07/10/2026
ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر جناب ذوہیب حیات صاحب کی زیرِ صدارت سروائیکل کینسر سے بچاؤ اور آگاہی سے متعلق ضلعی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO)، ای پی آئی (EPI) کوآرڈینیٹر اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ تدابیر، ویکسینیشن مہم، عوامی آگاہی اور دیگر حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذوہیب حیات صاحب نے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ مؤثر اقدامات اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے اس حفاظتی پروگرام کو کامیاب بنایا جائے تاکہ عام عوام تک اس موذی مرض سے بچاؤ کی ضروری آگاہی اور سہولیات کی فراہمی یقینی ہو سکے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Hazara
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP