Okara Police

Okara Police

Share

Official facebook account of District Police Officer Okara. This account is managed by Social MediaTeam

01/06/2026

ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے دھرتی کے عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری
اوکاڑہ پولیس کے بہادر سپوت غلام احمد شہید کی برسی کے موقع پر فیملی کے ہمراہ اوکاڑہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قبر پر سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں جنہوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر عوام کی جان و مال کو محفوظ بنایا ،
ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی

01/06/2026

یہ بچہ جو اپنا نام و پتہ بتانے سے قاصر ہے۔اس کی عمر تقریباً 10 سال ہے۔بولنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔ رینالہ خورد، اوکاڑہ سے لاوارث ملاہے۔اس وقت تھانہ سٹی رینالہ خورد، اوکاڑہ میں موجود ہے۔ اگر کسی کو اس کے ورثاء بارے علم ہو تو 15 یا 03090000015 پر رابطہ کریں۔
Case ID: 319114156
Help in reunite with his family

31/05/2026

احمد ولد منصور الحسن ، 31 مئی 2026 سے لاپتہ ہے۔ اس کی عمر تقریباً 15 سال ہے۔ مصطفی آباد، اوکاڑہ کا رہائشی ہے۔اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو 15 یا واٹس ایپ نمبر 03090000015 پر رابطہ کریں۔
Case ID: 318872116
Help in reunite with his family

31/05/2026

تھانہ طیب سعید شہید پولیس کا شراب فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، دو شراب فروش گرفتار 37 لیٹر شراب برآمد
دونوں ملزمان کیخلاف الگ سے مقدمات درج کر کے تفتیش جاری

31/05/2026

ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر سنڈے سروسز کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں
تمام چرچز میں واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھنے کی ہدایت، ایس ایچ اوز کو چرچز کے اطراف گشت کو موثر بنانے احکامات بھی جاری
مسیحی برادری کو پر امن ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ڈی پی او

30/05/2026

تھانہ بصیر پور پولیس نے گمشدہ 04 سالہ وسیم کو 03 گھنٹوں کے اندر تلاش کر کے اس کے حقیقی والد کے حوالے کر دیا

29/05/2026

بہاول شیر ولد یعقوب وٹو 22 نومبر 2024 سے لاپتہ ہیں ـ ان کی عمر 45 سال ہے۔ ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ ڈاکخانہ اکبر ضلع اوکاڑہ کے رہائشی ہیں۔
اگر کسی کو ان کے بارے میں علم ہو تو 15یا واٹس ایپ نمبر 03090000015 پر رابطہ کریں۔
Case ID : 84084951
Help in reuniting with his family.

29/05/2026

اوکاڑہ پولیس کے مستعد اہلکار ضلع بھر میں نماز جمعہ کیلئے مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

28/05/2026

تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس نے گم شدہ 04 سالہ کم سن بچے ریحان کو 01 گھنٹے کے اندر تلاش کر کے حقیقی والد کے حوالے کر دیا۔ والد نے اوکاڑہ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں

28/05/2026

یومِ تکبیر پاکستان کی قوت، خودمختاری اور قومی عزم کی علامت ہے۔ 🇵🇰
28 مئی کے اس تاریخی دن پر اوکاڑہ پولیس وطنِ عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے تمام قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے اپنے عزم کی تجدید کرتی ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Okara?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


DISTRICT COMPLEX OKARA, DPO OFFICE OKARA
Okara
56300