28/03/2026
Golden opportunity for Nurses, LHVs, and midwives to work as Community Health Inspector
DHQ Hospital Okara was established to present site in 1980 and now its strength is 325 bedded. Total area of hospital is 3800 Marlas.
Because of Geographic locality on, this hospital is providing services to Okara and nearby localities.
28/03/2026
Golden opportunity for Nurses, LHVs, and midwives to work as Community Health Inspector
20/03/2026
تمام عالم اسلام کو عید مبارک !
11/03/2026
ایم ایس ڈاکٹر ثاقب وٹو کی ہدایت پر اے ڈی سی جی جناب عبدالجبار کے ہمراہ اے ایم ایس ڈاکٹر اویس انجم اور ڈی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر معاویہ حسنین نے نگہبان رمضان بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ ڈاکٹر ثاقب وٹو نے ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورانِ وزٹ مریضوں سے علاج معالجے کے حوالے سے براہِ راست فیڈ بیک لیا گیا۔ مریضوں اور ان کے لواحقین کے حوصلہ افزا کلمات سن کر دلی خوشی اور اطمینان ہوا۔
ان شاء اللہ مریضوں کے علاج معالجے میں ہماری پوری ٹیم خلوصِ نیت اور بھرپور کاوش کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔
انتظامیہ ڈی ایچ کیو سٹی اوکاڑہ
28/02/2026
ڈی ایچ کیو سٹی میں رات گئے انڈور موٹر نے کام کرنا چھوڑ دیا جسے ایم ایس ڈاکٹر ثاقب وٹو کی ہدایت پر راتوں رات ہنگامی بنیادوں پر فورا ٹھیک کیا گیا تاکہ مریضوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
20/02/2026
ارتالیسں /تھری آر کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں کیری ڈبے میں سوار متاثرین کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو سٹی اوکاڑہ منتقل کیا گیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ثاقب وٹو اور ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر عادل خاں کی سرپرستی میں جنرل سرجن، آرتھوپیڈک سرجن، میڈیکل آفیسرز اور اسٹاف نرسز پر مشتمل ٹیم نے بہترین مشترکہ حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ایم ایس صاحب نے تمام اسٹاف کو ہدایت جاری کی کہ ہر مریض کو بروقت، مکمل اور بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بھی مریض کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
18/02/2026
17/02/2026
ہسپتال کے فرنٹ پر پارکنگ سختی سے منع ہے تاکہ آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تمام موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں ہٹا دیں گئی ہیں۔
پارکنگ کیلیئے ایک جگہ مختص کی ہوئی ہے سب سے درخواست ہے کہ متعلقہ جگہ پر موٹرسائیکل یا گاڑی پارک کریں
ہسپتال انتظامیہ ڈی ایچ کیو سٹی اوکاڑہ
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے وژن کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں تمام ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال سٹی اوکاڑہ ڈاکٹر ثاقب وٹو کی نگرانی میں مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔
ہسپتال میں نمایاں بہتری اور مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ مریضوں کے لواحقین کا رویہ اور فیڈبیک بھی انتہائی حوصلہ افزا اور تسلی بخش رہا ہے۔
مجموعی طور پر ہسپتال میں خدمات کے معیار میں واضح بہتری محسوس کی جا رہی ہے۔
12/02/2026
ڈی ایچ کیو سٹی میں ایم ایس ڈاکٹر ثاقب وٹو کی سرپرستی میں تمام شعبے اعلی طریقے سے اپنا کام سرانجام دے رہے۔
ایک مریض گردن کی چوٹ کے ساتھ آیا جس میں شدید خون بہنا اور سانس کی نالی مکمل طور پر متاثر ہو چکی تھی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ سٹی میں فوری طور پر ایمرجنسی شعبے کا عملہ اپنی ٹیم کے ساتھ میدان میں اترا۔ پُرسکون فیصلوں، فوری رابطے اور بروقت اقدامات کے ذریعے مریض کی سانس کی نالی بحال کی گئی، خون بہنا کنٹرول کیا گیا، اور جان بچا لی گئی۔
ہر شعبے نے نہایت دباؤ کے عالم میں اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ایک ہی مقصد سامنے رکھا"ایک قیمتی انسانی جان بچانا"
ہر شعبے سے مندرجہ ذیل ڈاکٹر شامل تھے۔
🔹 جنرل سرجن: ڈاکٹر حافظ اظہر
🔹 ای این ٹی سرجن: ڈاکٹر شاہد رائے
🔹 میکسلوفیشل سرجن: ڈاکٹر حسنین اکرم طاہر
🔹 اینستھیٹسٹ: ڈاکٹر شہباز بھٹی
ایسے لمحات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ تیاری، مہارت اور ٹیم ورک ہی ایمرجنسی میڈیسن کی اصل طاقت ہیں۔
اپنی ٹیم پر فخر ہے اور عوام کی خدمت کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے۔ 💙