصفیوں کا تسلسل برقرار، فریقین کے مابین ایک کروڑ 39 لاکھ روپے کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل*

نوشہرہ: ڈی آر سی پبی سرکل کے ممبران عبدالوکیل تبسم، ڈاکٹر گوہر اور زاہد اقبال کی مخلصانہ اور انتھک کوششوں سے دو فریقین کے مابین عرصہ دراز سے چلا آنے والا بھاری رقم کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فریقین کے درمیان ایک کروڑ 39 لاکھ روپے کے لین دین کا تنازعہ تھا جو بڑھتے ہوئے لڑائی جھگڑے تک پہنچنے والا تھا۔ ڈی آر سی ممبران نے دونوں فریقین کو اعتماد میں لے کر باہمی رضامندی سے معاملہ حل کرایا۔

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان نے کہا کہ ڈی آر سی ممبران کی خلوص نیت سے کی جانے والی کوششوں کی بدولت ٹوٹے ہوئے دل جوڑے جا رہے ہیں اور عوام کو فوری اور سستا انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کیا جا رہا ہے۔

*ترجمان*
*ضلعی پولیس نوشہرہ*

*دفتر تعلقاتِ عامہ، ضلعی پولیس نوشہرہ**بتاریخ: 07 اکتوبر 2026**پریس ریلیز**(مسئلے سے مصالحت تک)**نوشہرہ پولیس، آپ کے سنگ...
07/10/2026

*دفتر تعلقاتِ عامہ، ضلعی پولیس نوشہرہ*
*بتاریخ: 07 اکتوبر 2026*
*پریس ریلیز*
*(مسئلے سے مصالحت تک)*
*نوشہرہ پولیس، آپ کے سنگ سنگ*
*ڈی آر سی پبی سرکل کی کامیاب مصالحت، عرصہ دراز سے جاری 30 مرلہ قیمتی پلاٹ کے تنازعے کا 65 لاکھ روپے میں باہمی رضامندی سے تصفیہ*
تفصیلات کے مطابق:
ڈی آر سی پبی سرکل کے ممبران سید علی شاہ و دیگر ممبران نے فریقین کے مابین عرصہ دراز سے جاری 30 مرلہ قیمتی پلاٹ کے تنازعے کو کامیاب مصالحتی عمل کے ذریعے فریقین کی باہمی رضامندی سے 65 لاکھ روپے میں طے کر دیا۔
فریقین نے ڈی آر سی کے فیصلے پر خوشی و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی رضامندی سے فیصلہ قبول کیا اور نوشہرہ پولیس اور ڈی آر سی کے معزز ممبران کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر *ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان* نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈی آر سی اپنے شفاف، غیر جانب دارانہ اور مصالحتی کردار کی بدولت عوام میں روز بروز مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ ڈی آر سی ممبران کی بے لوث خدمات اور مخلصانہ کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، جن کی بدولت عوام کو اپنے تنازعات کے پرامن اور باہمی رضامندی پر مبنی حل کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم میسر آ رہا ہے۔
*ترجمان ضلعی پولیس نوشہرہ*

*دفتر تعلقات عامہ ضلعی پولیس نوشہرہ**بتاریخ: 06 اکتوبر 2026**پریس ریلیز**تھانہ نظام پور پولیس کی کامیاب اور اہم کارروائی...
06/10/2026

*دفتر تعلقات عامہ ضلعی پولیس نوشہرہ*
*بتاریخ: 06 اکتوبر 2026*

*پریس ریلیز*

*تھانہ نظام پور پولیس کی کامیاب اور اہم کارروائیاں، راہزن، موٹر سائیکل، لوڈر اور بیٹری چورافغانی ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد*

*تفصیلات کے مطابق:*

مدعی غلام اسحاق ولد موسیٰ خان ساکن خان کوئی کی موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ پر مقدمہ نمبر 547 مورخہ 18.09.2026 جرم 381A،

مدعی عبدالحکیم ولد شفیع الدین ساکن محلہ لوہاران جبئی کی لوڈر رکشہ چوری کی رپورٹ پر مقدمہ نمبر 549 مورخہ 17.09.2026 جرم 381A،

مدعی رحیم سید ولد جنت گل ساکن جبئی کے حجرے سے بیٹری چوری کی رپورٹ پر مقدمہ نمبر 550 مورخہ 17.09.2026 جرم 380/457،

جبکہ مدعی شہاب خان ولد رضاء خان ساکن گاڑو کی اسلحہ کی نوک پر 8 ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھیننے کی رپورٹ پر مقدمہ نمبر 468 مورخہ 01.09.2026 جرم 392 درج کیا گیا تھا۔

ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان نے ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل گلشید خان کی براہ راست نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نظام پور کاشف خان اور تفتیشی آفیسر نعیم خان کو ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک دیا۔

تفتیشی ٹیم نے جدید اور روایتی طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے ملزم ابراہیم ولد امین ذادہ ساکن افغانستان حال توھا تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنی نشاندہی پر *2 لوڈر رکشہ، 1 بیٹری اور 2 موٹر سائیکلوں کی فروختگی کی رقم* برآمد کروائی۔

جبکہ راہزنی کے مقدمہ میں ملوث ملزم عادل ولد قیوم ساکن کاہی کے گھر پر چھاپہ لگایا گیا، جو عدم موجود پایا گیا، تاہم چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم کی گرفتاری جلد متوقع ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

*ترجمان ضلعی پولیس نوشہرہ*

*دفتر تعلقات عامہ ضلعی پولیس نوشہرہ**بتاریخ: 05 اکتوبر 2026**پریس ریلیز**نوشہرہ پولیس کی ماہ ستمبر 2026 کی کارکردگی رپور...
05/10/2026

*دفتر تعلقات عامہ ضلعی پولیس نوشہرہ*
*بتاریخ: 05 اکتوبر 2026*

*پریس ریلیز*

*نوشہرہ پولیس کی ماہ ستمبر 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری*

نوشہرہ پولیس کی جانب سے ماہ ستمبر 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان کی براہ راست نگرانی میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔

*مجرمان اشتہاری:*
سنگین مقدمات قتل، اقدام قتل، راہزنی، ڈکیتی اور اغواء میں مطلوب 200 انتہائی مطلوب مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے۔

*غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی:*
غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیوں کے دوران:
- 20 کلاشنکوف
- 20 رائفل
- 185 پستول
- 1535 کارتوس برآمد کیے گئے۔

*ہوائی فائرنگ:*
ہوائی فائرنگ ایک جان لیوا عمل ہے، ہوائی فائرنگ کرنے والے 31 ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔

*کرایہ دار ایکٹ / مکان ایکٹ:*
موجودہ حالات کے پیش نظر غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 101 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قیام امن پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عوامی تعاون ناگزیر ہے، عوام کے تعاون سے ہی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

*ترجمان ضلعی پولیس نوشہرہ*

Address

Khet Kely
Nowshera

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nowshera Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Nowshera Police:

Shortcuts

Share