Literacy Teachers Punjab

Call Directions

Literacy Teachers Punjab Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Literacy Teachers Punjab, Lahore Punjab, Parachinar.

This page is related to All Litracy Teachers Association
This page represents the Litracy Teachers activities for their struggles for better Future of Pakistan and Litracy teachers.

20/09/2026

تعلیمی اداروں میں تین دن کی چھٹی کے منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب 💥

رانا سکندر حیات صاحب نے اب کمان سنبھال لی ہے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ٹیچرز کے مسائل اور سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے مسائل ...
15/09/2026

رانا سکندر حیات صاحب نے اب کمان سنبھال لی ہے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ٹیچرز کے مسائل اور سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے مسائل انشاللہ جلدی حل ہو جائیں گے

میڈ ٹرم بھی کنفرم ہو گئے ڈیٹ شیٹ دیکھ لیں
10/09/2026

میڈ ٹرم بھی کنفرم ہو گئے
ڈیٹ شیٹ دیکھ لیں

Rana Sikandar Hayat Literacy & Non Formal Basic Education Department, Government of Punjab Naeem Nazar 📢 وزیرِ تعلیم پنج...
09/09/2026

Rana Sikandar Hayat
Literacy & Non Formal Basic Education Department, Government of Punjab
Naeem Nazar

📢 وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے خصوصی اپیل

لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے سکولوں میں بھی ہفتے کے روز چھٹی دی جائے۔

محترم رانا سکندر حیات صاحب!
لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ہزاروں اساتذہ اور طلبہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گزارش ہے کہ لٹریسی سکولوں میں بھی ہفتہ وار چھٹی کا اطلاق کیا جائے، جس طرح SED کے سکولوں میں ہفتے کے روز چھٹی ہے۔

اس مطالبے کی چند اہم وجوہات ہیں:

🔹 مہنگائی نے اساتذہ اور والدین کے اخراجات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔
🔹 پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ہفتے کے روز سکول آنے جانے کا اضافی خرچ بھی ایک بوجھ ہے۔
🔹 جب SED کے سکول ہفتے کے روز بند ہوں اور لٹریسی سکول کھلے رہیں تو ایک ہی معاشرے کے بچوں کے لیے دو مختلف نظام کا تاثر پیدا ہوتا ہے۔
🔹 لٹریسی سکولوں میں اکثر چھوٹی عمر کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں؛ ہفتے کے روز انہیں سکول بلانے سے والدین اور معاشرے میں بھی سوالات پیدا ہوتے ہیں۔
🔹 ایک صوبہ، ایک تعلیمی نظام اور یکساں تعلیمی پالیسی کے تحت لٹریسی سکولوں کے بچوں اور اساتذہ کو بھی ہفتہ وار چھٹی کی سہولت ملنی چاہیے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ہفتے کے روز چھٹی صرف اساتذہ کا مطالبہ نہیں بلکہ بچوں، والدین اور تعلیمی معیار کے مفاد میں بھی ایک مثبت قدم ہے۔

🙏 محترم رانا سکندر حیات صاحب!
آپ سے پُرزور اپیل ہے کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے سکولوں میں بھی ہفتے کے روز چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

ایک صوبہ، ایک نظام — لٹریسی سکولوں کے لیے بھی ہفتہ وار چھٹی!



Maryam Nawaz Sharif Rana Sikandar Hayat Literacy & Non Formal Basic Education Department, Government of Punjab DTE Punja...
09/09/2026

Maryam Nawaz Sharif
Rana Sikandar Hayat
Literacy & Non Formal Basic Education Department, Government of Punjab
DTE Punjab DSD
Rabia Basri

Naeem Nazar

📢 لٹریسی ٹیچرز کے بارے میں ایک غلط تاثر — حقیقت جاننا ضروری ہے!

اکثر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ لٹریسی ٹیچرز کے سکول ان کے اپنے گھروں یا گاؤں میں قائم ہیں، اس لیے انہیں آنے جانے میں کوئی خاص مشکل پیش نہیں آتی۔

یہ تاثر حقیقت پر مبنی نہیں!

حقیقت یہ ہے کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے بہت سے اساتذہ اپنے گھروں سے 10، 15 بلکہ اس سے بھی زیادہ کلومیٹر دور قائم سکولوں میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ روزانہ موٹر سائیکل یا دیگر ذرائع سے اتنا فاصلہ طے کرنا، خصوصاً موجودہ مہنگائی اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دور میں، ایک بڑا مالی بوجھ بن چکا ہے۔

ایک طرف لٹریسی ٹیچرز محدود تنخواہ میں اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں، دوسری طرف روزانہ کا سفری خرچ ان کی آمدن کا ایک بڑا حصہ لے جاتا ہے۔

🏫 ایک صوبہ، ایک تعلیمی نظام — یکساں سہولیات کیوں نہیں؟

ہم وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات صاحب سے مؤدبانہ اپیل کرتے ہیں کہ جس طرح پنجاب کے دیگر تعلیمی اداروں میں ہفتے کے روز چھٹی کا نظام رائج ہے، اسی طرح لٹریسی سکولوں کے اساتذہ کو بھی ہفتہ وار ہفتے کی چھٹی دی جائے۔

یہ مطالبہ کسی رعایت کا نہیں، بلکہ برابری، سہولت اور اساتذہ کے جائز حق کا مطالبہ ہے۔

لٹریسی ٹیچرز بھی اسی پنجاب کا حصہ ہیں۔
ان کے مسائل بھی سنے جائیں، ان کی مشکلات بھی سمجھی جائیں۔

🙏 وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم پنجاب سے امید ہے کہ لٹریسی ٹیچرز کی اس جائز اپیل پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔

✊ ایک صوبہ — ایک نظام — یکساں سہولیات!

📢 لٹریسی سکولوں میں بھی ہفتے کے دن کی چھٹی دی جائے!

Literacy Teachers Punjab 📢 لٹریسی ٹیچرز! اب خاموشی نہیں، آواز بلند کرنے کا وقت ہے!ہم 22 ہزار لٹریسی ٹیچرز ہیں، ہماری آوا...
09/09/2026

Literacy Teachers Punjab

📢 لٹریسی ٹیچرز! اب خاموشی نہیں، آواز بلند کرنے کا وقت ہے!

ہم 22 ہزار لٹریسی ٹیچرز ہیں، ہماری آواز تب ہی طاقت بنے گی جب ہم سب سوشل میڈیا پر ایک ساتھ، منظم اور مسلسل ایکٹو ہوں گے۔ ✊

🔹 اپنی آواز کو دبنے نہ دیں
🔹 اپنے جائز مطالبات کو اجاگر کریں
🔹 پوسٹس، ویڈیوز اور کمنٹس کے ذریعے اپنا مؤقف سامنے لائیں
🔹 ایک دوسرے کی پوسٹس کو Like, Comment & Share کریں
🔹 غیر مصدقہ خبر یا افواہ شیئر کرنے سے گریز کریں
🔹 صرف حقیقت، دلیل اور پُرامن انداز میں اپنی بات کریں

یاد رکھیں!
ایک استاد کی آواز شاید کمزور ہو، لیکن 22 ہزار اساتذہ کی متحد آواز کو نظر انداز کرنا آسان نہیں۔

🔥 سوشل میڈیا ہماری آواز ہے، اتحاد ہماری طاقت ہے!

آئیں، آج سے ہر لٹریسی ٹیچر سوشل میڈیا پر ایکٹو ہو اور اپنے حق کی آواز بنے۔




Literacy Teachers Punjab 📢 ہماری پہچان — جھوٹی خبر نہیں، صرف سچ اور تصدیق شدہ خبر!آج 7 ستمبر ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے بعض س...
07/09/2026

Literacy Teachers Punjab

📢 ہماری پہچان — جھوٹی خبر نہیں، صرف سچ اور تصدیق شدہ خبر!

آج 7 ستمبر ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے بعض سوشل میڈیا پیجز پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ 8 ستمبر، عالمی یومِ خواندگی (Literacy Day) سے پہلے لٹریسی اساتذہ کی تنخواہیں جاری کر دی جائیں گی۔

لیکن آج حقیقت سب کے سامنے ہے۔

❌ ابھی تک کسی بھی ضلع کے لٹریسی ٹیچرز کو تنخواہ موصول نہیں ہوئی۔

ہم نے اس خبر کو بغیر تصدیق کے اپنے پیج پر شیئر نہیں کیا، کیونکہ ہمارا مقصد صرف پوسٹ کی ریچ یا لائکس حاصل کرنا نہیں بلکہ اپنے اساتذہ تک درست اور قابلِ اعتماد معلومات پہنچانا ہے۔

🔴 ہم جھوٹی تسلیاں نہیں دیتے۔
🔴 ہم افواہوں کو خبر بنا کر پیش نہیں کرتے۔
🔴 ہم صرف وہی خبر شیئر کرتے ہیں جس کی تصدیق ہو۔

کچھ پیجز نے دعویٰ کیا کہ 8 ستمبر سے پہلے تنخواہ مل جائے گی، مگر آج 7 ستمبر کو صورتحال واضح ہو چکی ہے کہ وہ دعویٰ درست ثابت نہیں ہوا۔

ہم اپنے تمام لٹریسی اساتذہ سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ تنخواہ، نوٹیفکیشن یا محکمانہ معاملات سے متعلق کسی بھی خبر کو آگے شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔

📌 ہماری پالیسی بالکل واضح ہے:

"خبر دیر سے دیں گے، مگر غلط نہیں دیں گے۔"

کیونکہ 22 ہزار لٹریسی اساتذہ کے اعتماد کے ساتھ کھیلنا ہمارے لیے قابلِ قبول نہیں۔

🤝 آپ کا اعتماد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔

سچ کی خبر — تصدیق کے بعد!
Literacy Teachers Punjab

Maryam Nawaz Sharif Rana Sikandar Hayat Literacy & Non Formal Basic Education Department, Government of Punjab  📢 پنجاب ...
05/09/2026

Maryam Nawaz Sharif
Rana Sikandar Hayat
Literacy & Non Formal Basic Education Department, Government of Punjab

📢 پنجاب میں تعلیمی اداروں کے لیے دوہرا معیار کیوں؟

پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے کے روز چھٹی ہے، لیکن افسوس کہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ڈیپارٹمنٹ کے سکولوں کے لیے ہفتہ بھی معمول کا تدریسی دن ہے۔

آخر کیوں؟
کیا لٹریسی اینڈ نان فارمل سکولوں میں پڑھنے والے بچے پنجاب کے ہی بچے نہیں؟
کیا ان سکولوں میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ پنجاب کے ہی اساتذہ نہیں؟

ایک ہی صوبہ، ایک ہی موسم، ایک ہی تعلیمی نظام اور بچوں کی تعلیم کا ایک ہی مقصد… پھر چھٹیوں اور سہولیات میں یہ فرق کیوں؟

واہ میڈم مریم نواز صاحبہ کی پالیسیاں!
واہ وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات صاحب کی پالیسیاں!

ہم کسی سے رعایت نہیں مانگتے، صرف برابری اور انصاف چاہتے ہیں۔

📌 ایک صوبہ، ایک نظام، ایک معیار!
📌 لٹریسی اساتذہ اور بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک نامنظور!




02/09/2026

Maryam Nawaz Sharif
Rana Sikandar Hayat
Literacy & Non Formal Basic Education Department, Government of Punjab
Naeem Nazar
Rabia Basri
DTE Punjab DSD

🎓 غیر رسمی تعلیم سے پی ایچ ڈی کے خواب تک: نورُالنسا کا متاثر کن سفر!

کامیابی اس بات سے متعین نہیں ہوتی کہ آپ نے کہاں سے آغاز کیا، بلکہ اس بات سے ہوتی ہے کہ آپ کتنی دور تک جانے کی ہمت رکھتے ہیں۔

ملیے نورُالنسا سے، جو گورنمنٹ NFBE سکول تھمانوالی (EMIS کوڈ: 31114816) کی قابلِ فخر سابق طالبہ ہیں۔ انہوں نے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز غیر رسمی تعلیمی ماحول سے کیا اور مستقل مزاجی، محنت اور عزم کے ساتھ ہر مشکل کا مقابلہ کیا۔ آج ان کے عزائم کی کوئی حد نہیں، اور وہ پی ایچ ڈی کرنے کی تیاری کر رہی ہیں!

یہ شاندار سنگِ میل تعلیم کی زندگی بدل دینے والی طاقت اور ان کی محنتی استاد ساجدہ پروین کی انتھک رہنمائی کا منہ بولتا ثبوت ہے،

لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب صوبے کے ہر کونے میں سیکھنے والوں کو بااختیار بنانے اور ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پُرعزم ہے۔

✨ تعلیم زندگی بدل دیتی ہے۔ سیکھتے رہیں، آگے بڑھتے رہیں!

01/09/2026

بچپن کا ایک سپنا تھا کہ کوئی ایسا ملے جس کی خاطر پوری چھوڑ دوں پھر یہ مل گیا

Address

Lahore Punjab
Parachinar

Telephone

+923029034861

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Literacy Teachers Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share