Khyber Wildlife Division

Khyber Wildlife Division

Share

This is an official page of DFO Wildlife Khyber. Kindly follow this for updates, information and day to day activities in Khyber Wildlife Division.

24/03/2026

The Wildlife Department, Government of Khyber Pakhtunkhwa, invites Request for Proposals (RFPs) from reputed consultancy firms for conducting feasibility study of the project "Feasibility study for exploring wildlife conservation potential in district Khyber". The procurement shall be carried out on the basis of Quality and Cost Based Selection (QCBS) method, under Single Stage - Two Envelopes procedure through the E-Pak Acquisition and Disposal System (EPADS) ofthe Khyber Pakhtunkhwa.
For further details and queries, please contact office of Divisional Forest Officer Khyber wildlife Division
Contact 091-3051581



22/03/2026

احساس شجر کاری مہم

عید اور یومِ پاکستان ایک ساتھ — خیبر پختونخوا میں ریکارڈ شجر کاری کا اہتمام

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر یومِ پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر صوبے میں ایک ہی دن میں دس لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر

عوام بھی اپنے حصے کا پودا ضرور لگائیں، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ

تصاویر یا ویڈیو
https://ehsaaseshajar.kp.gov.pk/ لنک پر شئیر کریں

سر سبز خیبر پختونخوا اور مضبوط پاکستان کے عزم کے ساتھ یہ مہم شروع کررہے ہیں، چیف سیکرٹری

جنگ و دہشت گردی کے ماحول میں بھی صوبہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے احساس شجرکاری کے ذریعے مثبت ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا

اس مہم کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھائیں گے، شہاب علی شاہ

تمام متعلقہ ادارے 14 اگست کوبھی 14 لاکھ پودے لگانے کے ہدف کے لیے پوری منصوبہ بندی اور بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کوشاں رہیں، چیف سیکرٹری، خیبر پختونخوا

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا وژن صوبے کے جنگلاتی رقبے میں نمایاں اور پائیدار اضافہ کرنا ہے, سیکرٹری محکمہ جنگلات

صوبے کے تمام اضلاع کو سرکاری نرسریوں سے پودوں کی ترسیل مکمل ہو چکی ہیں، لطیف الرحمان ترجمان محکمہ جنگلات

شجر کاری مہم کے انتظامات مکمل،صبح 9 بجے باضابطہ آغاز، آخری پودا لگانے تک شجر کاری مہم جاری رہے گی، ترجمان

ریکارڈ شجر کاری مہم کی نگرانی کے لیے خصوصی سافٹ ویئر اور مرکزی کنٹرول سینٹر قائم، ترجمان محکمہ جنگلات

شجر کاری کے تمام مراحل موبائل تصاویر اور لائیو ویڈیو کے ذریعے مرکزی کنٹرول روم کے ڈیش بورڈ پر مانیٹر ہوں گے، ترجمان

تمام سرکاری ادارے، تعلیمی ادارے، کمیونٹیز، سول سوسائٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شجر کاری مہم میں شریک ہوں گے، ترجمان محکمہ جنگلات

۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ جنگلات، حکومت خیبرپختونخوا

21/03/2026

خیبر پختونخوا وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ
خیبر وائلڈ لائف ڈویژن

کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک!

یہ پرمسرت موقع ہم سب کے لیے خوشیوں، محبتوں اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کی عبادات قبول فرمائے اور آپ کی زندگی کو امن، خوشحالی اور کامیابیوں سے بھر دے۔ آمین۔

🌿 آئیے اس عید پر عہد کریں کہ ہم اپنی قیمتی جنگلی حیات اور قدرتی وسائل کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

قدرت سے محبت کریں — جنگلی حیات کا تحفظ کریں 🦌

Photos from Khyber Wildlife Division's post 03/03/2026

🌿 عالمی یومِ _جنگلی_حیات – 3 مارچ 2026 🌿
عالمی یومِ _جنگلی_حیات کے موقع پر قُرطبہ پبلک ہائی اسکول، باڑہ (Qurtaba Public High School) میں خیبر وائلڈلائف ڈویژن کی جانب سے وائلڈ لائف سب ڈویژن باڑہ کے زیرِ اہتمام ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ میں _جنگلی_حیات اور پودوں کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔
اس سال کا موضوع "دواؤں اور خوشبودار پودے: صحت، ورثہ اور روزگار کا تحفظ" تھا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جنگلی پودے انسانی صحت، ثقافتی روایات اور پائیدار روزگار میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اسی طرح _جنگلی_حیات کا تحفظ ماحولیاتی توازن کے لیے ناگزیر ہے۔
تقریب میں مسٹر فرحان حیات، SDWO باڑہ، محمد رفیق، سوشل آرگنائزر خیبر وائلڈلائف ڈویژن، وائلڈلائف واچرز، اسکول کے پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ سیشن کی ابتدا تلاوتِ قرآن مجید سے ہوئی اور طلبہ کو حیاتیاتی تنوع، ماحولیاتی چیلنجز اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے عملی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ طلبہ نے سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی دکھائی۔
اسکول انتظامیہ نے وائلڈلائف ڈویژن کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آئیں ہم سب مل کر اپنی _جنگلی_حیات اور قدرتی وسائل کے تحفظ کا عہد کریں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور سرسبز مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔ 🌱🐾

Photos from Khyber Wildlife Division's post 28/02/2026

خیبر وائلڈ لائف ڈویژن کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر Fayaz Ali Khan کی جانب سے فیلڈ اسٹاف میں بائیکیں تقسیم کی گئیں۔ یہ بائیکس MAIP Project کی طرف سے فراہم کی گئی ہیں، جن کا مقصد فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور جنگلی حیات کے تحفظ کے عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

دور دراز علاقوں میں فرائض کی انجام دہی کے لیے یہ سہولت یقیناً ایک مثبت اور عملی قدم ہے، جس سے نگرانی، ریسکیو اور تحفظ کے اقدامات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ہم پراجیکٹ ڈائریکٹر صاحب اور ڈی ایف او صاحب کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے فیلڈ اسٹاف کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ اہم اقدام اٹھایا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں جنگلی حیات کے تحفظ کی اس امانت کو مزید ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ نبھانے کی توفیق عطا فرمائے

09/02/2026

تمام شکاری حضرات کے لیے اطلاع
تمام شکاری حضرات کو بذریعۂ یہ اطلاع عام مطلع کیا جاتا ہے کہ
چیف کنزرویٹر، وائلڈ لائف، خیبر پختونخوا کے آفس آرڈر نمبر 166 مورخہ 04۔02۔2026 کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں شکار سیزن 2025-26 کا آغاز 15 فروری 2026ء سے ہوگا اور یہ 15 مارچ 2026ء کو اختتام پذیر ہوگا۔

مذکورہ آفس آرڈر کی روشنی میں تمام شکاری حضرات پر درج ذیل ہدایات لازم الاجراء ہوں گی:

1. شکار صرف ہفتے میں دو دن یعنی ہفتہ اور اتوار کو اجازت شدہ ہوگا۔

2. شکار کے لیے باقاعدہ شوٹنگ لائسنس کا حامل ہونا ضروری ہے، جس کی مقررہ فیس پانچ ہزار (5,000) روپے ہے۔

3. ایک دن میں زیادہ سے زیادہ بیگ لمٹ پانچ (05) پرندے ہوگی۔ مقررہ حد سے تجاوز کی صورت میں آفس آرڈر کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

4. الیکٹرانک آلات کے ذریعے شکار کرنا مکمل طور پر ممنوع ہے۔

5. مقررہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تمام معزز شکاری حضرات سے پُرزور گزارش ہے کہ وہ حکومتی احکامات اور وائلڈ لائف قوانین کی سختی سے پابندی کریں اور محفوظ و پائیدار شکار کے فروغ کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

16/01/2026

📢 عوامی آگاہی پیغام | تحفظِ جنگلی حیات

صوبہ خیبر پختونخوا میں شکار / شوٹنگ کا سیزن(تیتر کا شکار) باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو چکا ہے۔

تمام متعلقہ افراد سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ پورے صوبے میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی (تیتر کا شکار) شکار یا فائرنگ کی سرگرمیوں سے مکمل اجتناب کریں۔ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے فیلڈ اسٹاف کو مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا ہے، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آئیے مل کر جنگلی حیات کے تحفظ، حیاتیاتی تنوع کے فروغ اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ ہماری قدرتی وراثت کو محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

📞 کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع قریبی وائلڈ لائف دفتر کو دیں۔

جنگلی حیات کا تحفظ کریں — قانون کی پاسداری کریں 🦌🌿

13/11/2025

محکمۂ وائلڈ لائف لنڈی کوتل سب ڈویژن کی جانب سے اہم اجلاس

لنڈی کوتل سب ڈویژن میں شوٹنگ سیزن 2025-26 کے حوالے سے فیلڈ اسٹاف کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں شوٹنگ سیزن کے قواعد و ضوابط، نگرانی کے اقدامات، اور غیر قانونی شکار کی روک تھام سے متعلق تفصیلی ہدایات دی گئیں۔

سب ڈویژنل آفیسر وائلڈ لائف لنڈی کوتل نے فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ عوامی آگاہی مہم کو فروغ دیں اور وائلڈ لائف کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

تمام فیلڈ اسٹاف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شوٹنگ سیزن کے دوران اپنے فرائض دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں گے۔

27/10/2025

اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر
خیبر وائلڈ لائف ڈویژن اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
آج کے دن ہم بھارتی قبضے کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنی اخلاقی، سیاسی اور انسانی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

کشمیر بنے گا پاکستان 🇵🇰


27/10/2025

محکمۂ جنگلی حیات خیبر پختونخوا کی جانب سے اہم اطل🌿
اب جنگلی حیات سے متعلق شوٹنگ لائسنس یا پوسیشن لائسنس کے لیے لمبی قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں!
محکمۂ جنگلی حیات نے آپ کی سہولت کے لیے آن لائن نظام متعارف کروا دیا ہے۔

📱 صرف "دستک ایپ (Dastak App)" کے ذریعے گھر بیٹھے درخواست دیں اور
ہماری خدمات حاصل کریں آپ کے وقت اور سہولت کے مطابق۔

💻 اب سب کچھ صرف ایک کلک پر —
وقت کی بچت، آسان رسائی، شفاف نظام!

محکمۂ جنگلی حیات
حفاظتِ قدرتی وسائل ہمارا مشن 🌳🦌

#خیبرپختونخوا

18/10/2025

Point of thinking

13/10/2025

Today, we celebrate the incredible journey of millions of migratory birds that travel thousands of kilometers each year, crossing mountains, oceans, and borders. These birds remind us that nature knows no boundaries — and protecting them means protecting the planet we share.

Let’s work together to conserve their habitats, combat climate change, and prevent illegal hunting and trapping. Every small action counts toward ensuring that these magnificent travelers continue to soar freely across our skies.

✨ “Protect birds, protect nature, protect our future.”

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Peshawar

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00