11/05/2026
خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ ملازمین ایسوسی ایشن کا اجلاس آج الیکشن افیسر وقار احمد کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ وقار صاحب نے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور ایسوسی ایشن کے کلیدی عہدوں کے لئے الیکشن پراسیس پر تفصیلی باتیں کیں۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ نئے کابینہ کے انتخابات کے لئے 6 مئ کی تاریخ دی گئی تھی اور مقررہ تاریخ تک کلیدی عہدوں کے لیے سابقہ کابینہ کی جانب سے درخواستیں جمع کرائی گئیں تھیں۔ تمام ملازمین نے سابقہ کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کسی فرد نے کس بھی عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہ کر کے ایک بار پھر سابقہ ساتھیوں کو موقع دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ تمام ملازمین کو ان پر مکمل اعتماد ہے لیکن پھر بھی ایپکا قانون کے تحت اس مرحلے کو بخوبی سر انجام دیا گیا۔ انہوں نے منتخب ممبران کو مبارکباد دی۔
نئے منتخب صدر نے تمام ملازمین اور وقار صاحب کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ان شاءاللہ آئندہ بھی پہلے کی طرح ادارے اور ملازمین کے مفاد کی خاطر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ دیگر ممبران نے بھی تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور یہ عزم ظاہر کیا کہ ان شاءاللہ بورڈ مینجمنٹ کے ساتھ مل کر ادارے اور ملازمین کی بہتری کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
فیصلہ ہوا کہ بہت جلد چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ عابد اللّٰہ کاکاخیل اور دیگر افسران و اہپکا قیادت سے مناسب وقت طے کر کے ایک پروقار تقریب حلف برداری منعقد کی جائے گی اور منتخب کابینہ ممبران حلف لے کر اپنے اپنے فرائض منصبی سنبھالیں گے۔
بورڈ سینئر ملازمین نے بھی نئے کابینہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ چیئرمین صاحب انتہائی ایماندار اور ہمدرد انسان ہیں جنہوں ملازمین کی جائز مطالبات و حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے کبھی بھی انہیں مایوس نہیں کیا ہے اور ان شاءاللہ منتخب کابینہ منیجمنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کر کے دیرینہ جائز مطالبات کے حل کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوشش کرے گی ۔
اجلاس کے اختتام پر ادارے اور اس کے تمام ملازمین کے لئے دعائے خیر کی گئی۔ طویل عرصے سے زیر علالت بورڈ ملازم طارق خان کی صحتیابی کے لئے بھی دعا کی گئی۔
06/05/2026
Notice: Found Envelope
Mr. Janas Khan, our colleague at KPTBB, Hayat Abad, has found an envelope containing Pakistani currency notes.
The rightful owner (Sir Adnan Khan) is requested to please contact Mr. Janas Khan at 0332-9086009 for further details..
اطلاع: گم شدہ لفافہ
جناب جانس خان، ہمارے ساتھی (KPTBB، حیات آباد) کو ایک لفافہ ملا ہے جس میں پاکستانی کرنسی موجود ہے۔
اصل مالک (جناب عدنان خان) سے گزارش ہے کہ مزید تفصیلات کے لیے براہِ کرم جناب جانس خان سے اس نمبر پر رابطہ کریں:-9086009-0332
خبرتیا: موندل شوې لفافه
ښاغلی جانس خان، چې زمونږ همکار دے (KPTBB، حیات آباد)، یوه لفافه موندلې ده چې پکښې پاکستانی پیسې موجودې دی.
اصلي مالک (ښاغلی عدنان خان) څخه هیله کېږی چې د نورو معلوماتو لپاره دې له ښاغلی جانس خان سره په دې شمېره اړیکه ونیسی: -9086009ـ0332
21/04/2026
خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کے نئے تعینات ممبر جناب گلزار حسین صاحب سے ملازمین نمائندوں کی ملاقات
آج شہزاد خان اور توقیر احمد یوسفزئی کی قیادت میں ملازمین کے نمائندہ وفد نے ممبر پی ایس پی گلزار حسین صاحب سے ملاقات کی اور پھولوں کے گلدستے سے ان کا استقبال کیا۔
ممبر صاحب اس سے پہلے ای ای ایف میں بطور ڈائریکٹر کام کرتے رہے ہیں اور مینیجمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ملازمین وفد نے امید ظاہر کی کہ موصوف اپنے تجربے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے اور ملازمین کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔ ملاقات کے دوران ممبر صاحب سے ادارے اور ملازمین کو درپیش مسائل سمیت کئی امور پر گفتگو ہوئی اور باہمی ہم آہنگی اور تعاون کے ذریعے مسائل کو حل کرنے پر اتفاق ہوا۔
ممبر صاحب معروف افیسر ظریف المعانی صاحب کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ ظریف المعانی صاحب قلیل عرصے کے لئے بورڈ چئیرمین رہے تھے اور انتہائی مختصر وقت میں انہوں نے کئی انقلابی اقدامات سے بورڈ ملازمین کے دل جیت لئے تھے۔ ان کے جانے پر ایسوسی ایشن نے اسی پیج پر زبردست خراج تحسین پیش کیا تھا جو کہ درج ذیل لنک پر پڑھا جاسکتا ہے۔
https://www.facebook.com/100063722782746/posts/581624967304924/?app=fbl
ملازمین امید کرتے ہیں کہ ممبر صاحب بھی ان کی طرح ادارے اور ملازمین کی بہبود اور بہتری کے لئے کاوشیں جاری رکھیں گے اور کرپٹ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
اللہ ان کی تعیناتی ادارے کے لئے نیک شگون ثابت فرمائے۔
15/04/2026
خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ ملازمین ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد خان اور جنرل سیکرٹری توقیر احمد یوسفزئی نے کابینہ ممبران کے ہمراہ نئے تعینات بورڈ ممبر مشرف خان کو بورڈ میں تعیناتی پر ایسوسی ایشن اور تمام ملازمین کی طرف سے خوش آمدید کہا اور ان جیسے قابل اور اہل افسران کی تعیناتی کو بورڈ کے لئے ایک نیک شگون قرار دیا۔
جنرل سیکرٹری نے کابینہ ممبران اور ایسوسی ایشن کا مختصر تعارف کرایا۔
ممبر صاحب نے ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور آنے والے وقت میں باہمی احترام اور اعتماد کے ذریعے ادارے کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
اس موقع پر ٹیکسٹ بک ایگزامینر عرفان اللہ خان سمیت، اسرار محمد، وقار احمد، محمد اسرار، ندیم اور امیر محمد بھی موجود تھے۔
سیکرٹری انفارمیشن
13/04/2026
چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ خیبر پختونخوا، جناب عابد اللہ کاکا خیل نے نومنتخب ممبران جناب گلزار حسین (ممبر پیپر اینڈ پروکیورمنٹ) اور جناب مشرف خان (ممبر ایڈیٹوریل اینڈ پروڈکشن) کو ٹیکسٹ بک بورڈ میں باقاعدہ خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممبران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کی ترقی اور بہتری میں اہم کردار ادا کریں گے۔
09/04/2026
کرپشن اس ملک کا وہ ناسور بن چکی ہے جسے ختم کرنے کے بجائے صرف ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہاں بدعنوانی کرنے والوں کو سزا نہیں دی جاتی، بلکہ ایک محکمے سے اٹھا کر کسی اور “بہتر” ڈیپارٹمنٹ میں بٹھا دیا جاتا ہے، جہاں وہ پھر وہی کھیل نئے جوش کے ساتھ شروع کر دیتے ہیں۔
یہ کیسا نظام ہے جہاں جرم کی قیمت صرف تبادلہ ہے؟ جب احتساب کمزور ہو اور قانون صرف کمزوروں کے لیے ہو، تو طاقتور لوگ بے خوف ہو جاتے ہیں۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ایماندار لوگ مایوس اور بدعنوان مزید مضبوط ہوتے جاتے ہیں۔
جب تک اس ملک میں بلاامتیاز احتساب نہیں ہوگا، شفافیت کو فروغ نہیں دیا جائے گا، اور کرپشن کو معاشرتی طور پر ناقابلِ قبول نہیں بنایا جائے گا، تب تک حالات نہیں بدلیں گے۔
یہ صرف حکومت کا نہیں، ہم سب کا مسئلہ ہے — کیونکہ خاموشی بھی ایک طرح کی حمایت ہوتی ہے۔
11/03/2026
جس سر کو غرور آج ہے یہاں تاجوری کا
کل اس پہ یہی شور ہے پھر نوحہ گری کا
#میر
10/03/2026
چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ، جناب عابد اللہ کاکا خیل کی ہدایت پر سیکرٹری ٹیکسٹ بک بورڈ، جناب ڈاکٹر زین اللہ کی سربراہی میں مارکیٹ کا اچانک معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران بعض دکانوں پر غیر قانونی طور پر تیار شدہ اور حل شدہ پریکٹیکلز (Ready-made Practicals) فروخت ہوتے ہوئے پائے گئے۔
اس غیر قانونی عمل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ دکانداروں اور سیلز ایجنٹس کو سختی سے خبردار کیا گیا ہے کہ فوری طور پر اس قسم کے مواد کی فروخت بند کریں۔ اس طرح کا مواد طلبہ کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہے اور امتحانی نظام کی شفافیت کو متاثر کرتا ہے۔
واضح طور پر آگاہ کیا جاتا ہے کہ اگر آئندہ کسی بھی دکان یا فرد کو اس قسم کے غیر قانونی مواد کی فروخت میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق سخت قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسی طرح اگر کسی طالب علم کے پاس دورانِ امتحان ایسا تیار شدہ مواد پایا گیا تو متعلقہ قواعد کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
ٹیکسٹ بک بورڈ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ تعلیمی نظام کی شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور طلبہ کے روشن مستقبل کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
26/02/2026
چیئرمین خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور عابداللہ کاکاخیل کی ہدایت پر سیکرٹری ڈاکٹر زین اللہ گروکی کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے ہشتنگری میں نجی بک شاپ کو سیل کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر پشاور نے ہشتنگری میں واقع عبداللہ بک ایجنسی پر چھاپہ مارا جہاں سرکاری سطح پر تقسیم کی جانے والی “Not for Sale” درسی کتب فروخت کی جا رہی تھیں۔ کاروائی کے دوران اہلکاروں نے مذکورہ کتب کو رنگے ہاتھوں فروخت ہوتے ہوئے پکڑ لیا۔حکام کے مطابق موقع پر موجود اسٹاک قبضے میں لے کر دکان کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا جبکہ مالک عبداللہ کے خلاف مقدمہ درج (FIR) کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔