01/02/2026
استاد: ایک باوقار شخصیت یا محض نظام کا غلام؟
ہمارے سماج میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور مہارت میں اضافے کے لیے مشورے دیے جارے ہیں، جو یقیناً قابل ستائش عمل ہے ۔
لیکن کبھی کبھار ایسے مشورے بھی سامنے آتے ہیں جن کا تقاضا یہ ہوتا ہے کہ استاد لمحہ بہ لمحہ صرف کام میں مگن رہے ، اپنی ذاتی زندگی اور آرام کو پسِ پشت ڈال دے اور دن رات کسی مشین کی طرح صرف تعلیمی سرگرمیوں کا ایندھن بنا رہے ۔
لیکن
استاد پر حد سے زیادہ دباؤ ڈالنے سے آخر فائدہ کس کا ہو رہا ہے؟ کیا واقعی اس سے تعلیم کا معیار بلند ہو رہا ہے؟ کیا طالب علم کی ہمہ جہت ترقی ہو رہی ہے؟ یا پھر یہ سارا بوجھ صرف سکول انتظامیہ/مالکان کے منافع میں اضافے کے لیے ہے؟
کبھی کبھار یوں محسوس ہوتا ہے کہ "ناصحین" استاد کو ایک باوقار انسان کے بجائے ایک 'تابع فرمان مشین' سمجھنے لگے ہیں۔ وہ شاید یہ بھول جاتے ہیں کہ استاد، سکول مالک یا پرنسپل کا زرِ خرید غلام نہیں بلکہ ایک زندہ جاوید قوم کا معمار ہے۔
اصلاحات کے نام پر استاد کو جس ذہنی تناؤ اور دباؤ کا شکار کیا جا رہا ہے، وہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ حد سے زیادہ کام کا بوجھ تعلیمی معیار کو تو شاید متاثر نہ کرے، لیکن ادارے کے کاروبار کو چار چاند ضرور لگا دیتا ہے۔
استاد کو مفید مشورے ضرور دیں ، مگر اس کے وقار اور انسانی حقوق کی قیمت پر نہیں ۔ جب استاد کی اپنی عزتِ نفس محفوظ نہیں ہوگی اور وہ ذہنی طور پر مطمئن نہیں ہوگا، تو وہ نسلوں کی تربیت کا حق کیسے ادا کر سکے گا؟
وقت آگیا ہے کہ صرف 'کارکردگی' کی بات نہ کی جائے ، بلکہ اساتذہ کے حقوق اور ان کے پیشہ ورانہ وقار کے لیے بھی بھرپور آواز اٹھائی جائے ۔
آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا جدید تعلیمی ڈھانچہ استاد کی شخصیت کو نگل نہیں رہا ہے؟
۔
31/01/2026
جدید دور کی پڑھائی کا المیہ
سلائیڈز کی چمک بمقابلہ استاد کی شخصیت
میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ کمرہ جماعت کے اندر ملٹی میڈیا لیکچرز اور رنگین سلائیڈز بظاہر تو بہت "ایڈوانس" لگتے ہیں ، لیکن یہ طالب علم کے ذہن میں وہ گہرائی اور گیرائی پیدا کرنے میں ناکام رہتے ہیں جو ایک حقیقی تعلیمی عمل کا مقصد ہے ۔
اگرچہ
طلبہ امتحان کی تیاری کے لیے ان مختصر سلائیڈز کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ رٹہ لگانے میں آسان ثابت ہوتے ہیں، مگر جب بات "اصل فہم" (Conceptual Clarity) کی ہو ، تو وہ استاد کی براہِ راست تدریس ، بورڈ کا استعمال اور کمرہ جماعت میں ہونے والے زندہ مکالمے سے ہی پیدا ہوتا ہے ۔
سلائیڈز صرف معلومات (Information) فراہم کرتی ہیں۔ جبکہ
استاد کی وضاحت اس بے جان معلومات کو علم (Knowledge) میں بدل دیتی ہے ۔
اس کے بعد طلباء کی بحث اس علم کو شعور کا حصہ بنا کر ذہن میں پختہ کر دیتی ہے۔
مجھے خدشہ ہے کہ ٹیکنالوجی کے بہت زیادہ استعمال نے نوجوانوں (جنریشن زی Gen Z) کو پہلے ہی سہل پسند بنا دیا ہے ۔
اوپر سے ملٹی میڈیا لیکچرز اٹنڈ کرنے سے ان میں جستجو کا رہا سہا مادہ مکمل ختم ہونے کا خطرہ ہے ۔
میرے خیال میں اس طرز عمل سے وہ سوچ منتقل نہیں ہوپاتی جو نوجوان نسل کی رہنمائی اور تعمیر کے لئے ضروری ہے ۔
آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا ہم ٹیکنالوجی کی دھوم دھام میں معیارِ تعلیم اور ذہنی گہرائی کو پیچھے چھوڑ آئے ہیں؟
۔
27/01/2026
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
فارسی کے ممتاز استاد ، جناب سید غیور حسین صاحب اپنے ہزاروں شاگردوں کو سوگوار چھوڑ کر اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئے ۔
مرحوم فارسی ادب کے جید عالم تھے اور بالخصوص حافظِ شیرازی سے گہری عقیدت رکھتے تھے ۔
مرحوم نہ صرف علم و ادب کا سمُندر تھے بلکہ اپنی شفقت ، انسان دوستی اور شگفتہ مزاجی کے باعث ہزاروں شاگردوں اور عقیدت مندوں کے دلوں میں بستے تھے ۔ ان کی وفات سے پشاور میں فارسی ادب کا ایک درخشاں باب بند ہو گیا ہے۔
غیور صاحب کا فری لٹل فیملی لائبریری کے ساتھ نہایت قریبی اور دیرینہ تعلق تھا۔
تاریخِ وفات: 25 جنوری 2026 (بروز اتوار)
جنازہ: کوہاٹ
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔
آمین۔
۔
08/07/2024
کتب کی مفت تقسیم
چند دن پہلے قارئین کو کتب ارسال کی گئیں ہیں ، اور امید ہے کہ اب تک مل چکی ہونگیں ۔
جو قارئین مندرجہ ذیل کتب حاصل کرنا چاہتے ہیں ، وہ رابطہ کریں ۔
شکریہ ۔
۔
30/06/2024
فری لٹل فیملی لائبریری سے مندرجہ ذیل کتابیں مفت حاصل کرنے کے خواہشمند اپنا ایڈریس اور 100 روپے ڈاک خرچ بذریعہ ایزی پیسہ اس نمبر پر بھیجیں ۔
۔
Easy paisa and WhatsApp number
0319-8091014
۔
Account Title:
Abadul Rehman
۔
23/06/2024
نیچے تصاویر میں دی گئی کتابیں مفت حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر
طریقہ : لائبریری تشریف لا کر ۔
کینال ٹاون ، ناصر باغ روڈ پشاور
یا
ڈاک کے ذریعہ ۔ ڈاک خرچہ (100 روپے) بذمہ قاری ۔ پیمنٹ ایزی پیسہ
بکس روانگی 25 جولائی ۔
۔
نوٹ: ہسٹری کی کتاب کی عداد نسبتاً کم ہے ۔
۔
22/06/2024
مفت کتب - پہلے آئیے پہلے پائیے
فری لٹل فیملی لائبریری پشاور سے آپ درج ذیل انگریزی کتب بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مفت میں حاصل کرسکتے ہیں ۔
• Lord of the Flies نوبل انعام یافتہ مصنف
• The Pearl نوبل انعام یافتہ مختصر ناول
• English Grammar تین مختلف کتابیں
• Etea Past papers: for admission in Medical Colleges KP (old edition)
۔
آپ مندرجہ بالا کتب میں سے ایک یا کئی ایک کتب حاصل کرسکتے ہیں ۔ لائبریری آپ کو کتاب بغیر کسی لالچ ، فائدہ یا مفاد کے دے رہا ہے ۔ کتاب کو خود پڑھ کر آگے کسی دوسرے قاری تک پہنچائیں ۔
شکریہ ۔
۔
نوٹ: تمام کتابیں نئی حالت میں ہیں ۔ تمام کتابوں کا شمار بہترین کتابوں میں ہوتا ہے ۔ ڈاک خرچ بذمہ قاری ہوگا ۔
۔
11/05/2024
عزیز طلباء و طالبات
السلام علیکم
آج ہماری عربی کورس
"آو قرآن سیکھیں ، آسان طریقے سے"
کی پہلی کلاس ہورہی ہے ۔
آپ سے گزارش ہے کہ اس پہلی کلاس کے لئے کم از کم 15 منٹس پہلے پہنچیں ، تاکہ باقاعدہ کلاس شروع ہونے سے پہلے آپ کی رجسٹریش مکمل ہوسکے اور آپ کو کتب وغیرہ مہیا کی جاسکیں ۔
شکریہ ۔
جواد ۔ فری لٹل فیملی لائبریری ، پشاور ۔
۔
اس کورس میں شامل ہونے کا فارم پہلے کمنٹ میں ہے ۔
نوٹ: یہ کورس آن لائن نہیں ہے ۔
۔