Hidayat Shah

Hidayat Shah

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hidayat Shah, Political Party, Peshawar.

16/03/2026

عمران خان: عالمِ اسلام کی ایک مضبوط آواز۔

2019 سے2021 تک مسلسل کاوشوں سے، جس عرصہ میں انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بار بار اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائی، بالآخر 193 ممالک کے اتفاقِ رائے سے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دیا گیا۔
❤️🇵🇰

16/03/2026

چیئرمین عمران خان کے فلاحی وژن کے تحت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا تاریخی رمضان پیکج جاری ہے۔ اس پیکج کے ذریعے صوبہ بھر میں مستحقین، غریب خاندانوں، بیواؤں، یتیموں، معذور افراد، ٹرانسجینڈر کمیونٹی، مزدوروں اور بے سہارا افراد سمیت 10 لاکھ سے زائد افراد کو خصوصی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ماہِ رمضان میں انہیں حقیقی ریلیف مل سکے۔

شفاف اور جدید نظام کے تحت اب تک 7 لاکھ سے زائد مستحقین اپنی مالی معاونت وصول کر چکے ہیں، جبکہ باقی ادائیگیاں بھی تیزی سے جاری ہیں اور آئندہ چند دنوں میں مکمل کر دی جائیں گی۔

یہ اقدام صوبائی حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل حالات میں اپنے کمزور اور مستحق طبقات کا سہارا بنے اور انہیں باعزت طریقے سے سہولت فراہم کرے۔

08/03/2026

"خدمت، جو دلوں میں اتر جائے"
​آج یومِ خواتین کے اس پروقار موقع پر ہم اپنے حلقہ کی ایک ایسی خاتون کا تذکرہ کر رہے ہیں جن کی پہچان صرف ایک عہدہ نہیں، بلکہ ان کا عوامی درد اور حق کے لیے کھڑے ہونے کا جذبہ ہے۔ شاندانہ گلزار خان، آپ کا نام محض اسمبلی کی نشستوں تک محدود نہیں، بلکہ یہ ان گنت گھروں کی امیدوں کا ترجمان ہے۔
​آپ نے جس طرح مشکل حالات میں بھی عوام کی آواز بننے کا فیصلہ کیا، وہ اس بات کی گواہی ہے کہ آپ کی سیاست کا مرکز کرسیاں نہیں، بلکہ عوام کے مسائل ہیں۔ آپ کی آنکھوں میں اپنے ملک کے لیے جو تڑپ ہے اور آپ کے لہجے میں جو سچائی ہے، وہ ثابت کرتی ہے کہ عوامی خدمت کوئی نوکری نہیں، بلکہ ایک عبادت ہے۔
​ہم آپ کی اس انتھک محنت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آپ نے ثابت کیا ہے کہ ایک خاتون جب ارادہ کر لے تو وہ نہ صرف معاشرے کی اصلاح کر سکتی ہے بلکہ مایوس دلوں میں بھی امید کی کرن جگا سکتی ہے۔ آپ کی جدوجہد ہمارے لیے حوصلہ ہے، اور آپ کی کامیابی، پاکستان کی ہر اس بیٹی کی کامیابی ہے جو خود کو تنہا سمجھتی ہے۔
ہم پاکستان تحریک انصاف کی ان تمام بہادر خواتین کو بھی یاد کرتے ہیں جو اس وقت ناحق جیلوں میں قید ہیں۔ آپ کی قربانیاں اور ثابت قدمی جمہوریت اور حق کی اس جنگ میں مشعلِ راہ ہیں۔ ہم آپ کی جلد رہائی اور انصاف کے لیے دعاگو ہیں۔"
​آپ کی ہمت اور خدمت کے جذبے کو ہمارا سلام!

07/03/2026

A beautiful view of Imran khan stadium Peshawar

01/03/2026

خاندان قربان کردیا، حق پر اپنی جان بھی گنوا دی مگر ظالم کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ ایسے حسینیوں کی مثالیں سنی تھیں آج دیکھ بھی لی۔💔

01/03/2026

آیت الله سید علی خامنه شہید ہو گئے۔
ایک عہد ختم ہوا، مگر ان کا پیغام اور استقامت ہمیشہ زندہ رہے گی۔
اسلام کی سربلندی کے لیے دی گئی ان کی قربانی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرماۓ آمین۔"

21/02/2026

اللّٰہ تعالیٰ ماہِ رمضان کے بابرکت مہینے کے صدقے عمران خان صاحب کو مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے اور انہیں جلد از جلد رہائی نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

19/02/2026

پہلی سحری زمان پارک کی یادگار ویڈیو

اللہ ہمارے کپتان کو لمبی عمر دیں 🤲🏻

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Peshawar