Director LPRI Bahadurnagar

Director LPRI Bahadurnagar

Share

Mission Statement “Enhance livestock Production through Improved breeding,
Feeding & management and disease control"

27/05/2026

Photos from Director LPRI Bahadurnagar's post 07/05/2026

07.05.2026
لائیو اسٹاک ایکسپیریمنٹ اسٹیشن (LES) قادرآباد، ساہیوال میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام فارم سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیاض احمد کی زیر نگرانی کیا گیا، جس میں ادارے کے افسران، ملازمین اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد عاصم جنجوعہ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بہادرنگر اوکاڑہ نے اپنے خطاب میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کی ادارے کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان ملازمین نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نہایت دیانتداری، محنت اور لگن کے ساتھ انجام دیا، جو ادارے کے لیے قابلِ فخر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کی ترقی میں سینئر اور تجربہ کار ملازمین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر ریٹائر ہونے والے ملازمین کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔
ڈاکٹر فیاض احمد نے اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب ریٹائر ہونے والے ملازمین کی خدمات کے اعتراف اور ان کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہے تاکہ ان کی محنت اور ادارے سے وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

06/05/2026

Auction Notice
Livestock and Dairy Development Department Punjab
Deputy Commissioner Okara

Photos from Director LPRI Bahadurnagar's post 27/04/2026

اوکاڑہ: محکمہ لائیوسٹاک حکومت پنجاب کے ہرڈ ٹرانسفارمیشن منصوبہ کے تحت لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ (LPRI) بہادرنگر، اوکاڑہ میں ایک روزہ سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد RCCIB جھنگ کے زیرِ نگرانی کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد کاشتکاروں اور لائیوسٹاک بریڈرز کو مویشیوں کی بہتری، جدید طریقہ ہائے افزائش نسل، اور حکومتی اقدامات کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ہرڈ ٹرانسفارمیشن منصوبہ ،صوبہ پنجاب کے 19 اضلاع میں نافذ العمل ہے، جس کے تحت اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش، پیداوار میں اضافہ، اور لائیوسٹاک کے شعبہ کی مجموعی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اور اس منصوبہ کے تحت رجسٹرڈ بریڈرز کو مفت سیکسڈ سیمن (Sexed Semen) فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے مادہ بچھڑیوں کی پیدائش کے امکانات بڑھا کر دودھ کی پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا رہا ہے۔
سیمینار میں کسانوں، بریڈرز اور فیلڈ سے وابستہ سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمنان ریسرچ آفیسر، ڈاکٹر محمد رشید ریسرچ آفیسر، اور ڈاکٹر مظفر اکمل اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر LPRI نے سیمینار کے حوالے سے پریزنٹیشنز/ معلومات دیں، جن میں پروگرام کے مقاصد، دائرہ کار اور فوائد پر روشنی ڈالی گئی۔
ماہرین نے مویشیوں کی جینیاتی بہتری، مؤثر بریڈنگ حکمت عملی، اور جدید مینجمنٹ طریقوں کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ پیداوار میں اضافہ اور لائیوسٹاک سیکٹر کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید برآں، سیمینار میں IVF لیب (In Vitro Fertilization Laboratory) کے کردار کو بھی تفصیل سے بیان کیا گیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ IVF ٹیکنالوجی کے ذریعے اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکتا ہے، جس سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ اس جدید طریقہ کار کے ذریعے معیاری جینیاتی خصوصیات کو محفوظ رکھتے ہوئے مویشیوں کی تعداد اور معیار دونوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہرڈ ٹرانسفارمیشن منصوبہ کے مؤثر نفاذ کے ذریعے پنجاب کے لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

Photos from Director LPRI Bahadurnagar's post 09/04/2026

مورخہ 09 اپریل 2026
رکن صوبائی اسمبلی جناب چوہدری فاروق احمد خان مانیکا کا لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ (LPRI) بہادرنگر، اوکاڑہ کا دورہ ۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد عاصم جنجوعہ, ڈائریکٹر ادارہ ہذا نے معزز مہمان کو ادارے کے اغراض و مقاصد، تحقیقی سرگرمیوں اور جاری منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔
ڈاکٹر محمد عاصم جنجوعہ نے بتایا کہ LPRI بہادرنگر صوبہ میں مویشیوں کی پیداوار میں بہتری، جدید تحقیق، جانوروں کی صحت و افزائش، اور کسانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے دورے کے دوران ادارے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جن میں مویشیوں کی مختلف نسلیں، شعبہ زراعت، فیڈ مل٫ ملکنگ پارلر اور بائیو گیس پلانٹ شامل ہیں ۔
انہوں نے فیڈ مل میں تیار کیے جانے والے سات اقسام کے معیاری راشن کے عمل، اور جانوروں کی دیکھ بھال کے طریقہ کار میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
چوہدری فاروق احمد خان مانیکا نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ LPRI بہادرنگر صوبہ پنجاب میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے اس شعبے کی مزید بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Photos from Director LPRI Bahadurnagar's post 02/04/2026

Today, Dr. Muhammad Asim Janjua, Director LPRI Bahadurnagar, Okara, conducted a brief visit to LES Bahadurnagar Okara with the purpose of reviewing milking operations and animal management practices.
During the visit, the milking process in animals was observed both manually and through the milking parlor. The milking record room was also thoroughly reviewed to verify accuracy and timely maintenance of records. Additionally, the calf section was inspected, where bucket feeding practices were observed.
Overall management was found satisfactory. However, necessary instructions were issued for further improvement in operational efficiency, record management, and hygiene standards.

Photos from Director LPRI Bahadurnagar's post 02/04/2026

02.04.2026
لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (LPRI) بہادر نگر، اوکاڑہ میں پروجنی ٹیسٹنگ پروگرام (PTP) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر محمد عاصم جنجوعہ ،ڈائریکٹر LPRI نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر عبدالمنان، انچارج پروجنی ٹیسٹنگ پروگرام (PTP)اور فیلڈ میں کام کرنے والے ایل پی ایز (LPA's) نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈاکٹر عبدالمنان نے پروجنی ٹیسٹنگ پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پروگرام اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس پروگرام کے تحت منتخب نر جانوروں کی جینیاتی صلاحیت کو ان کی اولاد (progeny) کی کارکردگی کی بنیاد پر جانچا جاتا ہے، تاکہ بہترین خصوصیات کے حامل جانوروں کا انتخاب کیا جا سکے۔
ڈائریکٹر LPRI نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروجنی ٹیسٹنگ پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس کے مؤثر نفاذ پر زور دینے اور فیلڈ سٹاف کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کے لیے ہدایات جاری کیں تاکہ رجسٹرڈ بریڈرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیٹا ریکارڈنگ، جانوروں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ، بریڈرز کے ساتھ رابطہ کاری اور پروگرام کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس کے اختتام پر ڈائریکٹر صاحب نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ پروگرام کی پیش رفت کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے اور اس کے نتائج کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

Photos from Director LPRI Bahadurnagar's post 01/04/2026

01.04.2026
لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادر نگر ضلع اوکاڑہ میں آج مورخہ 01 اپریل 2026 کو ایک اہم ریسرچ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈاکٹر محمد عاصم جنجوعہ، ڈائریکٹر ادارہ ہذا نے کی۔ میٹنگ میں ادارے کے تمام شعبہ جات کے سائنسدانوں نے شرکت کی۔
اجلاس کا بنیادی مقصد جاری تحقیقی منصوبہ جات کا جائزہ لینا، نئی تحقیقاتی حکمت عملی ترتیب دینا اور لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات پر غور کرنا تھا۔ اجلاس کے دوران مختلف شعبہ جات کی جانب سے اپنی اپنی کارکردگی، تحقیقاتی پیش رفت اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈاکٹر محمد عاصم جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جدید سائنسی تقاضوں کے مطابق تحقیق کو فروغ دیا جائے تاکہ مویشی پال حضرات کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام جاری تحقیقاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور تحقیق کے نتائج کو عملی طور پر کسانوں تک منتقل کیا جائے۔
آخر میں ڈائریکٹر صاحب نے تمام سائنسدانوں کی کارکردگی کو سراہا اور اس میں مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں ۔

Photos from Director LPRI Bahadurnagar's post 26/03/2026

26.03.2026

Dr. Muhammad Asim Janjua, Director LPRI Bahadurnagar Okara, visited the Livestock Experiment Station Qadirabad District Sahiwal to review the ongoing Research and development activities of the Station.
Dr. Fayyaz Ahmad, Farm Superintendent, briefed him about the LES Qadirabad’s mandate and research initiatives.
During the visit, the Director inspected various sections of the station, including animal sheds, feed resources and record management systems. He emphasized the importance of maintaining high standards of cleanliness, proper animal care, and accurate documentation to ensure quality research outcomes.
He appreciated the efforts of the staff and directed them to continue working with dedication to promote the livestock sector and support the farming community.
During the visit he planted a tree to support the Clean Green Pakistan initiative and promote environmental sustainability.

21/03/2026



Livestock and Dairy Development Department Punjab

16/03/2026

Auction at LES Qadirabad Sahiwal

Want your business to be the top-listed Government Service in Okara?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


36-37 GD Bahadurnagar Farm
Okara
56300

Opening Hours

Monday 10:00 - 15:00
Tuesday 10:00 - 15:00
Wednesday 10:00 - 15:00
Thursday 10:00 - 15:00
Friday 10:00 - 12:00
Saturday 11:00 - 15:00