Wasii Writes

Wasii Writes

Share

یہاں کسی کو کچھ بھی حسبِ آرزو نا مِلا،
کسی کو ہم نا مِلے اور ہم کو تُو نا مِلا۔۔

19/12/2024

تُو خوش ھے یہ خبر بہت ھے مرے لیے
تُو کس کے ساتھ ھے یہ مرا مسئلہ نہیں۔

04/12/2024

جس نے تنہائی کی بانہوں میں گزاری ہو حیات،
تُو اسے چھوڑ کے جانے سے ڈراتا کیا ہے!

میری جیبوں میں محبت کے ہیں سکے لیکن،
آج کے دور میں ان سکوں سے آتا کیا ہے۔

09/11/2024

کبھی جان کہتی ہو، کبھی بُھلا دیتی ہو،
کبھی دُعا دیتی ہو، کبھی سزا دیتی ہو،

کبھی پیار کرتی ہو، کبھی رُلا دیتی ہو،
مگر قسم سے جب بھی ہنس کر ملتی ہو،
میرے سارے غم بُھلا دیتی ہو۔۔۔

09/11/2024

مُنہ زبانی نا جتاتا کے محبت کیا ہے،
میں تجھے کرکے دکھاتا کے محبت کیا ہے،

کیسے سینے سے لگاؤں کے کیسی اور کے ہو،
میرے ہوتے تو بتاتا کے محبت کیا ہے۔

09/11/2024

جیتی ہوئی جنگ میں، ہارا ہوا شاہ سوار ہوں،
مسئلہ کیا سُلجھاؤ گے تم، میں آدم بیزار ہوں،

تمہیں عشق کا "ع" چھو کرگُزرا، تم گھبرا گئے،
میں تو برسوں سے اِسی عدت میں سوگوار ہوں۔

06/11/2024

ٹھکرایا ہم نے بھی ہے بُہتوں کو تیری خاطر،
تجھ سے فاصلہ شاید اُن کی بد دعاؤں کا اثر ہے۔

30/10/2024

‏خیر یت نہیں پوچھتا, مگر خبر رکھتا ہے
سنا ہے وہ شخص مجھ پر نظر رکھتا ہے۔

22/10/2024

زندگی ہاتھوں سے جارہی ہے،
شام سے پہلے رات آرہی ہے،

صاحبِ عالم کہاں رُکھے ہو،
کَلی تمہاری مُرجھا رہی ہے،

جاتے جاتے بھی گا رہی ہے،
بس عشق محبت اپنا پن۔۔۔

21/10/2024

دل کبھی صورت حالات سے باہر نہ گیا،
میں محبت میں بھی اوقات سے باہر نہ گیا،

اک تو ہے کہ جہاں بھر سے تعلق ہے تیرا،
ایک میں کہ تیری ذات سے باہر نہ گیا۔

21/10/2024

میرے محبوب یہ کرامت نہیں تو کیا ھے،
تیری گفتگو تھکاوٹ اتارتی ھے،

تو مُسکرا دے تو کئی ماتھوں پر بل پڑیں،
تیری ہنسی چہروں سے ملاوٹ اتارتی ھے۔

20/10/2024

سرِبازار ہم نے بھی تماشا کیا نہیں دیکھا،
بھرے سنسار میں ہم نے کوئی تم سا نہیں دیکھا،
نہ چھیڑو بات اُلفت کی محبت اور چاہت کی،
فریبِ حسن میں ہم نے ستم کیا کیا نہیں دیکھا۔

20/10/2024

ہمارے حصے میں آیا اِک بانٹا ہوا شخص،
اُسے ہم سا عزیز اِک اور بھی ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Peshawar