KP corner

KP corner

Share

⚡ Uncovering the realities of war, counter-terrorism, and military developments in Khyber Pakhtunkhwa

29/05/2026

پاکستان آرمی کے صفِ اول کے پروفیشنل اور آپریشنل کمانڈرز میں شمار ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اس وقت پشاور میں پاکستان آرمی کے اہم ترین فارمیشنز میں سے ایک 11 کور XI Corps کے کور کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے 17 مئی 2024 کو اس اہم ذمہ داری کا چارج سنبھالا۔ 11 کور کا دائرۂ کار خیبرپختونخوا، قبائلی اضلاع، وزیرستان اور افغانستان سے ملحق سرحدی علاقوں تک پھیلا ہوا ہے، جہاں دہشت گردی کے خلاف مسلسل آپریشنز جاری رہتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کا تعلق ایک معزز فوجی گھرانے سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ملٹری کالج جہلم سے حاصل کی، جبکہ بعد ازاں پاکستان ملٹری اکیڈمی PMA کاکول سے گریجویشن مکمل کی۔
1991 میں انہوں نے 22 بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں کے باعث 84ویں PMA لانگ کورس میں Sword of Honour حاصل کیا، جو پاکستان ملٹری اکیڈمی کا سب سے بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے اور بہترین کیڈٹ کو دیا جاتا ہے۔

اپنے طویل فوجی کیریئر کے دوران انہوں نے متعدد اہم کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں پر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے 333 انفنٹری بریگیڈ کی کمان لائن آف کنٹرول پر کی، جہاں بھارتی افواج کے مقابل محاذی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ بعد ازاں جی ایچ کیو میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (DGMO) کے طور پر ملک بھر میں فوجی آپریشنز کی پلاننگ اور کوآرڈینیشن کے فرائض انجام دیے۔

لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے ڈی جی سندھ رینجرز کی حیثیت سے کراچی اور سندھ میں امن و امان کی بحالی، انسدادِ دہشت گردی اور رینجرز آپریشنز کی قیادت بھی کی۔ اس کے علاوہ وہ کمانڈنٹ PMA کاکول بھی رہے، جہاں انہوں نے پاکستان آرمی کے مستقبل کے افسران کی تربیت اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کیا۔

مئی 2024 سے بطور کور کمانڈر 11 کور، انہوں نے خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز کی نگرانی کی۔ ان کی قیادت میں شمالی وزیرستان، خیبر اور سرحدی علاقوں میں دہشت گرد عناصر اور فتنہ خوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رہیں، جن میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کو پاکستان آرمی میں ایک نہایت پروفیشنل، دلیر اور تجربہ کار انفنٹری افسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ان کا زیادہ تر کیریئر فیلڈ کمانڈ، آپریشنل ذمہ داریوں اور قومی سلامتی سے متعلق حساس تعیناتیوں پر مشتمل رہا ہے، جس نے انہیں پاکستان آرمی کے ممتاز ترین کمانڈرز میں شامل کر دیا ہے۔

29/05/2026

شلوبر، باڑہ میں شلوبر سپر لیگ 2026 کا شاندار اختتام ہوا جہاں فائنل میچ شلوبر 11 اور خیبر لائن کے درمیان کھیلا گیا۔ شلوبر 11 نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کے دوران شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود رہی اور دونوں ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کیا۔ مقامی افراد کے مطابق علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ امن، بھائی چارے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی ایک خوش آئند علامت ہے۔

29/05/2026

شمالی وزیرستان میں کالعدم گروپس کے درمیان جھڑپیں، ویڈیو منظر عام پر آ گئی
شمالی وزیرستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، کالعدم تنظیم گل بہادر گروپ اور کالعدم تنظیم (ٹی ٹی پی) کے درمیان علاقائی کنٹرول اور بھتہ خوری کے تنازع پر جھڑپیں ہوئی ہیں۔ یہ جھڑپیں شدت اختیار کر گئی اور ان کا ایک ویڈیو کلپ بھی منظر عام پر آ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، دونوں گروپس اپنی دہشت گرد سرگرمیوں اور علاقے پر حکمرانی کے لیے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، جس میں ہتھیاروں کا استعمال بھی شامل ہے۔ ویڈیو میں دونوں جانب سے عسکری کارروائی کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

Photos from KP corner's post 28/05/2026

لکی مروت کے علاقے کرم پار میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس ایچ او اور امن کمیٹی کے رکن انسپکٹر عبدالصبور کے بھتیجے کو گرفتار کر کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے حوالے کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا ایک مطلوب شخص علاقے میں موجود ہے، جس پر فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر عبدالصبور کے گھر کا گھیراؤ کیا۔
اطلاعات کے مطابق اہلکاروں کے پہنچنے پر گھر کے اندر سے شدید فائرنگ کی گئی، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حالات پر قابو پایا اور فائرنگ میں ملوث 7 افراد کو اسلحے سمیت حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد ازاں مقامی عمائدین اور پولیس امن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں زیرِ حراست چھ افراد کو رہا کر دیا گیا، جبکہ ایڈشنل ایس ایچ او عبدالصبور کے دہشت گرد بھتیجے کو مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تاہم اس واقعے کے بعد شرپسند عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کی گئی، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ عوام اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر کھڑے ہیں اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیوں میں فورسز کا مورال بلند ہے۔

28/05/2026

جنوبی وزیرستان:رزمک میں ایف سی خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے مقامی ونگ کمانڈر کی زیر صدارت عید الاضحیٰ کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات کے حوالے سے کوآرڈینیشن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سول انتظامیہ اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیسٹیول کے پرامن انعقاد کے لیے فول پروف سیکیورٹی، مؤثر ٹریفک مینجمنٹ اور سیاحتی سہولیات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر 24 گھنٹے طبی سہولیات، ریسکیو 1122 کی تیاری، پارکنگ و ٹریفک کنٹرول، صاف پانی اور صفائی کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
سیکیورٹی پلان کے تحت مشترکہ کنٹرول روم کے قیام، داخلی راستوں پر سخت چیکنگ، متعدد مقامات پر پولیس اسنیپ چیک پوسٹس اور سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ یونٹس بھی تعینات رہیں گے۔

اجلاس میں مقامی ذرائع کو فعال کر کے انٹیلی جنس معلومات کے مؤثر تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Photos from KP corner's post 28/05/2026

جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں ایف سی (ساؤتھ) کے مقامی بریگیڈ کمانڈر نے قبائلی عمائدین کے ساتھ ایک اہم جرگہ منعقد کیا جس میں علاقے کی سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
جرگے کے دوران بریگیڈ کمانڈر نے اس بات پر زور دیا کہ سنگا کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مقامی افراد اور سیکیورٹی فورسز کے باہمی تعاون اور مسلسل چوکسی کے باعث مستحکم ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مزید الرٹ رہنے کی ضرورت برقرار ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مشکوک نقل و حرکت یا کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی فوری اطلاع سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی جائے۔
قبائلی عمائدین نے علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کسی بھی ایسے عناصر کو علاقے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
جرگے کے دوران عمائدین نے نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سنگا میں کرکٹ پچ کی تعمیر کی درخواست بھی کی۔ اس پر سیکیورٹی حکام کی جانب سے مالی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

Photos from KP corner's post 28/05/2026

جنوبی وزیرستان کے علاقے کڑمہ میں ایف سی (ساؤتھ) کے مقامی ونگ کمانڈر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کا اہتمام عید کی مبارکباد کے تبادلے اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا۔ اس دوران علاقائی روایات، ثقافتی اقدار اور عید الاضحیٰ کی تقریبات کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

تقریب کے دوران بچوں میں عیدی تقسیم کی گئی تاکہ عید کی خوشیوں کو اجتماعی سطح پر بانٹا جا سکے۔

ملاقات کے اختتام پر باہمی اعتماد اور تعاون کے جذبے کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کمیونٹی روابط کو آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

Photos from KP corner's post 28/05/2026

جنوبی وزیرستان کے علاقے خانکوٹ میں کمانڈنگ آفیسر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مقامی افراد اور عمائدینِ علاقہ سے ملاقات کی۔
ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں باہمی اعتماد اور تعاون کے جذبے کی عکاسی کی گئی۔ اس موقع پر علاقائی صورتحال اور کمیونٹی سطح پر ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے علاقے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی باہمی تعاون کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Photos from KP corner's post 28/05/2026

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں پاک فوج کے مقامی برگیڈ کمانڈر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد جوانوں کے لیے بڑے کھانے (بارا کھانے) کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اس موقع پر برگیڈ کمانڈر نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے اور ان کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو سراہا۔

بعد ازاں انہوں نے سراروغہ چیک پوسٹ کا دورہ کیا جہاں تعینات اہلکاروں سے ملاقات کے دوران ان کے عزم، فرض شناسی اور علاقے میں امن کے قیام کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریبات کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ علاقے میں امن و استحکام کے قیام، عوامی خدمت اور باہمی تعاون کے تسلسل کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

Photos from KP corner's post 28/05/2026

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں پاک فوج کے مقامی بریگیڈ کمانڈر نے سراروغہ بازار کا دورہ کیا اور عید کے موقع پر مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔
دورے کے دوران بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کیے گئے، جس سے عید کی خوشیوں میں اضافہ ہوا۔ اس موقع پر مقامی افراد نے علاقے میں امن و امان کے قیام اور سول و عسکری تعاون کے فروغ میں سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا۔
ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ علاقے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے سلسلے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ترقیاتی سرگرمیوں اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ مل سکے۔

Photos from KP corner's post 28/05/2026

جنوبی وزیرستان کے علاقے تنائی میں کمانڈنٹ گومل سکاؤٹس نے زلی خیل قبیلے کے ملک و مشران کے ساتھ ایک جرگہ منعقد کیا جس میں علاقے کی سیکیورٹی صورتحال، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جرگے کے دوران شرکاء نے علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا اور مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کمانڈنٹ نے اس موقع پر تعلیم کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور ان افراد کے لیے سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جرگے میں یہ بھی اتفاق کیا گیا کہ قبائلی عمائدین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایسے جرگے آئندہ بھی باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے تاکہ علاقے میں دیرپا امن اور اعتماد کی فضا برقرار رہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Peshawar