District Traffic Police Okara

District Traffic Police Okara

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Traffic Police Okara, Government Organization, Okara.

Photos from District Traffic Police Okara 's post 31/01/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اج ڈی ایس پی ٹریفک اوکاڑا محمد دانش محمود صاحب نے جناب ڈی پی او اوکاڑا راشد ہدایت صاحب کے ویژن کے مطابق بلدیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کروایا اور قبضہ مافیا کو یہ باور کروایا کہ وہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے ٹریفک کے حوالے سے ہر شہری کو سہولت دینا ہمارا فرض ہے اور اس میں انے والی ہر رکاوٹ کو ہٹا دیا جائے گا عوام الناس سے التماس ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
منجانب
ڈسٹرکٹ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ اوکاڑا

28/10/2024
28/09/2024

*رکشہ ڈرائیوروں کے لیے خوشخبری____*

جن رکشہ ڈرائیوروں کے پاس رکشہ کا لرنر لائسنس موجود ہے اور ان کے 42 دن پورے ہو چکے ہیں وہ کل مورخہ 29 ستمبر بروز اتوار بوقت 9 بجے دن پولیس ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹر پولیس لائن اوکاڑا آئیں اور اپنا ریگولر ( پکا لائسنس) حاصل کریں_____*

اور جن رکشہ ڈرائیوروں کا لرنر نہیں بنا ہوا وہ بھی آج ہی پولیس خدمت مراکز اوکاڑا ، دیپال پور اور رینالہ خورد سے اپنا لرنر بنوائیں تاکہ وہ بھی 42 دن بعد ریگولر لائسنس حاصل کر سکیں___.

منجانب:ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اوکاڑا

28/09/2024

وزیرا اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن" محفوظ پنجاب" کے مطابق ٹریفک پولیس اوکاڑا نے اوور لوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور ڈرائیوروں کو اس بات کی تاکید کی اوورلوڈنگ ہرگز نہ کریں

28/09/2024

وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس اوکاڑا نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے شہر کے مختلف تاجروں سے میٹنگ کی اور انہیں تجاوزات کے خلاف خاتمے کے لیے اپیل کی ناجائز تجاوزات ختم کرنے میں ٹریفک پولیس اوکاڑا ا کا ساتھ دیں

25/09/2024

`اوکاڑہ / کسانوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس اجراء کی سہولت`

اوکاڑہ ۔ کسانوں کے لیے کرشنگ سیزن سے قبل ڈرائیونگ ، ٹریننگ اور لائسنس اجرا کی سہولت

اوکاڑہ ۔ کسانوں اور کمرشل وہیکل ڈرائیورز کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ون ونڈو آپریشن کے ذریعے جاری

اوکاڑہ ۔ کسانوں کے لیے فزیکل ٹریننگ اور آن لائن ٹریننگ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے

اوکاڑہ ۔ کرشنگ سیزن سے قبل کسان اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں ، ڈی پی او محمد راشد ہدایت

اوکاڑہ ۔ لائسنس اجراء اور ٹریننگ سے حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی میں مدد حاصل ہوگی ، ڈی پی او

اوکاڑہ ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے روڈ سیفٹی ویژن کے مطابق کسانوں کو بہترین ٹریفک سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، ڈی پی او

*ترجمان پولیس اوکاڑہ*

Want your business to be the top-listed Government Service in Okara?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Okara