Deputy Commissioner Kurram

Call Directions Contact the organization

Deputy Commissioner Kurram District Administration Kurram

26/10/2026
ضلع کرم پاراچنار:اخباری کوریج:بشکریہ: سمیر خان
25/10/2026

ضلع کرم پاراچنار:
اخباری کوریج:
بشکریہ: سمیر خان

ضلع کرم پاراچنار:اخباری کوریج: بشکریہ: محمد خالق اورکزئی
25/10/2026

ضلع کرم پاراچنار:
اخباری کوریج:
بشکریہ: محمد خالق اورکزئی

24/10/2026

Farm Service Centre Wheat Seed Rates 2026
Certified Seed=7500 Pirsabaq 19
Basic Seed= 8000 Zarghoon 21

ضلع کرم پاراچنار:اخباری کوریج:بشکریہ: ناصر حسین بنگش اور انعام علی بنگش
24/10/2026

ضلع کرم پاراچنار:
اخباری کوریج:
بشکریہ: ناصر حسین بنگش اور انعام علی بنگش

23/10/2026

اپنی بیٹیوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

سرویکل کینسر ہماری بیٹیوں اور خواتین کے لیے خطرہ ہے، لیکن بروقت حفاظتی ٹیکہ لگوانے سے آپ اپنی بیٹیوں کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں۔
(پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد خان ،سینئر ماھر اراض کینسر ، رحمان میڈیکل انسٹیٹوٹ پشاور)

مزید معلومات کے لیے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں۔

ماں کی صحت پورے گھر کی خوشحالی سے جڑی ہوتی ہے۔اسی لیے بیٹیوں کو وقت پر سرویکل کینسر کا حفاظتی ٹیکہ لگوانا ایک دانشمندانہ...
23/10/2026

ماں کی صحت پورے گھر کی خوشحالی سے جڑی ہوتی ہے۔

اسی لیے بیٹیوں کو وقت پر سرویکل کینسر کا حفاظتی ٹیکہ لگوانا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

سرویکل کینسر سے بچاؤ کی حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں اپنی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو ٹیکہ ضرور لگوائیں۔

مزید معلومات کے لیے 1166 پر کال کریں-

22/10/2026
ضلع کرم پاراچنار:ضلع کرم میں پی سی بی PCB ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کرم 2026 کے تحت منعقدہ کرکٹ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ اس سل...
22/10/2026

ضلع کرم پاراچنار:
ضلع کرم میں پی سی بی PCB ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کرم 2026 کے تحت منعقدہ کرکٹ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ اس سلسلے میں سیمی فائنل میچ پاراچنار میں منعقد ہوا، جبکہ فائنل میچ آج سپورٹس کمپلیکس صدہ میں گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول صدہ اور کیمرج پبلک سکول صدہ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کرم فہد وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) ڈاکٹر محمد علی نے فائنل میچ میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عصمت اللہ شینواری، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عامر شہزاد خٹک، قبائلی عمائدین اور شائقینِ کرکٹ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
ایک سنسنی خیز اور شاندار مقابلے کے بعد گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول صدہ کی ٹیم نے کیمرج پبلک سکول صدہ کو 35 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) ڈاکٹر محمد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہیں، لہٰذا کھلاڑیوں کو ناکامی کی صورت میں حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے بلکہ محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان باصلاحیت کھلاڑیوں کو مستقبل میں مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ صوبائی سطح پر ضلع کرم کی نمائندگی کر سکیں۔
انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بھی درخواست کی کہ ضلع کرم کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ضلع کرم، پاراچنار:ڈپٹی کمشنر کرم فہد وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) ڈاکٹر محمد علی نے شہید ندیم ہائر سیکنڈ...
22/10/2026

ضلع کرم، پاراچنار:
ڈپٹی کمشنر کرم فہد وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) ڈاکٹر محمد علی نے شہید ندیم ہائر سیکنڈری سکول شلوزان میں منعقدہ انٹر ہائی سکول ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم خالد عمران، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رضیہ بی بی، مختلف سکولوں کے پرنسپلز، اساتذہ، طلباء اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ٹورنامنٹ کے پہلے روز والی بال کا میچ کھیلا گیا، جبکہ اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر چار مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد علی نے ٹاس کے ذریعے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا طلباء کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہیں، اس لیے کھلاڑیوں کو کھیل کے جذبے، نظم و ضبط اور باہمی احترام کو مقدم رکھنا چاہیے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹورنامنٹ کے تمام مقابلے پُرامن اور خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوں گے۔
انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دیں اور تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے محنت اور لگن سے کام لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کے انعقاد سے طلباء میں صحت مند مقابلے کا رجحان فروغ پاتا ہے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع میسر آتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں اس نوعیت کے کھیلوں کے مقابلوں کو ڈویژنل سطح پر منعقد کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

Address

DC Compound
Parachinar
26300

Telephone

+923071112124

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Kurram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Kurram:

Shortcuts

Share