ژوند ویلفئیر فاؤنڈیشن

ژوند ویلفئیر فاؤنڈیشن

Share

Jwand welfare foundation is a charity organization. Our aims to facilitate orphan in the form of disb

18/05/2026

𝐙𝐚𝐛𝐢𝐡 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 from Peshawar is a Social Activist and currently serving as the CEO of Jwand Welfare Foundation. With 10 years of experience in social work, he has remained actively involved in community support and welfare initiatives focused on helping deserving individuals and creating positive social impact.

𝐂𝐨𝐫𝐞 𝐂𝐨𝐧𝐭𝐫𝐢𝐛𝐮𝐭𝐢𝐨𝐧:
The impact he is creating through welfare and community service reflects genuine care for people in need. Through continuous social efforts and leadership, he has helped support many individuals and families, making his contribution valuable for building hope, unity, and positive change within society.

𝐇𝐞 𝐛𝐞𝐥𝐢𝐞𝐯𝐞𝐬;
“Insaniyat ki khidmat hi sab se bari zimmedari aur asal kamyabi hai.”

𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰 & 𝐌𝐞𝐬𝐬𝐚𝐠𝐞 to Get Featured on Pakistan's top Professional platform "Pakistan K Sitare"
𝐖𝐡𝐚𝐭𝐬𝐀𝐩𝐩: [https://wa.me/923307262033]

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Youth Assembly's post 18/05/2026
Photos from ‎ژوند ویلفئیر فاؤنڈیشن‎'s post 15/05/2026

#بازار #زخہ خیل
#ریزلٹ #یوتھ ٹیلنٹ ٹیسٹ

ژوند ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام یوتھ ٹیلنٹ ٹیسٹ رزلٹ پروگرام کامیابی سے منعقد کیا گیا
ژوند ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ یوتھ ٹیلنٹ ٹیسٹ کے رزلٹ پروگرام کا انعقاد آج 15 مئی بروز جمعہ اکسفورڈ سکول بازار زخہ خیل پاستکئی میں نہایت کامیابی اور شاندار انداز میں کیا گیا۔
پروگرام میں کلاس 5th اور 6th کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو لیپ ٹاپ جبکہ ٹاپ 10 طلباء میں سکول بیگز، اسٹیشنری، کیپ، شارٹس اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح کلاس 7th اور 8th کے پہلی پوزیشن ہولڈرز کو بھی لیپ ٹاپ دیے گئے جبکہ ٹاپ 10 طلباء کو مختلف قیمتی انعامات سے نوازا گیا۔
اس پروقار تقریب میں قومی مشر حاجی نصیر احمد، پرنسپل صاحبان، اساتذہ کرام، طلباء اور علاقائی مشران نے بھرپور شرکت کی۔ قومی مشر حاجی نصیر احمد اور سی۔ای۔او ژوند ویلفئیر فاؤنڈیشن زبیح اللہ نے پوزیشن ہولڈر طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد رقم بھی انعام کے طور پر پیش کی۔
یوتھ ٹیلنٹ ٹیسٹ کا مقصد نوجوان طلباء کی حوصلہ افزائی، تعلیم کے فروغ اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے تاکہ ہمارے بچے مستقبل میں اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔
تقریب کے اختتام پر اساتذہ کرام اور طلباء میں اپریسی ایشن سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
آئیں اپنے بچوں کی کامیابیوں کو سراہیں اور ان کی حوصلہ افزائی میں اپنا کردار ادا کریں۔
منجانب: ژوند ویلفیئر فاؤنڈیشن

14/05/2026

ژوند ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ یوتھ ٹیلنٹ ٹیسٹ کے رزلٹ پروگرام کا انعقاد کل 15 مئی بروز جمعہ کو اکسفورڈ سکول بازار زخہ خیل پاستکئی میں ہوگا۔
اس پروقار تقریب میں:
🏆 کلاس 5th اور 6th کے ٹاپ 10 طلباء
🏆 کلاس 7th اور 8th کے ٹاپ 10 طلباء
کو لیپ ٹاپس اور دیگر قیمتی انعامات دیے جائیں گے
یہ پروگرام نوجوان طلباء کی حوصلہ افزائی، تعلیم کے فروغ اور ٹیلنٹ کو آگے لانے کی ایک خوبصورت کاوش ہے۔
آئیں اپنے بچوں کی کامیابیوں کو سراہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کا حصہ بنیں۔
مقام: اکسفورڈ سکول بازار زخہ خیل پاستکئی
تاریخ: 15 مئی 2026
دن جمعہ ٹائم 9 بجے
منجانب: ژوند ویلفئیر فاؤنڈیشن



#بازار


UNICEF Pakistan
United Nations
UNDP Pakistan

Photos from ‎ژوند ویلفئیر فاؤنڈیشن‎'s post 10/05/2026

#بازار ذخہ خیل
ژوند ویلفیئر فاؤنڈیشن نے تعلیمی میدان میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے آج 10 مئی بروز اتوار اکسفورڈ سکول بازار زخہ خیل پاستکی میں “یوتھ ٹیلنٹ ٹیسٹ” کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس ٹیسٹ میں کلاس 5th سے کلاس 8th تک سینکڑوں طلباء نے بھرپور شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر علاقائی مشران، امن تنظیم کے نمائندگان، سکولوں کے پرنسپلز، اساتذہ کرام اور طلباء بھی موجود تھے، جبکہ 10 مختلف سکولوں کے طلباء نے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ شرکاء نے اس تعلیمی سرگرمی کو نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا اقدام قرار دیا۔
ٹیسٹ کی چیکنگ اور رزلٹ کی تیاری مکمل ہونے کے بعد اگلے ہفتے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ایک خصوصی ایوارڈ پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس میں کلاس 5th اور 6th کے ٹاپ 10 جبکہ کلاس 7th اور 8th کے ٹاپ 10 طلباء کو سکول بیگز، سٹیشنری، اپریسی ایشن سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دیے جائیں گے۔
تعلیمی ماحول اور بہترین انتظامات پر علاقائی مشران، امن تنظیم کے نمائندگان، سکولوں کے پرنسپلز، اساتذہ اور طلباء نے ژوند ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔



08/05/2026

تھیلیسیمیا کا عالمی دن
آج کے دن ہم اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ تھیلیسیمیا کے خلاف آگاہی، احتیاط اور تعاون کے ذریعے ایک محفوظ معاشرہ تشکیل دیں گے۔
تھیلیسیمیا کے مریض ہماری ہمدردی نہیں بلکہ ہماری عملی حمایت کے مستحق ہیں۔
💡 بروقت ٹیسٹ کروائیں
❤️ خون کا عطیہ دیں
📢 آگاہی کا پیغام آگے بڑھائیں
آئیں مل کر امید، زندگی اور صحت مند مستقبل کی بنیاد رکھیں۔

05/05/2026

*یوتھ ٹیلنٹ ٹیسٹ 2026*
ژوند ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے یوتھ ٹیلنٹ ٹیسٹ 2026 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اب بھی وقت ہے اپنی صلاحیتوں کو آزمائے
ٹیسٹ فارم اکسفورڈ ہائی سکول، پاستکئی بازار زخہ خیل میں پرنسپل صدیق صاحب کے پاس موجود ہے
رابطہ نمبر: 03313189897
ابھی فارم پُر کریں اور اپنی محنت، قابلیت اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا بہترین موقع حاصل کریں۔
فوراً رزلٹ آؤٹ ہوگا اور پوزیشن ہولڈرز کو انعامات بھی دیئے جائیں گے
فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ: 8 مئی
ٹیسٹ کی تاریخ: 10 مئی (بروز اتوار)
وقت: صبح 8 بجے
مقام اکسفورڈ ہائی سکول پاستوکئی بازار زخہ خیل
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
03124214085
03339193720
03060158813
03347115505
یا " ژوند ویلفیئر فاؤنڈیشن "کے فیس بک پیج پر وزٹ کریں۔
آج ہی فارم جمع کریں اور اپنے روشن مستقبل کی طرف پہلا قدم بڑھائیں!
Musawir Afridi Zkk
Jebran Shinwari
Waheed Shinwari
Wali Khan Shinwari
Rahat Shinwari
Mpa Baserat Khan Shinwari
Aqib Shinwari
Nihar Ali Shinwari Shinwari Shahid
Farhad Opridai
ژوند ویلفئیر فاؤنڈیشن
Landikotal,Khyber Agency
Landikotal Press Club

01/05/2026

ایکٹیویٹی رپورٹ نمبر 6: سماجی خدمات

محمد اکبر ایک متحرک اور باصلاحیت سماجی کارکن ہیں اور سوسائٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی ہیں۔ انہوں نے معاشرے کی فلاح و بہبود اور انسانی خدمت کے جذبے کے تحت اس تنظیم کی بنیاد رکھی تاکہ ضرورت مند افراد، یتیم بچوں، بیواؤں اور مستحق خاندانوں کی مؤثر انداز میں مدد کی جا سکے۔ ان کی قیادت میں تنظیم مختلف سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے۔
سوسائٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے محمد اکبر نے صفائی و آگاہی مہمات، تعلیمی معاونت، رضاکارانہ خدمات، امدادی سرگرمیوں اور کمیونٹی ویلفیئر پروگرامز میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ نوجوانوں کو سماجی خدمت، مثبت سوچ اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کی طرف راغب کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔
محمد اکبر کی سماجی خدمات معاشرے میں مثبت تبدیلی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دے رہی ہیں۔ ان کی محنت، خلوص اور قیادت نوجوان نسل کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے، اور وہ مستقبل میں بھی سوسائٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ذریعے انسانی خدمت اور کمیونٹی ترقی کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

01/05/2026

ایکٹیویٹی رپورٹ نمبر (5) سماجی خدمات
حامد خان چیئرمین سہارا فاؤنڈیشن ایک ایسا ادارہ ہے جہاں ضرورت مندوں کی مدد کی جاتی ہے۔ سہارا فاؤنڈیشن کا مقصد صرف ایک ہے کہ جہاں بھی کوئی مشکل میں ہو اس تک پہنچ کر اس کا سہارا بنا جائے۔

میں نے خود دیکھا ہے کہ یہ لوگ بغیر کسی لالچ کے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں اور حقیقی ضرورت مندوں تک مدد پہنچاتے ہیں۔تیراہ کے متاثرین کے لئے دن رات ایک کر کے سہارا فاونڈیش نے جس طرح کے خدمات کی ہیں سنہری الفاظ میں لکھنے کے قابل ہیں۔ رمضان مے بابرکت مہینے میں ہر یتیم اور بے سہاروں کے گھروں کے دروازوں تک راشن پہنچایا گیا ہیں۔ سہارا فاونڈیشن نے لوگوں کو ایسے روزگار دئیے ہیں جس کے باعث وہی غریب لوگ ابھی اپنے ساتھ کئی خاندان کو پالتے ہیں۔ اگر آپ بھی کسی کی زندگی میں آسانی لانا چاہتے ہیں تو اس کارِ خیر میں ان کا ساتھ دیں۔

01/05/2026

یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن
جس کے نام پہ چھٹی ہو گی، وہ خود کام پہ جائے گا
آج میرے وطن میں مزدور کا دن منایا جائے گا۔





28/04/2026

*یوتھ ٹیلنٹ ٹیسٹ*
ژوند ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے بازار زخہ خیل کے ہونہار طلباء کے لئے یوتھ ٹیلنٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے
اج 28 اپریل سے 8 مئی تک فارم حاصل اور جمع کرسکتے ہیںان
یوتھ ٹیلنٹ ٹیسٹ میں کلاس 5th سے کلاس 8th تک طلباء اپلائی کر سکتے ہیں
ٹیسٹ 100 msqs اور 6 مضامین اُردو انگلش اسلامیات متھس معاشرتی علوم اور سائنس پر مشتمل ہونگے
ان شاءاللہ ٹیسٹ 10 مئی بروز اتوار کو بریلینٹ پبلک ھائی سکول مین تابی مارکیٹ بازار زخہ خیل میں منعقد کیا جائے گا
فوراً رزلٹ آؤٹ ہوگا اور پروگرام میں نقد انعامات دیے جائینگے
آئیں فارم فل کریں اور اپنی ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کو سامنے لائیں
رابطہ نمبر:
03347115505 + 03339193720
03124214085 + 03060158813

ژوند ویلفئیر فاؤنڈیشن

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Peshawar
Peshawar
25000