Pakistan Markazi Muslim League "PMML Okara"

Directions

Pakistan Markazi Muslim League "PMML Okara" 💕Mian Muhammad Irfan Wattoo Official Fan's Page💕
PMML Okara

23/06/2026
محترم جناب حافظ احسان الٰہی وٹو سیکرٹری جنرل  پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ تنظیمی اجلاس برائے یوتھ ذمہ داران ضلع او...
23/06/2026

محترم جناب حافظ احسان الٰہی وٹو سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ تنظیمی اجلاس برائے یوتھ ذمہ داران ضلع اوکاڑہ کے
شرکاء سے خطاب۔

احسان الهی وٹو Mian Muhammad Irfan Wattoo Official Muhammad Ajmal Taha Muneeb Hakeem Qari Akram PMML Okara PMML Lahore - Official Allama Qari Samiullah Naqshbandi Mohtarma JahanAra M Wattoo Muhammad Irfan Wattoo PMML Karachi PMML Rawalpindi Ch Mumtaz Jutt Zulkifal Wattoo

اوکاڑہ | تعزیتی و دینی دورہپاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر پروفیسر حافظ طلحہ سعید صاحب نے 34/ٹو ایل اوکاڑہ کا دورہ کی...
13/06/2026

اوکاڑہ | تعزیتی و دینی دورہ

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر پروفیسر حافظ طلحہ سعید صاحب نے 34/ٹو ایل اوکاڑہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری حافظ احسان الٰہی وٹو صاحب سے ملاقات کی اور ان کے صاحبزادے جبکہ میاں محمد عرفان وٹو (امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PP-190 اوکاڑہ) کے بھتیجے محمد بن احسان کے چند روز قبل ہونے والے افسوسناک روڈ حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پروفیسر حافظ طلحہ سعید صاحب نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی جبکہ لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

بعد ازاں پروفیسر حافظ طلحہ سعید صاحب نے گاؤں 34/ٹو ایل کی مقامی مسجد میں جمعۃ المبارک کی نماز کی امامت فرمائی اور نمازیوں سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے دینی شعور، اصلاحِ معاشرہ، اتحادِ امت، نوجوان نسل کی کردار سازی اور صبر و استقامت کے موضوعات پر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں معاشرتی ہم آہنگی، باہمی احترام اور دین کی حقیقی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دورے کے اختتام پر انہوں نے اہلِ علاقہ سے ملاقات کی اور خصوصی طور پر دو روز قبل شہادت پانے والے گاؤں کے نوجوان، پاک آرمی کے کبڈی پلیئر اور علاقے کے فخر شہید صابر ڈوگر کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے شہید کے والد محترم، بھائیوں اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا، شہید کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

اس موقع پر میاں محمد عرفان وٹو بھی موجود تھے اور انہوں نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مرحوم اور شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

بعد ازاں پروفیسر حافظ طلحہ سعید صاحب اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم محمد بن احسان کی مغفرت فرمائے، شہید صابر ڈوگر کے درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

رپورٹ: ڈاکٹر غلام مرتضیٰ وٹو













34/2L Okara Village of Mian Muhammad Irfan Wattoo Official
12/06/2026

34/2L Okara Village of Mian Muhammad Irfan Wattoo Official

12/06/2026

انتہائی افسوسناک خبر | 34/2L اوکاڑہ

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

*"شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے"*

*"جو لہو وطن پر نچھاور ہو، وہی عزت و بقا کی علامت ہے"*

انتہائی دکھ، رنج اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے گاؤں 34/2L اوکاڑہ کی معروف، ہر دلعزیز، بہادر اور قابلِ فخر شخصیت سردار صابر ڈوگر (پاک آرمی کبڈی پلیئر) دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔

شہید عید کی چھٹیوں پر کوئٹہ سے اپنے آبائی گاؤں واپس آ رہے تھے کہ دورانِ سفر پیش آنے والے افسوسناک واقعہ (کوئٹہ ٹرین دھماکے ) میں شدید زخمی ہو گئے۔ کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج وہ اپنے رب کے حضور حاضر ہو گئے۔

سردار صابر ڈوگر نہ صرف وطنِ عزیز کے ایک بہادر سپاہی تھے بلکہ کبڈی کے میدان میں بھی اپنی غیر معمولی صلاحیتوں، محنت، نظم و ضبط اور بہترین اخلاق کی وجہ سے ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔ ان کی وفات اہلِ خانہ، دوست احباب، اہلِ علاقہ اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

ان کی زندگی حب الوطنی، بہادری، خدمت اور اعلیٰ کردار کی روشن مثال تھی۔ ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی اور ان کی خدمات کو قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

🤲 شہید کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے سورۂ فاتحہ اور خصوصی دعا کی درخواست ہے۔

دعاگو:
میاں محمد عرفان وٹو
امیدوار صوبائی اسمبلی PP-190 اوکاڑہ

اللہ تعالیٰ شہید کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🖤

بسم اللہ الرحمن الرحیم 🚨 میرے پیارے بھتیجے محمد بن احسان کی وفات کے بعد تعزیت کے لیے آنے والے عزیزوں، دوستوں اور احباب ک...
07/06/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم 🚨

میرے پیارے بھتیجے محمد بن احسان کی وفات کے بعد تعزیت کے لیے آنے والے عزیزوں، دوستوں اور احباب کی محبت اور خلوص ہمیشہ یاد رہے گا۔ اس دوران بہت سے دوستوں کو ہمارے گاؤں اور رہائش گاہ تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ درست لوکیشن دستیاب نہیں تھی۔

الحمدللہ! اس سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی مرکز 34/2L اوکاڑہ کی لوکیشن اب Google Maps پر شامل کر دی گئی ہے، تاکہ مستقبل میں کوئی بھی شخص آسانی اور بغیر کسی پریشانی کے ہماری لوکیشن تک پہنچ سکے۔

🏛️ عوامی مرکز 34/2L اوکاڑہ

میاں محمد عرفان وٹو
امیدوار حلقہ PP-190 اوکاڑہ
پاکستان مرکزی مسلم لیگ (PMML)

"ہماری سیاست خدمتِ انسانیت"

━━━━━━━━━━━━━━

🤝 عوامی خدمت اور عوامی رابطے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عوامی مرکز قائم کیا گیا ہے، جہاں:

✅ عوامی مسائل کے حل کے لیے رہنمائی
✅ مشاورت اور معاونت
✅ فلاحی و سماجی خدمات
✅ عوامی رابطہ اور خدمت

فراہم کی جاتی ہیں۔

━━━━━━━━━━━━━━

📍 چک نمبر 34/2L، نزد دیپالپور روڈ، اوکاڑہ

عوامی مرکز — عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر

📞 رابطہ: 03423659512

👇 Google Maps Location 👇

https://maps.app.goo.gl/RpgfuRYnBB6pjNGX8?g_st=awb

تشریف لائیں، اپنی رائے دیں اور عوامی خدمت کے اس سفر کا حصہ بنیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

"راستے آسان، رابطے مضبوط، خدمت جاری — عوامی مرکز 34/2L اوکاڑہ" ✨






























گزشتہ روز حافظ احسان الہی وٹو سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ کے بیٹے کی وفات پر محترم جناب رانا اشفاق صا...
07/06/2026

گزشتہ روز حافظ احسان الہی وٹو سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ کے بیٹے کی وفات پر محترم جناب رانا اشفاق صاحب سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع قصور
تعزیت کیلئے اوکاڑہ آئے جہاں پر انہوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور والدین کیلئے صبرِ جمیل اور بہترین نعم البدل کی دعا کی

ٰہی_وٹو

Address

Awami Markaz 34/2L
Okara
56300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Markazi Muslim League "PMML Okara" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share