22/06/2026
میں واکنگ فلائی اوور کا خواب اب حقیقت بننا چاہیے
حضرت الدین مسعود ؒ کے 784ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر لاکھوں زائرین کی پاکپتن شریف آمد ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کر رہی ہے کہ اس عظیم روحانی شہر کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
پاکپتن شریف #برصغیر کا ایک عظیم روحانی مرکز ہے جہاں ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں زائرین حاضری کے لیے آتے ہیں۔ خصوصاً 5 محرم سے 10 تک بہشتی دروازہ کے موقع پر زائرین کی غیر معمولی تعداد کے باعث شہر کے اندر ٹریفک اور آمدورفت کے مسائل شدت اختیار کر جاتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ہر سال بہترین انتظامات کرتی ہے، تاہم بڑھتی ہوئی آبادی اور زائرین کی تعداد کے پیش نظر مستقل اور جدید حل کی ضرورت محسوس کی جاتی رہی ہے۔
اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے سال 2014 میں بندہ ناچیز نے پاکپتن شریف کے اس اہم مسئلے کے حل کے لیے ایک جامع اور دور اندیش منصوبہ پیش کیا۔ اس منصوبے میں پاکپتن شریف کی اہم شاہراہوں کو فلائی اوورز کے ذریعے ڈھکی (سرکلر روڈ) کے گرد ایک مربوط نظام سے منسلک کرنے اور کمیر روڈ چونگی سے دربار شریف تک واکنگ فلائی اوور تعمیر کرنے کی تجویز شامل تھی۔
بندہ ناچیز کی اس کاوش کو اُس وقت کے ڈی سی او پاکپتن جناب جاوید اختر صاحب اور کمشنر ساہیوال جناب شیخ ندیم صاحب نے نہ صرف سراہا بلکہ اس پر عملی پیش رفت بھی کی اور اس میگا پروجیکٹ میں ایک حصہ واکنگ فلائی اوور منصوبے کا پی سی ون تیار ہوا، سروے ہوئے بجٹ میں فنڈز مختص کیے گئے اور اُس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف صاحب کی جانب سے بھی اس منصوبے کو مثبت توجہ حاصل ہوئی۔ بدقسمتی سے مختلف انتظامی وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا، تاہم آج اس کی افادیت پہلے سے کہیں زیادہ واضح ہو چکی ہے۔
خوش آئند امر یہ ہے کہ حالیہ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پاکپتن شریف کے منتخب *رکن قومی اسمبلی میاں احمد رضا مانیکا صاحب* نے اس اہم عوامی مسئلے کو بھرپور انداز میں قومی اسمبلی کے فلور پر اٹھایا اور واکنگ فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اب پاکپتن شریف کی ترقی اور زائرین کی سہولت کے لیے تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقے ایک سوچ پر متفق ہو رہے ہیں۔
آج جب پاکپتن شریف میں ترقیاتی منصوبے، تعلیمی ادارے، یونیورسٹی اور جدید انفراسٹرکچر کے منصوبے زیر غور ہیں تو واکنگ فلائی اوور کا یہ دیرینہ منصوبہ بھی دوبارہ توجہ کا مستحق ہے۔ یہ صرف ایک پل نہیں بلکہ لاکھوں زائرین اور شہریوں کے لیے آسانی، تحفظ اور بہتر سفری نظام کی ضمانت ہے۔
ہم حکومتِ پاکستان، حکومتِ پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ، منتخب عوامی نمائندوں، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس عوامی مفاد کے منصوبے کو دوبارہ فعال کیا جائے اور کمیر روڈ چونگی سے دربار شریف تک واکنگ فلائی اوور کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
یہ منصوبہ نہ صرف پاکپتن شریف کے شہریوں اور زائرین کے لیے آسانی کا باعث بنے گا بلکہ پاکستان کے ایک اہم روحانی اور بین الاقوامی شہر کے وقار میں بھی اضافہ کرے گا۔
پاکپتن کی ترقی، زائرین کی سہولت اور عوامی خدمت ہی ہماری مشترکہ منزل ہے۔
والسلام
راؤ عظمت اللہ خان
ایڈیشنل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان صوبہ پنجاب پاکپتن
03006949166
Maryam Nawaz Sharif Mian Shehbaz Sharif Nawaz Sharif
Govt of Punjab Owais Noorani PML(N) PML-N Punjab