Primary Health Care Reforms Poject Health Department-KP

Directions Website

Primary Health Care Reforms Poject Health Department-KP Revamping primary healthcare facilities in KP province including basic health units and rural health centers, an initiative by KP Govt.

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں میڈیکل ٹیکنیشنز کے لیے نوزائیدہ اور بچوں کی بیماریوں کے مربوط انتظام (IMNCI) کے موضوع پر...
11/08/2026

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں میڈیکل ٹیکنیشنز کے لیے نوزائیدہ اور بچوں کی بیماریوں کے مربوط انتظام (IMNCI) کے موضوع پر چھ روزہ تربیتی پروگرام جاری ہے۔ تربیتی پروگرام 10 سے 15 اگست 2026 تک جاری رہے گا۔
اس موقع پر ڈاکٹر اکرام اللہ خان، ڈائریکٹر پرائمری ہیلتھ کیئر پروجیکٹ خیبر پختونخوا نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کیا اور تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تربیت کا مقصد میڈیکل ٹیکنیشنز کی مہارتوں میں اضافہ اور نوزائیدہ و بچوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

https://www.facebook.com/share/p/1DiTCTMTNR/
29/07/2026

https://www.facebook.com/share/p/1DiTCTMTNR/

پرائمری ہیلتھ کیئر ریفارمز پراجیکٹ کے تحت خیبر پختونخوا میں بنیادی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تاریخی اقدامات کیے گئے ہیں۔ 250 صحت مراکز کو 24/7 بیسک ایمرجنسی آبسٹیٹرک اینڈ نیوبورن کیئر (BEmONC) مراکز میں اپ گریڈ کیا گیا، جبکہ 736 صحت مراکز کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا۔ جدید طبی آلات، ادویات، انفیکشن کنٹرول سامان، ریپڈ ڈائیگناسٹک ٹیسٹس اور خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات کی فراہمی سے ہر ماہ 2,500 سے زائد محفوظ زچگیاں انجام دی جا رہی ہیں اور ماں و بچے کی صحت کی خدمات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ حکومت خیبر پختونخوا معیاری، بروقت اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کے ساتھ ان اصلاحات کا دائرہ ضم شدہ اضلاع تک بھی توسیع دے رہی ہے۔

وزیرِ صحت خلیق الرحمان۔

پرائمری ہیلتھ کیئر ریفارمز پراجیکٹ، خیبرپختونخوا کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر بینش ملک ک...
14/07/2026

پرائمری ہیلتھ کیئر ریفارمز پراجیکٹ، خیبرپختونخوا کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر بینش ملک کی سربراہی میں 13 جولائی 2026 کو گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کے ساتھ ایک اہم پرفارمنس ریویو میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ کے دوران باہمی تعاون، جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ، کارکردگی کا تجزیہ اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عوام کو معیاری، مؤثر اور پائیدار بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

11/07/2026

خیبر پختونخوا میں عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت

پرائمری ہیلتھ کیئر پراجیکٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے کے مختلف بنیادی مراکزِ صحت (Health Centers) کو جدید ای سی جی (ECG) مشینوں سے آراستہ کیا گیا ہے، تاکہ دل کے امراض کی بروقت تشخیص اور بہتر علاج کی سہولت مقامی سطح پر ہی دستیاب ہو سکے۔

اس اقدام کے تحت: لوئر چترال کے 3 ہیلتھ سنٹرز، ہری پور کے 2 ہیلتھ سنٹرز، لوئر کوہستان، اپر کوہستان، لکی مروت، مردان، ٹانک کے مختلف ہیلتھ سنٹرز میں جدید ECG مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔

پرائمری ہیلتھ کیئر پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان جدید ECG مشینوں کی فراہمی سے دل کے مریضوں کی بروقت تشخیص ممکن ہوگی، جس سے قیمتی جانوں کو بچانے اور مریضوں کو بہتر علاج کی سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

خیبر پختونخوا میں عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفتپرائمری ہیلتھ کیئر پراجیکٹ خیبر پختونخوا کی ...
11/07/2026

خیبر پختونخوا میں عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت

پرائمری ہیلتھ کیئر پراجیکٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے کے مختلف بنیادی مراکزِ صحت (Health Centers) کو جدید ای سی جی (ECG) مشینوں سے آراستہ کیا گیا ہے، تاکہ دل کے امراض کی بروقت تشخیص اور بہتر علاج کی سہولت مقامی سطح پر ہی دستیاب ہو سکے۔

اس اقدام کے تحت: لوئر چترال کے 3 ہیلتھ سنٹرز، ہری پور کے 2 ہیلتھ سنٹرز، لوئر کوہستان، اپر کوہستان، لکی مروت، مردان، ٹانک کے مختلف ہیلتھ سنٹرز میں جدید ECG مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔

پرائمری ہیلتھ کیئر پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان جدید ECG مشینوں کی فراہمی سے دل کے مریضوں کی بروقت تشخیص ممکن ہوگی، جس سے قیمتی جانوں کو بچانے اور مریضوں کو بہتر علاج کی سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

پرائمری ہیلتھ کیئر پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ افسران ...
24/06/2026

پرائمری ہیلتھ کیئر پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ افسران مختلف اضلاع میں جاری تربیتی سیشنز کا دورہ اور معائنہ کر رہے ہیں۔
پرائمری ہیلتھ کیئر پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم ہیلتھ سنٹرز کے ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز، ہیلتھ ٹیکنیشنز اور دیگر طبی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں۔
ان تربیتی سیشنز کا مقصد صحت کے شعبے سے وابستہ عملے کو جدید طبی معلومات، مؤثر طریقۂ کار اور بہترین پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ عوام کو ان کے اپنے علاقوں میں معیاری، بروقت اور بہتر طبی سہولیات فراہم کر سکیں۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی بہتری اور طبی عملے کی استعداد کار میں اضافہ حکومتِ خیبر پختونخوا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے تربیت میں شریک عملے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی کے لیے ایسے پروگرامز کا تسلسل انتہائی اہم ہے۔

پرائمری ہیلتھ کیئر پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اور کمیٹی کے دیگر اراکی...
20/06/2026

پرائمری ہیلتھ کیئر پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے الٹراساؤنڈ مشینوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران مشینوں کے معیار، کارکردگی اور تکنیکی خصوصیات کا جائزہ لیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام مشینیں مقررہ معیار اور ضروری تقاضوں کے مطابق ہیں۔

پرائمری ہیلتھ کیئر پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے تحت مجموعی طور پر 78 جدید الٹراساؤنڈ مشینیں خریدی گئی ہیں۔ ان مشینوں کی فراہمی کا مقصد صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم بنیادی مراکزِ صحت اور دیگر سرکاری ہیلتھ سینٹرز میں تشخیصی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔ معائنے اور منظوری کے بعد یہ مشینیں مرحلہ وار متعلقہ اضلاع کے ہیلتھ سینٹرز کو فراہم کی جائیں گی تاکہ عوام کو اپنے علاقوں میں معیاری اور بروقت طبی تشخیص کی سہولیات میسر آ سکیں۔

پرائمری ہیلتھ کیئر پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام اللہ خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر  نے لوئر چترال کا دو...
19/06/2026

پرائمری ہیلتھ کیئر پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام اللہ خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر نے لوئر چترال کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے لیڈی ہیلتھ وزیٹرز (LHVs) کی جاری تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور صحت کے شعبے میں ان کے اہم کردار کو سراہا۔ اس کے علاوہ انہوں نے RHC ایون اور BHU بمبوریت میں قائم BEmONC سینٹرز، وارڈز، میڈیسن اسٹورز اور دیگر مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔

دورے کا مقصد صحت کی سہولیات کے معیار، ادویات اور طبی سامان کی دستیابی، اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینا تھا۔ ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے طبی عملے کی محنت اور عوام کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کو سراہا۔

پرائمری ہیلتھ کیئر پراجیکٹ خیبر پختونخوا صوبے بھر میں بنیادی صحت کی خدمات کو مزید مؤثر بنانے، ماں اور بچے کی صحت میں بہتری لانے، اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

18/06/2026

پرائمری ہیلتھ کیئر پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے تحت بنیادی مرکز صحت (BHU) ابراہیمزئی، ضلع ہنگو کی تزئین و آرائش کی گئی ہے اور اسے ضروری طبی آلات فراہم کیے گئے ہیں تاکہ ضلع ہنگو کے عوام کو بہتر اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پرائمری ہیلتھ ریفارمز پراجیکٹ کے تعاون سے ضلع کولائی پالس کوہستان کے بنیادی مراکزِ صحت (BHUs)...
18/06/2026

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پرائمری ہیلتھ ریفارمز پراجیکٹ کے تعاون سے ضلع کولائی پالس کوہستان کے بنیادی مراکزِ صحت (BHUs) شلخان آباد، بھٹیارہ اور کولیا میں جون 2026 کے دوران کامیابی کے ساتھ نارمل ڈلیوریز کروائیں۔

بی ایچ یو بھٹیارہ کا ڈلیوری روم مکمل طور پر تیار، صاف ستھرا اور جراثیم سے پاک ہے۔ یہاں زچہ و بچہ کی صحت (MNCH) سے متعلق تمام ضروری آلات اور سہولیات دستیاب ہیں، جس سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہتر اور معیاری طبی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ اقدامات کولائی پالس کے دور دراز علاقوں میں رہنے والی عوام، خصوصاً خواتین اور بچوں، کو محفوظ اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Address

House 5, National Bank Officers Colony Near Kababyan Chowk, Warsak Road Peshawar
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Primary Health Care Reforms Poject Health Department-KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share